لیلی واسطی
لیلی واسطی ایک پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ ہیں۔ [1] وہ قربان، دل ربا، دلدل، ہم کہاں کے سچے تھے، سن یارا اور ڈنک میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ [2]
لیلی واسطی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 جون 1977ء (47 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیملیلیٰ 10 اپریل 1977ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ [3]لیلیٰ کی والدہ طاہرہ واسطی اور والد رضوان واسطی بھی اداکار تھے۔ [4][5]
تعلیم
ترمیمانھوں نے اپنی تعلیم سینٹ جوزف کانونٹ سے مکمل کی، انھوں نے انگریزی ادب کے ساتھ گریجویشن کیا۔ [6] پھر وہ بیرون ملک امریکا چلی گئیں۔ [6] انھوں نے لاس اینجلس میں جامعہ کیلیفورنیا سے تعلیم حاصل کی، انھوں نے فلم میکنگ میں ماسٹرز کیا۔ [7][8]
فنی زندگی
ترمیملیلیٰ نے 1990ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔ [6] [9] وہ ڈراموں سفر، پُکار، سائبان، آپریشن دوارکا 1965ء، ہیر وارث شاہ اور آخرت، بادلوں پر بسیرا میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔ [10][11] وہ جنید خان، حرا مانی، زرنش خان، قدرت، منال خان اور ژالے سرحدی کے ساتھ سن یارا ڈرامے میں بھی نظر آئیں۔ [12][13] اس کے بعد سے وہ سنگر، قربان، تیری میری کہانی، بھرم، دلدل اور ڈنک ڈراموں میں نظر آئیں۔ [14][15][16]
بیماری کے بعد، وہ ڈرموں میں دوبارہ دس سال بعد دو مقبول پاکستانی ڈراموں ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکارہ ماہرہ خانکی والدہ جب کہ ڈراما عشق لا میں اداکارہ سجل علی کی والدہ کے کرداروں میں نظر آہیں۔ دونوں ڈراموں کے نشر ہونے کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر ناظرین اور مداحوں کی جانب سے بڑا اچھا رد عمل ملا۔[17]
ذاتی زندگی
ترمیملیلیٰ اور فہد کی شادی 27 دسمبر 2008ء کو ہوئی تھی۔ ان کا ایک بچہ ہے۔ [18] ان کی شادی کے کچھ عرصے بعد انھیں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی۔ 6-7 سال تک تکلیف دہ علاج کے بعد، وہ بالآخر کینسر سے بچ گئیں۔ [19] لیلیٰ کے والد رضوان واسطی کا 2011ء میں اور والدہ طاہرہ واسطی کا 2012ء میں انتقال ہو گیا تھا [20] ان کے دو بڑے بھائی ریحان واسطی اور عدنان واسطی ہیں۔ [21] لیلیٰ کی کزن ماریہ واسطی بھی اداکارہ ہیں۔ [22][23]
اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ، وہ اداکارہ نہیں بلکہ استانی بننا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے چند ماہ پڑھایا بھی لیکن شاید چاک کی دھول بہت زیادہ تھی اس لیے مجھے یہ پیشہ زیادہ پسند نہیں آیا۔[24]
فلموگرافی
ترمیمٹیلی فلم
ترمیمسال | عنوان | کردار |
---|---|---|
1996ء | آپریشن دوارکا 1965ء | مس ارم |
2002ء | کچھ بھی نہ کہا | عابدہ |
2019ء | دستک | رومانہ [25] |
2019ء | سے ملیے میں | فیہا |
2021ء | ہینگور ایس-131 | سمیرا کی ماں |
فلم
ترمیمسال | عنوان | کردار | نوٹس |
---|---|---|---|
2021ء | کھیل کھیل میں | زارا کی ماں | پہلی فلم |
ٹی بی اے | سینٹی اور مینٹل | ٹی بی اے | غیر جاری کردہ [26] |
اعزاز اور نامزدگی
ترمیمسال | اعزاز | قسم | نتیجہ | عنوان | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|
2017ء | سوشل میڈیا ڈراما اعزازات | بہترین معاون اداکارہ | نامزد | التجا |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "That Week Was Teri Meri Kahani"۔ Dawn News۔ 1 مارچ 2021
- ↑ "Saheefa Khattak's Drama Debut and Azfar Rehman to Play a Different Role in 'Teri Meri Kahani'!"۔ Daily Pakistan Global۔ 2 مارچ 2021
- ↑ "Ayesha O for organic beauty"۔ The News International۔ 3 مارچ 2021
- ↑ "Obituary: Television stars mourn as Tahira Wasti passes away"۔ The Express Tribune۔ 5 مارچ 2021
- ↑ "Daughters Who Are Actors Like Their Mothers"۔ Daily Qudrat Global۔ 6 مارچ 2021۔ 2020-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-26
- ^ ا ب پ "Taron Sey Karen Batain with Fiza Ali | Laila Wasti's comeback after Cancer treatment"۔ GNN۔ 7 مارچ 2021
- ↑ "Actor Rizwan Wasti is dead"۔ Dawn News۔ 4 مارچ 2021
- ↑ "Video: Laila Wasti talks about acting, nepotism, Dunk & much more"۔ Something Haute۔ 28 اگست 2021
- ↑ "This photo from the shoot of 'Badlon Par Basera' reminds of Noorul Huda Shah's masterpiece"۔ The Nation۔ 8 مارچ 2021
- ↑ "Saheefa Jabbar talks about her TV debut in 'Teri Meri Kahani'"۔ Something Haute۔ 9 مارچ 2021
- ↑ "Sana Javed & Bilal Abbas are coming together in drama 'Dunk'"۔ The Nation۔ 10 مارچ 2021
- ↑ "Twitter: Laila Wasti not well"۔ Dawn News۔ 11 مارچ 2021
- ↑ "Dramas that we're happy to step into 2021 with"۔ The News International۔ 12 مارچ 2021
- ↑ "Bilal Abbas Khan's 'Dunk' to go on air from today"۔ Daily Times۔ 13 مارچ 2021۔ 2022-03-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-26
- ↑ "Saheefa Jabbar Khattak on her TV debut, Teri Meri Kahani"۔ The News International۔ 14 مارچ 2021
- ↑ "Ayesha Omar launches her all-natural skincare line Ayesha.O Beauty"۔ Something Haute۔ 15 مارچ 2021
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/entertainment-59362889
- ↑ "Does the talent gene pass down in families?"۔ Samaa News۔ 16 مارچ 2021
- ↑ "Broadcaster Rizwan Wasti remembered"۔ Dawn News۔ 17 مارچ 2021
- ↑ "Renowned TV actress Tahira Wasti dies at age 68"۔ Dawn News۔ 18 مارچ 2021
- ↑ "Tahira Wasti will be missed"۔ Dawn News۔ 19 مارچ 2021
- ↑ "Veteran actress Tahira Wasti remembered"۔ Daily Times۔ 20 مارچ 2021۔ 2022-02-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-26
- ↑ "TV actress Tahira Wasti passes away"۔ The Nation۔ 21 مارچ 2021
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/entertainment-59362889
- ↑ Tv One (22 ستمبر 2018)۔ "Laila Wasti on Upcoming Teletheatre Shoot Dastak"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-10-15
- ↑ "Yasra Rizvi's film SentiAurMental may have been laid to rest but it leaves behind an upbeat song"۔ DAWN Images۔ 24 دسمبر 2021