ماہنامہ الاتحاد ممبئی جماعت اہل حدیث کا ایک دینی علمی اور اصلاحی ترجمان ہے جس میں دینی، اصلاحی، سماجی، معاشرتی اور ادبی مضامین شامل اشاعت ہوتے ہیں۔ یہ ماہنامہ ہندوستان کے عروس البلاد ممبئی کے گوونڈی علاقہ سے شائع ہوتا ہے۔ جولائی سنہ 2012ء میں شیخ جلال الدین فیضی حفظہ اللہ کے زیرسرپرستی اور مولانا عبد الباری شفیق السلفی کی ادارت میں شائع ہونا شروع ہوا اور الحمد للہ تادم تحریر شائع ہورہا ہے فی الحال اس کے ایڈیٹر مولانا ہلال احمد ہدایت اللہ سلفی ہیں۔ ماہنامہ الاتحاد میں ملک وبیرون ملک کے معروف علمی شخصیات کے مضامین شامل اشاعت ہوتے رہتے ہیں۔ موقع بموقع حمد نعت اور ادبی نطمیں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ اگست 2015 سے ہلال احمد سلفی اس کے ایڈیٹر مقرر ہوئے اس کے بعد سے یہ ماہنامہ کافی ترقیوں پر ہے۔ علما، دانشوران اور عوام و خواص میں کافی پزیرائی حاصل ہے۔ ماہنامہ میں شامل اشاعت درس قرآن اور درس حدیث کافی مقبول ہے لوگوں کو نئے شمارے کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ ماہنامہ اپنی تمام تر مقبولیات کے ساتھ پی ڈی ایف ، گوگل ڈرائیو ، فیس بک ، ٹویٹر اور واٹس ایپ پر ارسال کیا جاتا ہے۔ ماہنامہ کی خصوصیت میں یہ بات شامل ہے کہ اس کا ادارتی صفحہ کافی عمدہ اور معاصر ہوتا ہے جس کی وجہ سے دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

  • خصوصی شمارے
ماہنامہ الاتحاد ممبئی کا پہلا صفحہ
  • ماہنامہ الاتحاد ممبئی

ماہنامہ الاتحاد کی جانب سے اپریل مئی 2016 میں ذہبی زماں، مورخ اہل حدیث، مصنف کتب کثیرہ علامہ محمد اسحاق بھٹی رحمۃ اللہ علیہ نمبر شائع کیا گیا تھا۔ جس کا رسم اجرا مرکزی جعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم (اس وقت ناظم عمومی تھے) شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی حفطہ اللہ کے ہاتھوں عمل میں ایک پروقار تقریب کے موقع پر عمل میں آیا۔جس کی تفصیل ’’علامہ محمد اسحاق بھٹی ؒعصرحاضرکے مؤرخ ہیں۔ انھوں نے بلا تفریق مسلک موجودہ دورکے تمام معاصرین کا تذکرہ اپنی کتابوں میں کیا ہے۔ ان کی پوری زندگی تعلیمی ،دعوتی،صحافتی اورتصنیفی خدمات سے عبارت ہے۔ ان کی شخصیت بے پناہ خوبیوں کوسمیٹے ہوئے ہے۔ اسلوب نگارش دلچسپ ،زبان سلیس اورادیبانہ ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے ماہنامہ ’الاتحاد‘ممبئی کے خصوصی نمبربنام ’’علامہ محمد اسحاق بھٹیؒ نمبر‘‘ کی رسم اجرا کے موقع پرکیا۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے مرکزی جمعیت کی پاکوڑکانفرنس میں علامہ اسحاق ؒ کو مؤرخ عصرکا خطاب دیا کیونکہ ان کی متعدد کتابیں عصرحاضرکے علما کرام کے تذکروں سے پُرہیں جن میں 13؍جلدوں پرمشتمل ’فقہائے پاک و ہند‘ فقہائے ہند بطورخاص ہے اس کے علاوہ’ دبستان حدیث ‘اورمولانا کے قلمی رشحات اس کی شاہد ہیں۔علامہ محمد اسحاق بھٹی ؒ کی پوری زندگی دعوتی اورتصنیفی خدمات سے عبارت ہے: مولانا اصغرعلی سلفی واضح ہوکہ مدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی میں دو روزہ خیرامت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ادارہ کے ترجمان ماہنامہ ’الاتحاد‘ممبئی کے اپریل۔مئی کا شمارہ بنام’علامہ محمداسحاق بھٹیؒ نمبر‘ نکالا گیا۔ اس میں علامہ اسحاق بھٹی ؒکی حیات وخدمات،علمی کاوش،اسلاف کے تذکروں اورعلامہ کی ادبی خدمات کا احاطہ کیا گیا۔ الاتحاد کے خصوصی نمبرکا اجرا مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی اورجماعت اہل حدیث کے بے لوث داعی شیخ ظفرالحسن مدنی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اجرا کے موقع پرمولانا شعبان بیدارصفوی نے کہا کہ بھٹی صاحب نابغہ روزگارتھے۔ آپ کی جوعلمی خدمات ہیں ، وہ قابل قدر ہیں۔ آپ کی شخصیت پرباقاعدہ خاکہ نگاری ہونی چاہیے۔ خصوصی شمارہ کی اشاعت پہلا قدم ہے۔ اللہ کرے دوسراقدم بھی کامیاب ہو۔ ماہنامہ کے سرپرست مولانا جلال الدین فیضی نے کہا کہ ذہبی ٔ زماں علامہ ؒکی تحریرایسی ہے جو ہرخاص وعام میں پڑھی اورسمجھی جاتی ہے۔ بھٹی صاحب کاطرزادیبانہ ہرکسی کواپنی جانب راغب کرنے اوراپناگرویدہ بنائے بغیرنہیں رکھ سکتا۔ ماہنامہ ’الاتحاد‘ کے ایڈیٹرمولانا ہلال احمد سلفی نے کہا کہ علمی حلقوں میں بھٹی صاحب کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔ ان کے خلاء کوپرکرنے کی جماعت اہل حدیث قرض دار رہے گی ،بھٹی صاحب خاکہ نگاری کے امام تھے جس میں اسلاف کا تذکرہ کرکے نسل نوکے لیے چلتی پھرتی تصویر کی شکل میں اسے پیش کر دیا،ہم اس چھوٹی سی کاوش سے بھٹی صاحب کے علمی کارناموں کا مکمل احاطہ تونہیں کرسکتے لیکن ان شاء اللہ کچھ حد تک تواس کاحق اداہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ مولاناکی چالیس سے زائد تصانیف ہیں۔ ان کی وفات 22؍دسمبر2015ء کوہوئی۔اس موقع پرمولانا شمیم احمد فوزی مدنی،مولانا فیض الرحمن رحمانی نائب ایڈیٹر الاتحاد، مولانا عبد الجلیل مکی، مولاناخالد جمیل مکی، مولاناعبدالاول ایس کے نگری اور صدرعبدالکریم لکڑوالا بطورخاص موجود رہے۔ [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdu.news18.com (Error: unknown archive URL)

  • ماہنامہ الاتحاد کے ایڈیٹر

ماہنامہ الاتحاد کے ایڈیٹر ہلال احمد سلفی [2] ہیں اور نائب ایڈیٹر مولانا فیض الرحمن رحمانی [3] صاحب ہیں۔

  • درس قرآن

ماہنامہ الاتحاد ممبئی کے ابتدائی دنوں ہی سے درس قرآن مولانا فیض الرحمن رحمانی صاحب تحریر فرما رہے ہیں اور فی الحال انھیں کے زیر تحریر یہ کالم شائع ہوتا ہے۔

  • درس حدیث

جنوری 2016 کے بعد سے درس حدیث فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمداسلم مدنی مبارکپوری حفظہ اللہ [4] استاد جامعہ سلفیہ (مرکزی دار العلوم) بنارس و صدر شعبہ دارالافتاء جامعہ سلفیہ بنارس تحریر فرما رہے ہیں۔ نادر قلمی تحریر اور حالات کے موافق لکھے گئے کالم کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ ابتدا سے شیخ فیض الرحمن رحمانی صاحب یہ کالم تحریر فرماتے رہے تاہم 2016ء کے بعد سے یہ فریضہ مولانا موصوف حفظہ اللہ فرما رہے ہیں۔

  • اداریہ

ماہنامہ الاتحاد ممبئی کا اداریہ ابتدائی دنوں میں شیخ خالد جمیل مکی حفظہ اللہ استاد جامعہ اسلامیہ کوسہ ممبرا مہاراشٹرا تحریر فرماتے تھے۔ گاہے بگاہے مولانا عبد الباری شفیق سلفی بھی خامہ فرسائی فرماتے رہے۔ تاہم ستمبر 2015 کے بعد سے الاتحاد کے ایڈیٹر مولانا ہلال احمد سلفی [5] تحریر فرماتے ہیں۔

  • مستقل کالم نگار

(1) ڈاکٹر شمس کمال انجم [6] صدر شعبہ عربی،اردو،اسلامک اسٹڈیز باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری جموں وکشمیر کے دینی و ادبی مضامین کافی مقبول ہیں۔(2) جناب کاشف شکیل سلفی [7] صاحب اس ماہنامہ میں مستقل کالم نگار کی حیثیت سے اپنے مضامین 2017 سے تحریر کرتے ہیں جس میں ان کی ادبی، اصلاحی اور سوانحی مضامین خاصا مقبول ہیں۔(3) شیخ مقبول احمد سلفی اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف مسرہ سعودی عرب(4) شیخ عبد المعید مدنی علی گڑھ

  • گاہے بگاہے مضمون نگاران

(1) [8] طارق اسعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ (2) [9] یاسر اسعد جامعۃ الملک سعود ریاض (3) ام ہشام نوریہ، ممبئی (4) عبد الباری شفیق السلفی ایڈیٹر ماہنامہ النور ممبرا (5) محمد نعیم رحمت اللہ سلفی (6) مقصود عالم محمد رضا سلفی (7) شعبان بیدار صفوی استاد جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاوں (8) خبیب حسن دہلی (9) عبیداللہ شفیق الرحمن اعظمی (10) حافظ اکبر علی اختر علی سلفی داعی و مبلغ ممبئی


  • قبولیت عام

جنوری 2018 کے ایک شمارے نے اتنی مقبولیت حاصل کی لوگوں کو فون کال آنے شروع ہو گئے اور قارئین کے مطالبات بڑھ گئے۔ جنوری کے اس شمارے میں کئی اہم خوبیاں تھیں اس کے مضامین الحمد للہ قارئین کو کافی پسند آئے۔ دوسرے یہ کہ جناب قطب الدین شاہد [10] بھائی نائب ایڈیٹر روزنامہ انقلاب (ممبئی ایڈیشن) [http://epaper.inquilab.com/epaper/11-aug-2018-2-edition-Mumbai-Page-1.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ epaper.inquilab.com (Error: unknown archive URL)]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ epaper.inquilab.com (Error: unknown archive URL) نے خصوصی پیشکش کتب کا تعارف کے ضمن میں پیش کیا۔ اخبار میں تعارف شائع ہوتے ہی پورے ہندوستان میں لوگوں کے فون کال آنے شروع ہوئے۔ الحمد للہ خوب پزیرائی بھی ہوئی۔[11]

  • رابطہ و پوسٹل ایڈریس

جامع مسجد اہل حدیث و مدرسیہ رحمانیہ کملا رامن نگر بیگن واڑی ہائیوے روڈ گوونڈی ممبئی-43 https://www.google.co.in/maps/place/REHMANIYA+MASJID+(AHLEHADITH)/@19.0591728,72.9238436,17z/data=!4m5!3m4!1s0x3be7c66c4def22fb:0x297150eb7d4dbb35!8m2!3d19.0583773!4d72.9261886