جامعہ محمدیہ منصورہ
بھارت کی صنعتی ریاست مہاراشٹر کے کثیر مسلم آبادی والے معروف ومشہور شہر مالیگاؤں میں واقع ایک عظیم الشان سلفی ادارہ۔ 1978ء مولانا مختار احمد ندوی رحمه الله نے اس ادارہ کی بنیاد رکھی۔
| ||||
---|---|---|---|---|
الجامعة المحمدية | ||||
معلومات | ||||
تاسیس | جمادی الاولی 1398ھ مطابق مئی 1978ء | |||
الحاق | AMU | |||
نوع | اسلامی یونیورسٹی | |||
الكوادر العلمية | +300 | |||
محل وقوع | ||||
شہر | مالیگاؤں | |||
ملک | بھارت | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | +4000 (سنة ؟؟) | |||
ویب سائٹ | www.jmes.org.in www.jmessharia.org.in | |||
درستی - ترمیم |
یہ ادارہ ابتدا میں اپنی نوعیت کا اکلوتا دار العلوم تھا، جہاں شرعی علوم و عصری علوم کے امتزاج سے تیار کردہ ایک انوکھے نصاب پر تعلیم دی جاتی تھی۔ تاہم آج مولانا مختار احمد ندوی کے نقش قدم پر متعدد ادارے اس قسم کے نصاب کو اختیار کر رہے ہیں۔ ب
تاسیس
ترمیم1979ء مولانا مختار احمد ندوی نے اس ادارے کو قائم کیا۔ جمادی الاولی 1398ھ مطابق مئی 1979ء میں عالم اسلام کے مشہور عالم دین اور محدث مولانا عبید اللہ رحمانی رحمہ اللہ (مولف مرعاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح) نے اس کی سنگ بنیاد رکھی۔ نیز فضيلة الشيخ عبد المحسن العباد (وائس چانسلر، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ)، فضيلة الشيخ صالح بن عبد الله المحيسن (ڈین دعوہ فیکلٹی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ)، فضيلة الشيخ محمد بن عبد الله العجلان (وائس چانسلر، جامعة امام محمد بن سعود الإسلامية، رياض)، مولانا ابو الحسن علي مياں ندوی، شیخ عبد الرحمن الحمود (چیف جسٹس شرعی کورٹ، قطر) اور شيخ عبد الله المفلح جيسے علمائے کرام اس جامعہ کی تاسیس میں شامل رہے۔
تاریخ ساز تعلیمی کانفرنس
ترمیم25-26 نومبر 2017ء کو جامعہ محمدیہ نے ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس "دینی وعصرى نصاب کا امتزاج، اہمیت، پیش رفت اور احتساب" کے نام سے منعقد کیا۔ یہ کانفرنس انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہوئے۔
ذیلی ادارے
ترمیم- محمدیہ طبیہ کالج
- مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس
- عبد اللطيف بن علي الشايع فیکلٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی
- لؤلؤة يوسف بودي پولیٹیکنک
- جونیر کالج آف اسلامک سٹڈیز۔
- معهد إعداد الأئمة والدعاة
- کلیہ عائشہ صدیقہ للبنات
- معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الكريم ۔
- اسماء خاتون جونیر کالج
- محمدیہ اردو پرائمری اسکول
- محمدیہ اردو ہائی اسکول
- شعبہ حفظ
- فارمیسی کالج (زیر تعمیر)
- بزنس ایڈمنسٹریشن کالج (زیر تعمیر)
کلیة اللغة العربية والدراسات الإسلامية
ترمیمCollege Of Arabic Language & Islamic Studies (قدیم نام: محمد بن ناصر الساير اسلامک لا کالج)
کالج آف عربک لینگویج اینڈ اسلامک سٹڈیز | |
---|---|
كلية اللغة العربية والدراسات الإسلامية | |
جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں | |
مقام | جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں |
لاطینی نام | |
حیثیت | کالج |
صدر مدرس | ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ |
نائب سربراہ | ڈاکٹر نسیم عبد الجلیل |
شاخیں
ترمیمیہ ادارہ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ((JAMIA MOHAMMADIA EDUCATION SOCIETY (JMES ) )) کے زیر انصرام ہے۔ جس کی ہندوستان بھر مختلف شاخیں ہیں۔ چند حسب ذیک ہیں:۔
- جامعہ محمدیہ منصورہ بنگلور
- کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات، مئو وغیرہ۔
- جامعہ صدیقہ للبنات آواپور پوپری ضلع سیتامڑھی بہار 9504278135
نصاب
ترمیمہندوستان کے پرانے نصاب درس نظامی سے ہٹ کر ایک الگ اور سلفی منہج پر مرتب نصاب تیار کیا گیا۔ نیز اس میں حکومتی اداروں اور اسکولوں کے مکمل نصاب کو بھی ضم کر دیا گیا۔ یعنی یہ ادارہ بہ یک وقت ایک دینی مدرسہ بھی ہوا اور عصر حاضر کے اسکولی نصاب کے مطابق ایک اسکول بھی۔
طلبہ
ترمیممختار احمد ندوی کی کوششیں اور اساتذہ و طلبہ نے خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیا۔ اور آج اس ادارے سے تعلیم یافتہ طلبہ دنیا بھر میں پھیلے ھوئے ہیں۔ ھندوستان کے علاوہ سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین، عرب امارات، عمان، جیسے خلیجی ممالک میں ان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ممالک برطانیہ, کینیڈا اور امریکا میں بھی یہاں سے تعلیم یافتہ طلبہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں سے تعلیم یافتہ طلبہ و طالبات لفظ محمدیہ کی مناسبت سے اپنے نام کے آگے محمدی لکھتے ہیں۔
مشہور فضلاء
ترمیم- ڈاکٹر محمد وسیم خان محمدی مدنی.
- ڈاکٹر شمس کمال انجم۔
- ڈاکٹر قاضی سفیان مدنی محمدی۔
- ڈاکٹر عبد الرقیب مدنی محمدی۔
- شیخ یاسر الجابری محمدی مدنی۔
- ابو رضوان محمدی۔
- ثناء الله مدنی محمدى.
- انصار زبير محمدى.
- مختار احمد محمدی مدنی۔
- مصطفی بشیر محمدی مدنی۔
- علی محمد محمدی مدنی
- عبد اللہ کافی مدنی محمدی۔
- عبد الوکیل مدنی محمدی .
- سید واجد حسن مدنی محمدی .
- عبد الحمید مدنی محمدی .
- کے عبد الرحمن کے عبد الکریم محمدی مدنی
تصاویر
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کا ویب گاہ۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jmes.org.in (Error: unknown archive URL)
- كلية محمد بن ناصر الساير للشريعة الإسلامية کا ویب گاہ۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jmessharia.org.in (Error: unknown archive URL)* CareerMansoora plans 100 schools, vows to produce 500 top notch professionals every year* conf.html CareerCommunity welfare effort not social work, its religious duty: Ex-IG Karnataka[مردہ ربط]* conference-opened.html CareerMainstreaming Madaris key to empowerment of Muslims: Arshad Mukhtar [مردہ ربط]* CareerEx-IG Karnataka to be keynote speaker at Mansoora Education Conference