مائیک ٹائسن
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
محمد علی کلے کے بعد مائیک ٹائسن کو دنیا کا بہترین باکسر مانا جاتا ہے (ان کو برطانوی باکسر ریاض ٹائسن محمد سے کنفیوز نہ کریں) اگرچہ ان کا ریکارڈ محمد علی سے بھی شاندار رہا۔ باکسنگ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ جوشیلے لوگوں کا کھیل ہے لیکن باکسنگ میں صرف جوش ہی نہیں ہوش کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی ایسا باکسر ہو جو جوش کی بجائے جنون سے کام لیتا ہو تو مدمقابل بھی اس کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں، مائیک ٹائسن ایسے ہی جنونی باکسر تھے۔ مائیک ٹائسن نے 20 سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ مائیک ٹائسن نے اپنے کیریئر کے پہلے 19 مقابلوں میں حریف باکسرز کو ناک آؤٹ کیا اور ان میں سے انھوں نے 12 حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ 1986ء میں مائیک ٹائسن نے ٹریور بریبیک کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا۔ انھوں نے ٹریور کو دوسرے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انھوں نے جیمز سمتھ کو ہرا کر ڈبلیو بی اے اور ٹونی ٹکر کو شکست دے کر آئی بی ایف ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 1988ء میں انھوں نے مائیکل سپنکس کو 91 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر کے خود کو دنیا کا بہترین باکسر ثابت کیا۔ اس کے بعد انھوں نے 9 بار ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا دفاع کیا۔ پورے کیریئر کے دوران انھوں نے 58 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں سے 50 میں وہ کامیاب رہے جبکہ 6 میں انھیں شکست ہوئی اور 2 کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ انھوں نے 44 مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ مائیک ٹائسن 30 جون 1966ء کو بروکلین نیویارک میں پیداہوئے۔ بچپن سے ہی شدید جارحانہ رویئے کے حامل مائیک ٹائسن کو جونیئر اسکول سے ہی نکال دیا گیا اور وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے تاہم 1989ء میں سنٹرل سٹیٹ یونیورسٹی نے انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ مائیک ٹائسن محمد علی سے بھی بڑے باکسر کہلا سکتے تھے لیکن ان کا کیریئر ہمیشہ تنازعات کا شکار رہا۔ ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں انھیں 6 سال قید کی سزا ملی۔ اس کے بعد بھی وہ باکسنگ میں حصہ لیتے رہے، انھوں نے ایک مقابلے میں مقابل باکسر ہولی فیلڈ کا کان چبا ڈالا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مائیک ٹائسن نے 3 شادیاں کی جن سے ان کے 7 بچے ہوئے۔ ان کی بیویوں نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام بھی لگایا۔ وہ منشیات کے استعمال کے باعث بھی جیل گئے اور انہی تنازعات نے ان کے کیریئر کو اس عروج پر نہ پہنچنے دیا جس پر وہ پہنچ سکتے تھے۔ محمد علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انھوں نے بھی اسلام قبول کیا اور اپنا نام ملک عمر بن عبد العزیز رکھا۔ اگرچہ قبول اسلام کے بعد وہ کافی عرصے تک اس کی تعلیمات سے دور ہی رہے لیکن اب وہ ایک عملی مسلمان کی زندگی گزار رہے ہیں۔[11]
مائیک ٹائسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Mike Tyson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جون 1966ء (58 سال)[1][2][3][4][5][6] بروکلن |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 179 سنٹی میٹر |
وزن | 109 کلو گرام |
عارضہ | بائی پولر ڈس آرڈر |
عملی زندگی | |
پیشہ | مکے باز [7]، اداکار [8]، صوتی اداکار ، آپ بیتی نگار ، پوڈکاسٹر |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [9][10] |
کھیل | مکے بازی |
کھیل کا ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
الزام و سزا | |
جرم | عصمت دری زدو کوب |
اعزازات | |
ڈبلیو دبلیو ای ہال آف فیم (2012) |
|
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6kd20km — بنام: Mike Tyson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/493058 — بنام: Mike Tyson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Mike-Tyson — بنام: Mike Tyson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1224611 — بنام: Mike Tyson (2) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/tyson-michael-gerard-mike — بنام: Michael Gerard (»Mike«) Tyson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/292639 — بنام: Mike Tyson
- ↑ BoxRec boxer ID: https://boxrec.com/en/boxer/474 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
- ↑ Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/13006 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12369385d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/245466723
- ↑ http://www.dannka.com/archives/16426[مردہ ربط]