لیہہ یا لیھ بھارت کی ریاست جموں و کشمیر کے خطّہ لداخ کا ایک شہر ہے۔ یہ شہر ہمالیہ سلطنت لداخ کا پایۂ تخت تھا۔ اب ضلع لیہہ کا پایۂ تخت ہے۔ گجرات کے کچھ کے بعد ضلعِ لیہہ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے۔ سری نگر سے 160میل مشرق میں لداخ کوہستانی سلسلے کے دامن میں لیہہ واقع ہے۔ یہ ایشیا کی سب سے بلند موسمی رصدگاہ (Meteorological Observatory) ہے۔


لیھ / གླེ་
شہر
شہر لیہہ کا منظر
شہر لیہہ کا منظر
ملک بھارت
ریاستجموں و کشمیر
ضلعلیہہ
رقبہ
 • کل45,110 کلومیٹر2 (17,420 میل مربع)
بلندی3,500 میل (11,500 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل27,513
 • کثافت0.61/کلومیٹر2 (1.6/میل مربع)
زبانیں
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ویب سائٹwww.leh.nic.in

جغرافیہ

ترمیم

لیہہ سطحِ بحر سے 3،500 میٹر (11،483 فیٹ) بلندی میں واقع ہے۔ فی سال تقریبا 90 ملی میٹر بارش یہاں ملتی ہے۔ موسمِ سرما میں درجۂ حرارت منفی اٹھائیس (-28) سیلشیس تک پہنچتا ہے اور موسمِ گرما میں تینتیس سیلشیس تک پہنچتا ہے۔ 434کلو میٹر لمبی سری نگر - لیہہ شاہراہ اور 473 کلومیٹر لمبی منالی - لیہہ شاہراہ لیہہ سے رابطے کے اہم راستے ہیں۔ موسم کے مسائل کی وجہ سے دونوں شاہراہ خصوصی اوقات میں ہی کھلتی ہیں۔

تاریخ

ترمیم

17 ویں صدی ء میں راجا سینگے نمگیال نے لیہہ محل تعمیر کیا۔ شاہی خاندان یہیں آباد تھے۔ بعد میں19ویں صدی ء میں یہ محل کشمیری افواج نے قبضہ کیا۔ اس محل کو 9 منازل ہیں۔

سیاحت کے مقامات

ترمیم
  • ستونِ امن
  • لیہہ محل
  • عجائب خانۂ جنگ
  • جامع مسجد
  • جوکھانگ گومپا
  • نمگیال سیمو گومپا
  • شنکر گومپا
  • لیہہ مساراتِ نوردی
  • اسٹوک پیلس

تصاویر

ترمیم
ستونِ امن سے وادیٔ لیہہ کا نظارہ

بیرونی روابط

ترمیم