لیکٹک ایسڈ
لیکٹک ایسڈ ایک نامیاتی تیزاب ہے۔ اس کا ایک سالماتی فارمولا CH3CH(OH)COOH ہے۔ یہ ٹھوس حالت میں سفید ہوتا ہے اور پانی کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ [1] تحلیل شدہ حالت میں، یہ ایک بے رنگ محلول بناتا ہے۔ پیداوار میں مصنوعی ترکیب synthesis کے ساتھ ساتھ قدرتی ذرائع دونوں شامل ہیں۔ لییکٹک ایسڈ ایک الفا ہائیڈروکسی ایسڈ (AHA) ہے جس کی وجہ کاربوکسائل گروپ سے ملحقہ ہائیڈروکسیل گروپ کی موجودگی ہے۔ یہ بہت سی نامیاتی ترکیب کی صنعتوں اور مختلف بائیو کیمیکل صنعتوں میں درمیانی ترکیب کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ لییکٹک ایسڈ کے جوڑی دار اساس کو لیکٹیٹ (یا لیکٹیٹ این آئن) کہا جاتا ہے۔ ماخوذ ایسائل acyl گروپ کا نام لیکٹوئل lactoyl ہے۔
محلول میں، یہ ایک پروٹون چھوڑ کر - CH3CH(OH)CO2 لییکٹیٹ آئن کی صورت میں آئنائز ہو سکتا ہے۔
ایسٹک ایسڈ کے مقابلے میں، اس کا pKa ایک یونٹ کم ہے، یعنی لیکٹک ایسڈ، ایسٹک ایسڈ سے دس گنا زیادہ تیزابیت والا ہے۔ یہ زیادہ تیزابیت α-hydroxyl اور carboxylate گروپ کے درمیان بین السالماتی intramolecular ہائیڈروجن بانڈنگ کا نتیجہ ہے۔
لیکٹک ایسڈ چائرل ہے اور دو اینانٹیومرز پر مشتمل ہے۔ ایک L-لیکٹک ایسڈ، S-لیکٹک ایسڈ یا (+)-لیکٹک ایسڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دوسرا، اس کا تصویری عکس D -لیکٹک ایسڈ، ( R ) -لیکٹک ایسڈ یا (−)- لیکٹک ایسڈ سے جانا جاتا ہے۔ برابر مقدار میں دونوں کا مرکب DL-لیکٹک ایسڈ DL -lactic acid یا ریسمک لیکٹک ایسڈ racemic lactic acid کہلاتا ہے۔ لیکٹک ایسڈ ہائیگروسکوپک ہے۔ DL-لیکٹک ایسڈ پانی اور ایتھانول کے ساتھ اپنے پگھلائو کے درجہ حرارت (18 °C یا 61 سے °64 F) پر ملایا جا سکتا ہے۔
پانی کے ساتھ اور ایتھانول کے ساتھ اس کے پگھلائو کے درجہ حرارت
D-لیکٹک ایسڈ اور L-لیکٹک کا پگھلائو کا درجہ حرارت بلند ہوتا ہے۔ دودھ کی تخمیر سے پیدا ہونے والا لییکٹک ایسڈ اکثر ریسمک ہوتا ہے، حالانکہ بیکٹیریا کی کچھ نسلیں مکمل طور پر D لیکٹک ایسڈ پیدا کرتی ہیں۔[ ] اس کے برعکس جانوروں کے پٹھوں میں اینیروبک سانس کے ذریعے پیدا ہونے والے لیکٹک ایسڈ میں (L) enantiomer ہوتا ہے اور اسے بعض اوقات یونانی لفظ سارک sarx جس کا مطلب ہے"گوشت"کی نسبت سے سارکولیکٹک sarcolactic" ایسڈ بھی کہا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم
In animals, L-lactate is constantly produced from pyruvate via the enzyme lactate dehydrogenase (LDH) in a process of fermentation during normal metabolism and exercise.[1] It does not increase in concentration until the rate of lactate production exceeds the rate of lactate removal, which is governed by a number of factors, including monocarboxylate transporters, concentration and isoform of LDH, and oxidative capacity of tissues.[1] The concentration of blood lactate is usually 1–2 mM ہے، لیکن شدید مشقت کے دوران 20 ملی مولر سے زیادہ تک بڑھ سکتی ہے۔ اور بعد میں زیادہ سے زیادہ 25 ملی مولر تک جا سکتی ہے۔[2] دیگر حیاتیاتی کرداروں کے علاوہ، L -lactic ایسڈ ہائیڈروکسی کاربو آکسیلک ایسڈ ریسیپٹر 1 (HCA 1 ) کا بنیادی اینڈوجینس ایگونسٹ ہے، جو ایک Gi/o-coupled G پروٹین-کپلڈ ریسیپٹر (GPCR) ہے۔ [3]
صنعت میں، لیکٹک ایسڈ کی تخمیر لییکٹک ایسڈ بیکٹیریا کے ذریعے انجام دی جاتی ہے، جو سادہ کاربوہائیڈریٹ جیسے گلوکوز، سکروز یا گلیکٹوز کو لیکٹک ایسڈ میں تبدیل کردیتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا منہ میں بھی بڑھ کر ایسے تیزاب پیدا کرتے ہیں جو دانتوں کی خرابی کے لیے ذمہ دار ہیں اور جنہیں کیریز کہا جاتا ہے۔ طب میں، لیکٹیٹ لیکٹیٹڈ رنگرز محلول اور ہارٹمین کے محلول کے اہم اجزاء میں سے ایک ہیں۔ یہ نس کے ذریعے دیے جانے والے سیالوں میں سوڈیم اور پوٹاشیم کیٹ آئنز کے ساتھ ساتھ لییکٹیٹ اور کلورائیڈ این آئنز پر مشتمل ہوتے ہیں جو مقطر پانی کے ساتھ محلول ہوتا ہے اور عام طور پر ایسے ارتکاز میں ہوتا ہے جو انسانی خون کے ساتھ isotonic ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر صدمے، عمل جراحی یا جلنے کی وجہ سے خون کی کمی کے بعد سیال کی بحالی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- ^ ا ب Summermatter S، Santos G، Pérez-Schindler J، Handschin C (مئی 2013)۔ "Skeletal muscle PGC-1α controls whole-body lactate homeostasis through estrogen-related receptor α-dependent activation of LDH B and repression of LDH A"۔ Proceedings of the National Academy of Sciences of the United States of America۔ ج 110 شمارہ 21: 8738–43۔ Bibcode:2013PNAS..110.8738S۔ DOI:10.1073/pnas.1212976110۔ PMC:3666691۔ PMID:23650363
- ↑ "Lactate Profile"۔ UC Davis Health System, Sports Medicine and Sports Performance۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-23
- ↑ "Hydroxycarboxylic acid receptors"۔ IUPHAR/BPS Guide to Pharmacology۔ International Union of Basic and Clinical Pharmacology۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-13