منال خان
منال خان (ولادت: 20 نومبر 1998ء) پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انھوں نے کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی میں (2011ء) میں بطور بچہ اداکار، اداکاری سے شروعات کی اور اس کے بعد سے ٹی وی سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ (2014ء)، سن یارا (2016ء)، ہم سب عجیب سے ہیں (2017ء)، پرچھائیں (2018ء)، کی جانا میں کون (2018ء)، حسد (2019ء) [1] اور جلن (2020ء) میں اداکاری کی۔
منال خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 نومبر 1998ء (26 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | خاکی |
قد | 1.63 میٹر |
تعداد اولاد | 1 |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، انٹرنیٹ شہیر |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی |
کارہائے نمایاں | پرچھائیں ، کی جاناں میں کون |
نامزدگیاں | |
لکس اسٹائل اعزاز (2022) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیممنال خان اپنی جڑواں بہن ایمن خان کے ساتھ 20 نومبر 1998ء کو پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مبین خان سندھ پولیس میں خدمات انجام دینے والے پولیس افسر ہیں جب کہ ان کی والدہ عظمہ خان گھریلو خاتون ہیں۔ ایمن کے علاوہ، اس کے تین بھائی ہیں۔ اس کا تعلق کراچی سے اردو بولنے والے گھرانے سے ہے۔ [2][3]
ایمن خان کے والد 31 دسمبر 2020 میں قضائے الہی سے رحلت فرما گئے ۔ [4]
اداکاری
ترمیممنال خان کی اداکاری کا آغاز جیو ٹی وی کے ڈرامے کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی (2011ء–12)ء سے ہوا تھا۔ اس کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر سیٹ کام سیریز قدوسی صاحب کی بیوہ (2012ء) میں معاون کردار ادا کیا۔
وہ 2013ء میں سماجی ڈراما من کے موتی میں نظر' آئیں۔ وہ یاسرہ رضوی، فیصل قریشی اور اپنی بہن ایمن خان کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے بعد، انھوں نے 2014ء کے ڈرامے میرے مہربان، رومانوی ڈرامے مول (2015ء) اور مزاحیہ ڈراموں مٹھو اور آپ (2015ء)، جورو کا غلام (2016ء) اور ہم سب عجیب سے ہیں میں معاون کردار میں نظر آنے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی۔
منال خان کے ایک مرکزی کردار کے طور پر پہلا مرکزی کردار اردو 1 کی سیریل بیٹی تو میں بھی ہوں (2017ء) میں، ایک سادہ، پڑھاکو اور انتہائی باحیا کے طور پر تھا، اس کے بعد ہم ٹی وی ک سیریل پرچھائیں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ہم ٹی وی پر انجلینا ملک کی ہدایت کاری میں سیریل استانی جی کی ایک قسط میں مختصر طور پر نظر آئیں۔ وہ حماد فاروقی (2018ء) کے مقابل کبھی بینڈ کبھی باجا میں سادہ گھریلو خاتون اور اے پلس ٹی وی کے گھمنڈ (2018ء) میں صالحہ کے طور پر بھی دیکھی گئیں۔ [5][6]
نامناسب تصاویر تنازع
ترمیم2019 اور 2020 میں اداکارہ منال خان کی کئی اداکاروں سے بڑھتے روابط اور دوستیوں کے چرچے رہے۔ 2020ء میں منال خان اداکار احسن محسن اکرام کے کافی قریب آ گئیں جس پر سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہوئے اور صارفین ن جوڑے پر کڑی تنقید کی۔ اداکارہ منال خان نے تو اس پر کوئی خاص رد عمل نہیں دیا مگر بڑھتی قربتوں پر تنقید کی زد میں آنے والے اداکار احسن محسن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لوگوں کو اپنی فکر کرنے کا مشورہ دیا اور کئی اسلامی حوالے بھی دیے [7]۔
اداکارہ نور بخاری نے بھی منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر بیان دیا کہ اگر منال خان اور محسن خان کی شادی ہو گئی ہے تو ٹھیک ہے مگر اگر وہ دونوں غیر شادی شدہ ہیں تو ایسی نامناسب تصاویر کو شیئر کرنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے اور ایسا کرکے وہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں [8]۔ نور بخاری نے بعد ازاں وضاحت بھی کی کہ وہ کسی کی دل آزاری نہیں چاہتی اور ان کا تبصرہ بلا وجہ خبر بن گیا۔
مئی 2021ء میں منال خان نے احسن محسن اکرام سے منگنی کر لی۔
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | عنوان | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
2011ء | کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی | بانو | |
2012ء | قدوسی صاحب کی بیوہ | صدیقہ | |
2013ء | من کے موتی | کاویش | |
2013ء | ادھوری عورت | زین کی بیٹی | |
2014ء | میرے مہربان | فاریا | |
2015ء | مول | غازیہ | |
2015ء | مٹھو اور آپا | ||
2016ء | جورو کا غلام | سہائنا | |
2016ء–2017ء | ہم سب عجیب سے ہیں | عائشہ | |
2017ء | سن یارا | حنا آفاق | |
2017ء | مالکن | سیمی | |
2017ء | بیٹی تو میں بھی ہوں | حیا | |
2017ء | لوٹ کے چلے آنا | خدیجہ | |
2017ء | دل نواز | کرن | [9] |
2017ء–2018ء | پرچھائیں | پری | |
2018ء | اُستانی جی | سلمیٰ | قسط نمبر 1 |
2018ء | گمنڈ | ام ہانی | |
2018ء | کبھی بینڈ کبھی باجا | لبنا | قسط 2 |
2018ء | کی جان میں کون | مہر | |
2019ء | حاسد | نین تارا | [10] |
2019ء | اے عشق | سعدیہ | ویب سیریز |
2019ء–2020ء | قسمت | سوہا | [11] |
2020ء | جلن | نشا | |
2020ء | نند | ربیع | [12] |
2021 | عشق ہے (ڈراما) | اسرا | ARY Digital |
2021 | لاک ڈاون | زویا | ٹیلی فلم[13] |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ki Jana Mein Kaun highlights story of a griefstricken girl"۔ دی نیشن (پاکستان) (بزبان انگریزی)۔ 2018-06-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2018
- ↑ "Five times Aiman Khan and Minal Khan were sister goals"۔ روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019
- ↑ Nayab Fatima۔ "Viral Pictures: Minal visited mosque in Lahore"۔ آج ٹی وی (بزبان انگریزی)۔ 16 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019
- ↑ "Aiman, Minal Khan's father passes away"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2020-12-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2021
- ↑ Raza says (2018-05-23)۔ "Actress Minal Khan reportedly hospitalized after suffering heatstroke"۔ بزنس ریکارڈر (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019
- ↑ "TV star Minal Khan, clad in a stunning gold bridal, met with thunderous applause on stage"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2017-12-10۔ 16 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019
- ↑ "اداکارہ منال خان سے بڑھتی قربتوں پر تنقید : احسن کا ردعمل"۔ جیو ٹی وی۔ 19 مارچ 2021
- ↑ "منال خان کی تصویر پر تبصرہ، نور بخاری نےوضاحت کردی"۔ سما ٹی وی۔ 19 مارچ 2021
- ↑ Fatima Zakir۔ "Watch out for the new brigade!"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020
- ↑ Fatima Zakir۔ "Watch out for the new brigade!"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020
- ↑ "I have learnt to handle criticism gracefully: Minal Khan"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2019-05-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2019
- ↑ "Minal Khan wants to bring versatility to her work with 'Jalan'"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-06-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020
- ↑ "Emmad Irfani and Minal Khan to share screen space again for a ٹیلی فلم"۔ MagTheWeekly۔ 5 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 نومبر 2021