محمد علی (مکے باز)
محمد علی (پیدائشی نام: کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر (پیدائش: 17 جنوری، 1942ء - وفات : 3 جون 2016ء) امریکہ کے ایک سابق مکے باز تھے، جو 20 ویں صدی کے عظیم ترین کھلاڑی قرار پائے۔ انھوں نے تین مرتبہ مکے بازی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز "ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ" جیتا اور اولمپک میں سونے کے تمغے کے علاوہ شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپیئن بھی جیتی۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے مکے باز تھے۔ محمد علی تقریبا 1000 پاؤنڈ کی طاقت کے ساتھ دنیا کے تیز ترین اور طاقتور ترین مکے کے مالک تھے۔[2]
محمد علی Muhammad Ali | ||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محمد علی، 1967 | ||||||||||||||
شماریات | ||||||||||||||
عرفیت | The Greatest The People's Champion The Louisville Lip | |||||||||||||
وزن | ہیوی ویٹ | |||||||||||||
قد | 5.11 فٹ 5.11 انچ (168.73 سینٹی میٹر)[1] | |||||||||||||
ریچ | 78 انچ (198 سینٹی میٹر) | |||||||||||||
قومیت | امریکی | |||||||||||||
پیدائش | Cassius Marcellus Clay, Jr. 17 جنوری 1942 لوئیزویل، کینٹکی، ریاستہائے متحدہ | |||||||||||||
وفات | جون 3، 2016 سکاٹسڈیل، ایریزونا، ریاستہائے متحدہ | (عمر 74 سال)|||||||||||||
اسٹانز | آرتھوڈوکس | |||||||||||||
باکسنگ ریکارڈ | ||||||||||||||
کل فائیٹ | 61 | |||||||||||||
فاتح | 56 | |||||||||||||
فاتح بلحاظ ناک آوٹ | 37 | |||||||||||||
شکست | 5 | |||||||||||||
ویب سائٹ | muhammadali | |||||||||||||
تمغے
|
ابتدائی زندگی
ترمیموہ امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئسویل میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کیسیئس مارسیلس کلے سینئر کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلائے۔
کیسیئس کلے نے 12 سال کی عمر سے ہی ایک مقامی جمنازیم میں باکسنگ کرنی شروع کر دی۔
6 فٹ تین انچ (1.91 میٹر) قد کے حامل محمد علی مکے بازوں کے عام انداز (ہاتھ چہرے پر رکھ کر اس کا دفاع کرنا) کے برخلاف ایک منفرد انداز کے حامل تھے۔ انھوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ 1960ء سے 1963ء تک نوجوان کیسیئس نے 19 مقابلے جیتے اور ایک میں بھی شکست نہیں کھائی۔ ان مقابلوں میں سے 15 میں اس نے مدمقابل کو ناک آؤٹ کیا۔
شہرت کا آغاز
ترمیمباکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 1960ء میں روم اولمپِک میں انھوں نے سونے کا تمغا جیتا۔
لیکن تمغا جیتنے کے بعد جب محمد علی اپنے شہر واپس آئے تو وہ نسلی امتیاز کا شکار ہو گئے۔ ایک ریستوران میں انھیں اس لیے نوکری نہ مل سکی کیونکہ وہ سیاہ فام تھے اور اس واقعے کے نتیجے میں انھوں نے اپنا سونے کا تمغا دریائے اوہائیو میں پھینک دیا تھا۔
لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ اکھاڑے میں کیسیئس کلے کا کردار غیر معمولی رہا۔ وہ اپنے مخالفین کو کھلا چیلینج دیتے رہے، باکسنگ کے مقابلے جیتتے رہے اور عوام نے ان کو عقیدت کی نظروں سے دیکھنا شروع کر دیا۔
عالمی اعزاز
ترمیمفروری 1964ء میں کیسیئس کلے نے باکسنگ میں اس وقت کے عالمی چیمپیئن سونی لسٹن کو کھلا چیلنج کیا اور انھیں ایک مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں شکست دی۔ اس کے بعد انھوں نے مسلسل سات مقابلوں میں اس وقت کے مایہ ناز مکے بازوں کو زیر کیا۔
اس فتح کے بعد انھوں نے نیشن آف اسلام میں شمولیت اختیار کرلی اور اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ محمد علی کا کہنا تھا کہ کیسیئس کلے ایک غلامانہ نام تھا۔
جنگ ویت نام اور سزا
ترمیمجنگ ویت نام کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں انھیں ان کے اعزاز سے محروم کر دیا گیا اور 3 سال کی سزا سنائی گئی۔ بعد میں سپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں سزا سے مستثنٰی قرار دیا۔
بعد ازاں جب محمد علی پھر سے میدان میں اترے تو ان کی باکسنگ میں وہ کشش نہیں تھی اور جو فریزیئر نے انھیں شکست دیدی لیکن دو سال کے بعد انھوں نے بدلہ چکا لیا۔
جو فریزیئر اور محمد علی کا یہ مقابلہ مکے بازی کی تاریخ کے عظیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور "Fight of the Century" یعنی صدی کی بہترین لڑائی کے نام سے مشہور ہے۔
عالمی اعزاز کا دوبارہ حصول
ترمیمپھر اکتوبر 1974ء میں انھوں نے جارج فورمین کو شکست دیکر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا وقار اور شہرت حاصل کرلی۔ اس وقت محمد علی کی عمر صرف 32 سال تھی اور وہ اس اعزاز کو پھر سے جیتنے والے دوسرے شخص تھے۔
1975ء میں محمد علی نے نیشن آف اسلام چھوڑ کر باقاعدہ اسلام قبول کر لیا۔
اسی سال منیلا، فلپائن میں پھر سے محمد علی کا مقابلہ جو فریزیئر سے ہوا جن کا کہنا تھا کہ انھیں محمد علی سے نفرت ہونے لگی ہے۔ 14 راؤنڈ کے بعد محمد علی نے فتح حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
لیکن فروری 1978ء میں علی کو ایک زبردست دھچکا لگا جب وہ لیون اسپِنکس نامی اس شخص سے ہار گئے جو ان سے 12 سال کم عمر تھا۔ 8 ماہ بعد ایک مقابلے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا اور کروڑوں لوگوں نے اس مقابلے کو دیکھا۔ اس بار محمد علی نے اسپِنکس کو شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔ اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی۔
ریٹائرمنٹ اور بیماری
ترمیم40 سال کی عمر میں انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 1980ء ان کی صحت کے بارے میں خدشات نے جنم لینا شروع کر دیا اور ڈاکٹروں نے انھیں "پارکنسنس سنڈروم" (رعشہ) کا شکار پایا۔
جب انھوں نے 1996ء کے اٹلانٹا اولمپکس کی مشعل اٹھائی تو دنیا بھر کی توجہ ان کی صحت پر تھی۔ اس وقت انھیں ایک سونے کا تمغا بھی دیا گیا جو اس تمغے کے بدلے میں تھا جو انھوں نے دریائے اوہائیو میں پھینک دیا تھا۔
آج بھی دنیا محمد علی کو ایک عظیم شخص کی حیثیت سے جانتی ہے۔ برطانیہ میں بی بی سی ٹیلیویژن دیکھنے والوں نے انھیں اس صدی کا سب سے عظیم کھلاڑی قرار دیا اور یہی اعزاز انھیں کے امریکی رسالے Sports Illustrated نے بھی دیا۔
محمد علی گذشتہ کئی سالوں سے رعشے کے مرض میں مبتلا رہے تاہم انھوں نے فلاحی کاموں کو نہیں چھوڑا اور اپنے آبائی قصبے لوئسویل میں 6 منزلہ محمد علی سینٹر قائم کیا۔
ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، ایک کامل مسلمان، حقوق انسانی کے علمبردار اور ایک شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔
باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال رہی جس کے دوران انھوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیا لیکن دنیا ہمیشہ انھیں ایک عظیم شخص کے نام سے جانتی رہے گی۔ مسلمان اور سیاہ فام آج بھی محمد علی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔
وفات
ترمیممحمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث 2 جون، 2016ء کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ابتدائی طور پر ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ [3] تاہم اگلے دن علی کی حالت بگڑ گئی۔ [4][5] اس کے بعد ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور 3 جون کو 74 سال کی عمر میں انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ [6][7][8]
مذہبی وابستگیاں
ترمیممحمد علی 1960ء کے دہے میں مسیحیت ترک کرکے نیشن آف اسلام قبول کیے تھے۔ تاہم 1975ء میں وہ سنی اسلام اختیار کیے تھے۔ [9]
خاندان
ترمیممحمد علی نے زندگی میں چار مرتبہ شادی کی تھی۔ اس کی وجہ سے ان کی 7 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ بیٹیوں میں حنا، لیلی، مریم، رشیدہ، جمیلہ، میا، خالیہ ہیں۔ جبکہ دو صاحبزادے اسعد اور محمد جونیئر ہیں۔
پیشہ ورانہ باکسنگ ریکارڈ
ترمیم56 جیت (37 ناک آﺅٹ, 19 فیصلے), 5 ہار (4 فیصلے, 1 ٹیکنیکل ناک آﺅٹ), 0 برابر[10] | |||||||
نتیجہ | مخالف | قسم | راؤنڈ, وقت | تاریخ | عمر | مقام | ملاحظات |
ہار | ٹریور بربک (Trevor Berbick) |
فیصلہ (متفقہ) | 10 (10) | دسمبر 11, 1981 | 39 سال، 328 دن | نساؤ، بہاماس | "بہاماس میں ڈرامہ"[11] |
ہار | لیری ہومز (Larry Holmes) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ (کونا روکا جانا) | 10 (15) | اکتوبر 2, 1980 | 38 سال، 259 دن | لاس ویگاس، نیواڈا | ہار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائٹل۔ عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائٹل |
جیت | لیون سپنکس (Leon Spinks) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | ستمبر 15, 1978 | 36 سال، 241 دن | نیو اورلینز، لاس اینجلس | جیت دی رنگ اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائٹل۔ چھوڑ ا عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن 1979-09-06. |
ہار | لیون سپنکس (Leon Spinks) |
فیصلہ (منقسم) | 15 (15) | فروری 15, 1978 | 36 سال، 29 دن | لاس ویگاس, نیواڈا | ہار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | آرنی شیورز (Earnie Shavers) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | ستمبر 29, 1977 | 35 سال، 255 دن | نیویارک شہر، نیویارک | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | ایلفرڈو ایوانگیلیستا (Alfredo Evangelista) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | مئی 16, 1977 | 35 سال، 119 دن | لینڈ اوور، میری لینڈ | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | کین نورٹن (Ken Norton) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | ستمبر 28, 1976 | 34 سال، 255 دن | برانکس، نیویارک | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | رچرڈ ڈن (Richard Dunn) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 5 (15) | مئی 24, 1976 | 34 سال، 128 دن | میونخ، مغربی جرمنی | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | جمی ینگ (Jimmy Young) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | اپریل 30, 1976 | 34 سال، 104 دن | لینڈ اوور، میری لینڈ | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | جین پیئر کوپمین (Jean-Pierre Coopman) |
ناک آﺅٹ | 5 (15) | فروری 20, 1976 | 34 سال، 34 دن | سان جوآن، پورٹو ریکو | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | جو فریزیر (Joe Frazier) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 14 (15)، 0:59 | اکتوبر 1, 1975 | 33 سال، 257 دن | کیوزون سٹی، فلپائن | "منیلا میں سنسنی"; برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | جو بنگر (Joe Bugner) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | جون 30, 1975 | 33 سال، 164 دن | کوالالمپور، ملائیشیا | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | رون لائل (Ron Lyle) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 11 (15) | مئی 16, 1975 | 33 سال، 119 دن | لاس ویگاس, نیواڈا | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | چک ویپنر (Chuck Wepner) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 15 (15)، 2:41 | مارچ 24, 1975 | 33 سال، 66 دن | رچ فیلڈ، اوہائیو | برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل |
جیت | جارج فورمین (George Foreman) |
ناک آﺅٹ | 8 (15)، 2:58 | اکتوبر 30, 1974 | 32 سال، 286 دن | کنشاسا، زائر | "جنگل میں گڑگڑاہٹ"; جیت دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | جو فریزیر (Joe Frazier) |
فیصلہ (متفقہ) | 12 (12) | جنوری 28, 1974 | 32 سال، 11 دن | نیویارک شہر، نیویارک | برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل; بعد میں چھوڑ دیا 1974. |
جیت | روڈی لوبرز (Rudi Lubbers) |
فیصلہ (متفقہ) | 12 (12) | اکتوبر 20, 1973 | 31 سال، 276 دن | جکارتہ، انڈونیشیا | |
جیت | کین نورٹن (Ken Norton) |
فیصلہ (منقسم) | 12 (12) | ستمبر 10, 1973 | 31 سال، 236 دن | انگلووڈ، کیلی فورنیا | جیت شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
ہار | کین نورٹن (Ken Norton) |
فیصلہ (منقسم) | 12 (12) | مارچ 31, 1973 | 31 سال، 73 دن | سان ڈیاگو، کیلی فورنیا | ہار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
جیت | جو بنگر (Joe Bugner) |
فیصلہ (متفقہ) | 12 (12) | فروری 14, 1973 | 31 سال، 28 دن | لاس ویگاس, نیواڈا | |
جیت | باب فوسٹر (Bob Foster) |
ناک آﺅٹ | 7 (12) | نومبر 21, 1972 | 30 سال، 309 دن | سٹیٹ لائن، نیواڈا | برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
جیت | فلویڈ پیٹرسن (Floyd Patterson) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 7 (12) | ستمبر 20, 1972 | 30 سال، 247 دن | نیویارک شہر، نیویارک | برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
جیت | ایلوئن لیوس (Alvin Lewis) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 11 (12)، 1:15 | جولائی 19, 1972 | 30 سال، 184 دن | ڈبلن، آئرلینڈ | |
جیت | جیری کیوری (Jerry Quarry) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 7 (12)، 0:19 | جون 27, 1972 | 30 سال، 162 دن | لاس ویگاس, نیواڈا | برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
جیت | جارج چوالو (George Chuvalo) |
فیصلہ (متفقہ) | 12 (12) | مئی 1, 1972 | 30 سال، 105 دن | وینکوور، کینیڈا | برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
جیت | میک فوسٹر (Mac Foster) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | اپریل 1, 1972 | 30 سال، 75 دن | ٹوکیو، جاپان | |
جیت | جرگن بلن (Jürgen Blin) |
ناک آﺅٹ | 7 (12)، 2:12 | دسمبر 26, 1971 | 29 سال، 343 دن | زیورخ، سویٹزرلینڈ | |
جیت | بسٹر میتھیس (Buster Mathis) |
فیصلہ (متفقہ) | 12 (12) | نومبر 17, 1971 | 29 سال، 304 دن | ہیوسٹن، ٹیکساس | برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
جیت | جمی ایلس (Jimmy Ellis) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 12 (12)، 2:10 | جولائی 26, 1971 | 29 سال، 190 دن | ہیوسٹن، ٹیکساس | جیت خالی شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل. |
ہار | جو فریزیر (Joe Frazier) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | مارچ 8, 1971 | 29 سال، 50 دن | نیویارک شہر، نیویارک | "صدی کی لڑائی"; ہار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | آسکر بوناوینا (Oscar Bonavena) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 15 (15)، 2:03 | دسمبر 7, 1970 | 28 سال، 324 دن | نیویارک شہر، نیویارک | برقرار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | جیری کیوری (Jerry Quarry) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 3 (15) | اکتوبر 26, 1970 | 28 سال، 282 دن | اٹلانٹا, جارجیا | برقرار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | زورا فولی (Zora Folley) |
ناک آﺅٹ | 7 (15)، 1:48 | مارچ 22, 1967 | 25 سال، 64 دن | نیویارک شہر، نیویارک | برقرار دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل; ٹائٹل چھین لیے گئے 04-28-1967. |
جیت | ارنی ٹیرل (Ernie Terrell) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | فروری 6, 1967 | 25 سال، 20 دن | ہیوسٹن، ٹیکساس | برقرار دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور جیت عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | کلیو لینڈ ولیمز (Cleveland Williams) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 3 (15) | نومبر 14, 1966 | 24 سال، 301 دن | ہیوسٹن، ٹیکساس | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | کارل مائلڈن برگر (Karl Mildenberger) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 12 (15) | ستمبر 10, 1966 | 24 سال، 236 دن | فرینکفرٹ، مغربی جرمنی | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | برائن لنڈن (Brian London) |
ناک آﺅٹ | 3 (15) | اگست 6, 1966 | 24 سال، 201 دن | لندن, انگلستان | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | ہنری کوپر (Henry Cooper) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 6 (15)، 1:38 | مئی 21, 1966 | 24 سال، 124 دن | لندن, انگلستان | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | جارج چوالو (George Chuvalo) |
فیصلہ (متفقہ) | 15 (15) | مارچ 29, 1966 | 24 سال، 71 دن | ٹورانٹو، کینیڈا | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | فلویڈ پیٹرسن (Floyd Patterson) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 12 (15)، 2:18 | نومبر 22, 1965 | 23 سال، 309 دن | لاس ویگاس, نیواڈا | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | سونی لسٹون (Sonny Liston) |
ناک آﺅٹ | 1 (15)، 2:12 | مئی 25, 1965 | 23 سال، 128 دن | لیئسٹں، مینے | برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل |
جیت | سونی لسٹون (Sonny Liston) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 7 (15) | فروری 25, 1964 | 22 سال، 39 دن | میامی بیچ، فلوریڈا | جیت دی رنگ'، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل; عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن چھین لیا گیا 06-19-1964. |
جیت | ہنری کوپر (Henry Cooper) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 5 (10)، 2:15 | جون 18, 1963 | 21 سال، 152 دن | لندن, انگلستان | |
جیت | ڈوگ جونز (Doug Jones) |
فیصلہ (متفقہ) | 10 (10) | مارچ 13, 1963 | 21 سال، 55 دن | نیویارک شہر، نیویارک | |
جیت | چارلی پاول (Charley Powell) |
ناک آﺅٹ | 3, 2:04 | جنوری 24, 1963 | 21 سال، 7 دن | پٹسبرگ، پنسلوانیا | |
جیت | آرچی مور (Archie Moore) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 4 (10)، 1:35 | نومبر 15, 1962 | 20 سال، 302 دن | لاس اینجلس, کیلی فورنیا | |
جیت | ایلجاندرو لاوورانتے (Alejandro Lavorante) |
ناک آﺅٹ | 5 (10)، 1:48 | جولائی 20, 1962 | 20 سال، 184 دن | لاس اینجلس, کیلی فورنیا | |
جیت | بلی ڈینیلز (Billy Daniels) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 7 (10)، 2:21 | مئی 19, 1962 | 20 سال، 122 دن | نیویارک شہر، نیویارک | |
جیت | جارج لوگان (George Logan) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 4 (10)، 1:34 | اپریل 23, 1962 | 20 سال، 96 دن | نیویارک شہر، نیویارک | |
جیت | ڈان وارنر (Don Warner) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 4, 0:34 | مارچ 28, 1962 | 20 سال، 70 دن | میامی بیچ، فلوریڈا | |
جیت | سونی بینکس (Sonny Banks) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 4 (10)، 0:26 | فروری 10, 1962 | 20 سال، 24 دن | نیویارک شہر، نیویارک | |
جیت | ولی بیسمیناف (Willi Besmanoff) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 7 (10)، 1:55 | نومبر 29, 1961 | 19 سال، 316 دن | لوئیسویل، کینٹکی | |
جیت | ایلکس میٹیف (Alex Miteff) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 6 (10)، 1:45 | اکتوبر 7, 1961 | 19 سال، 263 دن | لوئیسویل، کینٹکی | |
جیت | ایلونزو جانسن (Alonzo Johnson) |
فیصلہ (متفقہ) | 10 (10) | جولائی 22, 1961 | 19 سال، 186 دن | لوئیسویل، کینٹکی | |
جیت | ڈیوک سابڈونگ (Duke Sabedong) |
فیصلہ (متفقہ) | 10 (10) | جون 26, 1961 | 19 سال، 160 دن | لاس ویگاس, نیواڈا | |
جیت | لامار کلارک (LaMar Clark) |
ناک آﺅٹ | 2 (10)، 1:27 | اپریل 19, 1961 | 19 سال، 92 دن | لوئیسویل، کینٹکی | |
جیت | ڈونی فلیمین (Donnie Fleeman) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 7 (8) | فروری 21, 1961 | 19 سال، 35 دن | میامی بیچ، فلوریڈا | |
جیت | جم رابنسن (Jim Robinson) |
ناک آﺅٹ | 1 (8)، 1:34 | فروری 7, 1961 | 19 سال، 21 دن | میامی بیچ، فلوریڈا | |
جیت | ٹونی ایسپیراٹی (Tony Esperti) |
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ | 3 (8)، 1:30 | جنوری 17, 1961 | 19 سال، 0 دن | میامی بیچ، فلوریڈا | |
جیت | ہرب سیلر (Herb Siler) |
ناک آﺅٹ | 4 (8) | دسمبر 27, 1960 | 18 سال، 345 دن | میامی بیچ، فلوریڈا | |
جیت | ٹونی ہنساکر (Tunney Hunsaker) |
فیصلہ (متفقہ) | 6 (6) | اکتوبر 29, 1960 | 18 سال، 286 دن | لوئیسویل، کینٹکی |
محبت رسول اور دنیا میں ایک منفرد اعزاز
ترمیمہالی وڈ، کیلیفورنیا میں ایک عمارت کوڈیک تھیئٹر اینٹرٹینمنٹ کامپلکس جس کی شہرت ہالی وڈ واک آف فیم (Hollywood Walk of Fame) کے طور پر ہے۔ یہاں پر 2,500 مشاہیر کے نام ستاروں کی شکل کے اعزاز کے ساتھ زمین پر درج ہیں۔ جگہ کے منتظمین محمد علی ہی کی زندگی میں ان کا نام زمین پر نقش کرنا چاہتے تھے۔ تاہم محمد علی نے واضح الفاظ میں یہ بیان دیاکہ میں نہیں چاہوں گا کہ میرے نام کے اوپر سے وہ لوگ چلیں جو میری عزت نہیں کرتے۔ اس نے مزید کہا:
” | میں میرے پیغمبر کا نام رکھتا ہوں اور میرے لیے یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اس پر قدم رکھ کر چلنے کی اجازت دوں۔ | “ |
اس بیان کے پیش نظر ہالی وڈ واک آف فیم کی انتظامی کمیٹی نے 2002ء میں محمد علی کا نام دیوار پر نقش کیا۔ یہ اس عمارت کا واحد نام ہے جو دیوار پر ہے نہ کہ زمین پر۔ [12]
اس بارے میں ایک گلوکارہ کرسٹل جانسن نے تبصرہ کیا:
” | محمد علی وہ واحد شخص ہیں جن کا ہالی وڈ واک آف فیم کا ستارہ دیوار پر آویزاں ہے، نہ کہ اس طرح کہ کوئی اس پر قدم رکھ سکے۔[13] | “ |
مزید
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Cassius Clay"۔ sports-reference.com۔ Sports Reference LLC۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-17
- ↑ Phillip Starr (2008)۔ Martial Mechanics: Maximum Results with Minimum Effort in the Practice of Martial Arts۔ Blue Snake Books۔ ص 13
- ↑ Jill Martin (2 جون 2016)۔ "Muhammad Ali hospitalized with respiratory issue"۔ CNN۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-03
- ↑ Dahlberg, Tim (3 جون 2016)۔ "Ali remains hospitalized for 'serious' issues"۔ AP News ۔ 2016-06-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-03
{{حوالہ ویب}}
: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح:|publisher=
(معاونت) - ↑ Perez, Chris (3 جون 2016)۔ "Muhammad Ali placed on life support"۔ New York Post۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-03
{{حوالہ ویب}}
: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح:|publisher=
(معاونت) - ↑ John Schuppe (3 جون 2016)۔ "Muhammad Ali, 'The Greatest of All Time', Dead at 74"۔ NBC News۔ NBC News۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-03
- ↑ "Marlins prematurely announce death of Muhammad Ali"۔ SI۔ SI۔ 3 جون 2016۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-03
- ↑ Muhammad Ali Dies: 'The Greatest' Boxer Dead at 74
- ↑ Muhammad Ali was an American idol and a Muslim. Read his words on Islam
- ↑
- ↑ Steen, Rob (29 اکتوبر 2006)۔ "Obituary: Trevor Berbick"۔ The Guardian۔ UK۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-09-25
- ↑ "Muhammad Ali dead: Why the iconic boxer's Hollywood star isn't on the Walk of Fame | The Independent"۔ 2018-07-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ↑ Twitter / Account Suspended