مارگریٹ ہیگنس سینگر (پیدائش 14 ستمبر 1879– 6 ستمبر 1966) اور وہ اپنے والدیں کے 11 بچوں میں سے چھٹے نمبر پر تھیں۔ وہ ایک امریکی برتھ کنٹرول کارکن، سیکس ایجوکیٹر ، مصنف اور نرس تھیں۔ سینگر نے "برتھ کنٹرول" کی اصطلاح کو مقبول بنایا، ریاستہائے متحدہ میں پیدائش پر قابو پانے کا پہلا کلینک کھولا اور ایسی تنظیمیں قائم کیں جو امریکا کی منصوبہ بند پیرنٹہڈ فیڈریشن میں تبدیل ہوئیں۔ آج ساری دنیا مختلف وجوہات لی بنا پر بہبود آبادی کے کوشاں ہیں لیکن جس دور میں اس نے اس طرف توجہ مبذول کروائی تو اسے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ [4]

مارگریٹ سینگر
سینگر 1922ء میں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Margaret Louise Higgins ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 14 ستمبر 1879(1879-09-14)
کارننگ (شہر)، نیویارک، یو ایس
وفات ستمبر 6، 1966(1966-90-60) (عمر  86 سال)
[ٹکسن، ایریزونا، یو ایس.
وجہ وفات عَجزِ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت سوشلسٹ پارٹی آف امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات
  • ولیم سینگر (شادی. 1902; طلاق. 1921)[ا]
  • جیمز نوح ایچ سلی (شادی. 1922; d. 1943)
ساتھی ایچ جی ویلز   ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 3
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سماجی مصلح، جنسی معلم، مصنف، نرس
شعبۂ عمل ضبط تولید   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نامزدگیاں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیٹوں گرانٹ اور سٹورٹ کے ساتھ، ت 1919ء

سینگر کی پیدائش مارگریٹ لوئیس ہگنس 1879ء میں کارننگ، نیو یارک [5] میں آئرش کیتھولک والدین کے ہاں ہوئی تھی جو ایک "آزاد سوچ رکھنے والے" اسٹون میسن والد، مائیکل ہینسی ہِگنس اور این پورسل ہیگنس ہیں۔ مائیکل 14سال کی عمر میں امریکا ہجرت کر گیا تھا، پندرہ سال کی عمر میں ڈرمر کے طور پر خانہ جنگی میں فوج میں شامل ہوا۔ فوج سے نکلنے کے بعد، اس نے طب اور فنونالوجی کی تعلیم حاصل کی لیکن آخر کار پتھر کاٹنے والا، فرشتوں، سنتوں اور قبروں کے پتھروں کو چھیننے والا بن گیا۔ [6] مائیکل ایک ملحد اور خواتین کے حق رائے دہی اور مفت عوامی تعلیم کے لیے سرگرم کارکن بن گیا۔ [7]

کیا آپ ایک بڑے خاندان کا معاشی بوجھ اٹھا سکتی ہیں؟ کیا آپ اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کیوں پیدا کرتی ہیں؟ ان کی جان مت لیں لیکن احتیاط کریں۔ ماہر نرس آپ کو محفوظ طریقے کی معلومات فراہم کر سکتی ہیں[8]‘یہ 1916ء میں امریکی شہر نیو یارک میں چھپنے والے ایک اشتہار کے الفاظ ہیں جو پہلے خاندانی منصوبہ بندی کے کلینک کی تشہیر کے لیے تھا۔ اس کی بانی مارگریٹ سینگر تھیں۔اس زمانے میں یہ موضوع متنازع ہی نہیں بلکہ غیر قانونی بھی تھا۔ اس کلینک کو جلد ہی بند کر دیا گیا اور مارگریٹ سینگر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا پہنچیں لیکن تقریباً 50 سال بعد جب ان کی وفات ہوئی تو ان کا کام دنیا بھر میں خاندانی منصوبہ بندی سے جڑے خیالات کو بدل چکا تھا۔میڈیا اور خاندانی منصوبہ بندی کے ماہرین ان کو ’برتھ کنٹرول پل کی ماں‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔

مارگریٹ سینگر کے طریقے اور ان کی نیت دونوں ہی متنازع رہے۔ یوجینکس تحریک سے ان کی وابستگی نسلی امتیاز کے الزامات کی وجہ بنی۔سنجم اہلووالیا امریکا کی ناردرن ایریزونا یونیورسٹی میں تاریخ اور صنف کی پروفیسر ہیں۔ بی بی سی ورلڈ سروس ریڈیو پر دی فورم میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’سینگر کی تاریخ کو بغور پڑھنے کی ضرورت ہے۔‘سینگر نیو یارک ریاست میں 1879 میں پیدا ہوئیں اور 11 بچوں میں سے چھٹے نمبر پر تھیں۔ ان کے والد ایک مزدور تھے۔ خاندان غربت کی زندگی جی رہا تھا۔ ان کی والدہ 18 بار حاملہ ہوئیں جن میں سات بار حمل ضائع ہو گیا۔سینگر نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نرس کیا۔ وہ ایسے مریضوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں جو موت کے قریب ہوتے تھے۔ یہاں بھی انھوں نے حمل کی پیچیدگی سے عورتوں کی اموات ہوتی دیکھیں۔ امریکی میں اس وقت خاندانی منصوبہ بندی کے لیے کسی قسم کی دوائی یا معلومات پہنچانے کے لیے بھی ڈاکخانہ استعمال کرنا ممنوعہ تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب کیتھولک چرچ بھی منصوبہ بندی کو ایک گناہ تصور کرتی تھی۔

مارچ 1914ء میں سینگر نے ’باغی عورت‘ کے نام سے ایک کتاب چھاپی جس میں انھوں نے منصوبہ بندی کے حق کی بات کی۔ اس کتاب پر قانونی کارروائی شروع ہوئی تو گرفتاری سے بچنے کے لیے سینگر انگلینڈ چلی گئیں۔انگلینڈ میں سینگر تھامس رابرٹ مالتھس کے کام سے متاثر ہوئیں جس کا ماننا تھا کہ زمین کے وسائل محدود ہیں جو آبادی میں اضافے کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ انھوں نے شادی میں تاخیر کرنے اور خود پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا تھا تاہم ان کے حامی سماجی کارکن اب منصوبہ بندی کے حق میں تحریک چلا رہے تھے۔ برطانوی مورخ ڈاکٹر کیرولین کہتی ہیں کہ ’سینگر نے ایک اور بیانیے کو فروغ دینا شروع کیا کہ منصوبہ بدی امن برقرار رکھنے اور غذائی قلت ختم کرنے کا راستہ تھا۔‘ساتھ ہی ساتھ انھوں نے امریکا میں خاندانی منصوبہ بندی کی بنیاد رکھی اور ان کی ایجاد کردہ گولی دنیا بھر میں برتھ کنٹرول کا سب سے عام استعمال ہونے والا طریقہ ہے۔اب تک یہ گولی 150 ملین سے زیادہ عورتیں استعمال کر چکی ہیں۔

سنجر کا انتقال 1966ء میں ٹکسن، ایریزونا میں 86 سال کی عمر میں، گریسوالڈ بمقابلہ کنیکٹی کٹ میں امریکی سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے تقریباً ایک سال بعد ہوا، جس نے ریاستہائے متحدہ میں پیدائشی کنٹرول کو قانونی حیثیت دی تھی۔ سینگر نے خود کو مذہب کے لحاظ سے ایک ایپسکوپیلین کہا [9] اور اس کی آخری رسومات سینٹ فلپس میں ہلز ایپسکوپل چرچ میں منعقد کی گئیں۔ [10] سینجر کو نیو یارک کے فش کِل میں اس کی بہن نان ہیگنس اور اس کے دوسرے شوہر نوح سلی کے پاس دفن کیا گیا ہے۔ [11] اس کے زندہ بچ جانے والے بھائیوں میں سے ایک کالج فٹ بال ہال آف فیم کھلاڑی اور پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہیڈ فٹ بال کوچ باب ہیگنس تھے۔ [12]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Baker 2011، صفحہ 126
  2. https://www.womenofthehall.org/inductee/margaret-sanger/
  3. ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=8093
  4. "Political Attacks on Planned Parenthood Are a Threat to Women's Health"۔ Scientific American۔ June 1, 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ June 7, 2018 
  5. History of the Corning-Painted Post Area, p. 240.
  6. Sanger، Margaret (1938)۔ Margaret Sanger: An Autobiography۔ W. W. Norton۔ ISBN:0-486-43492-3۔ OCLC:00700090
  7. "Margaret Sanger"۔ Infidels.org۔ January 2000۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2012 ; Rosalind Rosenberg, Divided lives: American women in the twentieth century, p. 82.
  8. https://www.bbc.com/urdu/articles/c5195rd3z80o
  9. https://en.wikipedia.org/wiki/Margaret_Sanger#cite_note-104
  10. https://en.wikipedia.org/wiki/Margaret_Sanger#cite_note-105
  11. https://en.wikipedia.org/wiki/Margaret_Sanger#cite_note-FOOTNOTEBaker2011307-106
  12. https://en.wikipedia.org/wiki/Margaret_Sanger#cite_note-margaret_sanger_obit-107