ماورائی فروخت

فروخت کی تکنیک

ماورائی فروخت (انگریزی: Upselling) ایک فروخت کی تکنیک ہے جس میں کہ ایک فروشندہ (بیچنے والا) کسی گاہک کو زیادہ مہنگی اشیاء، ان کی ترقی یافتہ اقسام یا اضافی اشیاء کو خریدنے پر آمادہ کرتا ہے جس سے کہ زیادہ دولت حاصل کی جا سکے۔ اس میں عمومًا زیادہ منفعت بخش خدمات یا مصنوعات شامل ہوتی ہیں۔[1] اس میں محض گاہک کو دیگر متبادلات سے رو شناس کرنا شامل ہو سکتا ہے جن پر کہ غور و فکر نہیں کیا گیا (ایک الگ تکنیک اس زمرے کی متصلہ فروخت ہے، جس میں فروشندہ کچھ اور بھی بیچنے کی کوشش کرتا ہے)۔ عملی طور پر، وسیع کاروباروں میں عمومًا ماورائی فروخت اور متصلہ فروخت، دونوں کی یکساں پر کوشش کی جاتی ہے تا کہ زیادہ منفعت بخش ماحول بنا رہے۔

ماورائی فروخت بالمقابل متصلہ فروخت

ترمیم

ماورائی فروخت ایسی کوشش ہے جس میں ایک کاروبار میں گاہک کو یا تو زیادہ قیمت کے مصنوع کو خریدنے، مصنوع کی عمدہ قسم پر لانے یا اضافی شے کے ذریعے زیادہ منافع بخش کاروبار کرنے زور دیا جاتا ہے۔ مثلًا ایک سیلز مین گاہک پر اثر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے کہ کسی چیز کی نو آمدہ قسم کو خریدے اس بات کی بجائے کہ پرانی اور سستی قسم کو خریدا جائے۔ اس دوران یہ کاروباری شخص اضافی خصوصیات پر زور دے سکتا ہے۔ بازار کاری کی ایک اسی طرح کی تکنیک متصلہ فروخت ہے جس میں سیلز مین اضافی مصنوعات کے بارے میں مشورہ دیتا ہے۔ مثلًا وہ یہ کہ سکتا ہے کہ "کیا آپ کیک کے ساتھ آئس کریم بھی لینا چاہیں گے؟ " دونوں ہی تکنیکیں کاروبار کے منافعوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، مگر تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ماورائی فروخت عمومًا متصلہ فروخت سے زیادہ اثر دار ہے۔

مثالیں

ترمیم
  • کسی برقی مصنوع کے لیے توسیع شدہ خدمت کا معاہدہ
  • کسی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے خریدار سے معمولی ورژن کی بجائے مزید عمدہ اور مہنگے قسم کے خریدنے پر اصرار کرنا۔
  • کسی گاڑی کے ساتھ آرام آسائش کی چیزوں کو خریدنے پر زور، جیسے کہ کار میں اے سی کی سہولت
  • گاہک سے زیادہ کار کی دھلائی کی سہولت کو خریدنے کے وقت پر ہی لینے پر زور دینا۔
  • کسی فاسٹ فوڈ کی جگہ پر مختصر چیزوں کی جگہ پر بھر پور غذاؤں کے لینے پر اصرار کرنا یا حوصلہ افزائی کرنا۔



مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "BusinessDictionary.com"۔ 06 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2022