ماسٹر عبداللہ
ماسٹر عبد اللہ (پیدائش: 1930ء — وفات: 31 جنوری 1994ء) پاکستان کے نامور فلمی موسیقار تھے۔ وہ پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور و معروف موسیقار ماسٹر عنایت حسین کے چھوٹے بھائی تھے۔
ماسٹر عبداللہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1930ء لاہور ، برطانوی پنجاب ، برطانوی ہند |
وفات | 31 جنوری 1994ء (63–64 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند برطانوی ہند (1930–14 اگست 1947) |
عملی زندگی | |
پیشہ | نغمہ ساز ، موسیقار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمماسٹر عبد اللہ 1930ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے [1]۔ ماسٹر عبد اللہ کو فلمی دنیا سے انور کمال پاشا نے اپنی فلم "سورج مکھی" میں متعارف کروایا تھا۔ انھوں نے اپنے ہم عصر فلمی موسیقاروں کی برعکس بہت کم فلموں کی موسیقی ترتیب دی لیکن ان کا منفرد اسلوب اور دھنوں میں خالص راگ راگنیوں کارچاؤ ہمیشہ نمایاں ہوتا تھا اور اسی باعث انھیں فلمی دنیا میں ایک صاحب طرز موسیقار تسلیم کیا جاتا تھا۔[2]
ماسٹر عبد اللہ کی مشہور فلموں میں واہ بھئی وا، ملنگی، زندگی، رنگو جٹ، ٹیکسی ڈرائیور، بابل، نظام، ضدی، شریف بدمعاش، بدل گیا انسان، جوان تے میدان، اک سی چور، ہرفن مولا، دلیر خان، لاڈو، میدان، کمانڈو، وارث، شہنشاہ، پیار دی نشانی، رنگی، اکھ لڑی بدو بدی، حاجی کھوکھر، نوٹاں نوں سلام، کشمکش، رستم، ہیر اپتھر، دل ماں دا، قسمت، ضدی اور چوروں کا بادشاہ کے نام سرفہرست ہیں۔[2]
اعزازات
ترمیم1973ء میں انھوں نے فلم ضدی کی موسیقی ترتیب دینے پر بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔[2]
فلمی موسیقی
ترمیم- واہ بھئی وا
- ملنگی (فلم)
- زندگی
- رنگو جٹ
- ٹیکسی ڈرائیور
- بابل
- نظام
- ضدی
- شریف بدمعاش
- بدل گیا انسان
- جوان تے میدان
- اک سی چور
- ہرفن مولا
- دلیر خان
- لاڈو
- میدان
- کمانڈو
- وارث
- شہنشاہ
- پیار دی نشانی
- رنگی
- اکھ لڑی بدو بدی
- حاجی کھوکھر
- نوٹاں نوں سلام
- کشمکش
- رستم
- ہیر اپتھر
- دل ماں دا
- قسمت
- چوروں کا بادشاہ
وفات
ترمیمماسٹر عبد اللہ 31 جنوری، 1994ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں قبرستان سبزہ زار اسکیم میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ممتاز موسیقار ماسٹر عبد اللہ کی یادیں، طاہر اصغر، ہم شہری آن لائین،[مردہ ربط]
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 738، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء