متھلا پالکر
مِتھِلا پالکر ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو دویب سیریز گرل ان دی سٹی اور نیٹ فلکس کی سیریز لٹل تھنگز میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ مِتھِلا کو پہچان مارچ 2016ء میں پچ پرفیکٹ اور انا کینڈرک کے " کپ (گیت) " سے متاثر ہوکر ان کے گائے گئے کے مراٹھی ورژن کے گیت کے ساتھ ملی۔ [1] ہائے چال تُورُو تُورُو کے عنوان سے ، متھلا کے اس کپ سانگ نے یوٹیوب پر کافی مقبولیت حاصل کی اور 50 لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ وائرل ہوا۔ [2]
متھلا پالکر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جنوری 1993ء (32 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
متھلا نے اپنی اداکاری کا آغاز سال 2014 میں ایک مختصر فلم ماجھا ہنی مون کے ذریعے کیا ، جو 16 ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گی تھی۔ [3] بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم نکھل اڈوانی کی کٹی بٹی تھی، جس میں انھوں نے ادکار عمران خان کی بہن کا کردار ادا کیا۔ حالانکہ فلم کُچھ خاس نہیں رہی اور نا ہی اِس فلم سے اُن کے کرِیر کو کُچھ فائدہ ہوا۔ مِتھِلا کو پہچان یوٹیوب ویب سیریز گرل اِن دا سِٹی سے ملی۔ مِتھِلا نے مراٹھی سِنیما میں سال 2017ء میں فلم مُرمبا سے قدم رکھا، اس فلم میں مِتھِلا کے مدمقابل ایمی واگھ نظر آئے۔ سال2018 میں مِتھِلا فلم کارواں میں ملیالم سُپرسٹار ذوالقر سلمان کے مدمقابل نظر آئیں، اس فلم میں عرفان خان بھی ہیں۔ فلم 3 اَگست 2018 کو سِنیماگھروں میں ریلیز ہوئی۔ مِتھِلا نے بھارتیہ ڈیجیٹل پارٹی (بھاڈی پا) کے اشتراک سے "مہاراشٹرا دیشا" کے نام سے ایک گانا بھی گایا جو 1 مئی 2016 کو یوٹیوب پر مہاراشٹر کے دن کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ [4]
فروری 2018 میں ، فوربس انڈیا نے اِںڈِیا نے 30 سال سے کم عمر کی نوجوان کامیاب شخصیات کی فہرست 30 انڈر 30 میں متھلا کو بھی شامل کیا۔ [5] [6]
ابتدائی زندگی
ترمیممِتھِلا پالکر 12 جنوری 1993 کو ممبئی مہاراشٹر میں ایک مراٹھی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی طور پر وہ اپنے والدین کے ساتھ وسائی میں رہائش پزیر تھی لیکن بعد میں سفر میں تکلیف کی وجہ سے وہ اور اس کی بہن اپنے ماموں نانا کے ساتھ دادار میں رہنے لگے ۔ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس میں اداکار نہیں ہوتے ہیں اور ابتدائی طور پر اس کے دادا کے اداکاری کے فیصلے کو منظور نہیں کیا تھا۔ [7] اس کی بہن نے نیورو سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ، جو لاس اینجلس میں رہتی ہیں۔ [8] متھلاپالکر نے پہلی بار انٹر اسکول ڈراما مقابلہ میں ساتویں جماعت میں رہتے ہوئے اداکاری کی۔ وہ ایک " بیوقوف " ہونے کا اعتراف کرتی ہے لیکن آئی ای ایس کے ماڈرن انگلش اسکول ، دادار میں اسکول کے دنوں میں ڈراما، رقص اور گانے میں ہمیشہ سرگرم رہتی تھی۔ وہ ہائر سیکنڈری میں سائنس پڑھنا چاہتی تھیں فلموں اور تھیٹر میں مصروفیت کی وجہ سے ایم ایم کے کالج ، باندرا سے ماس میڈیا (BMM) میں گریجویٹ کرنے کا انتخاب کیا، [9] سال 2013 میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ، متھلا پالکر نے اپنا پہلا آڈیشن کوثر تھیٹر پروڈکشن (کیو ٹی پی) کے کوثر پدمسی کو دیا۔ اس آڈیشن میں انھیں یہ کردار رتو نہیں ملا لیکن کوثر پدمسی نے انھیں ایک بیک اسٹیج نوکری دے دیم جہاں انھیں تھیسپو تھیٹر فیسٹیول کا انتظام کرنا تھا۔ [10] متھلا نے کتھک میں تربیت حاصل کی اور لاس اینجلس میں قائم سٹیلا ایڈلر اسٹوڈیو آف ایکٹنگ میں اداکاری کے سلسلے میں کریش کورس بھی کیا ہے۔
کیریئر
ترمیمبھارتی فلم انڈسٹری میں متھلا پالکر کا پہلا بڑا موقع جون 2014 میں ملا جب وہ ہندوستان واپس آئیں ، انھوں نے کٹی بٹیفلم میں عمران خان کی بہن کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا اور منتخب ہوئیں۔ [11] فلم کاروباری لحاظ سے اچھی نہیں رہی، لیکن متھلا پالکر کو فلم کے بعد کئی اشتہارات میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس میں میگی ، ٹاٹا ٹی اور زوماٹو شامل ہیں . [12] [13] تھوڑی مدت کے بعد ، دھرو سہگل ، جو تھیپر ( کیو پی ٹی کے سالانہ تھیٹر فیسٹیول) میں متھلا پالکر سے ملے تھے، انھوں نے یوٹیوب پر اپنے فلٹر کاپی کے نئے طنزیہ شو نیوز درشن نامی کے لیے آڈیشن دینے کو کہا۔ [14] متھلا نا صرف اس شو کے آڈیشن میں کامیاب ہوئیں بلکہ وہ بنداس کی ایک ویب سیریز گرل ان دی سٹی کا بھی حصہ بنیں [15] [16] اس کے علاوہ انھوں نے دھرو سہگل کے ساتھ ، [10] یوٹیوب پر جاری پاکٹ ایسز کی ویڈیوز ویب سیریز لٹل تھنگز میں بھی کام کیا۔ جس نے بہت مقبولیت حاصل کی اور اسے پینگوئن رینڈم ہاؤس کی کتاب کے طور پر بھی شائع کیا گیا۔ [17] [18]اس ویب سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے لٹل تھنگز کی فرنچائز خریدی اور اس کے دوسرے سیزن کا پریمیم 5 اکتوبر 2018 کو نیٹ فلکس پر ہوا۔ [19] جون 2017 میں ، متھلا پالکر نے مراٹھی سنیما میں اپنے کیریئر کا آغاز ایمی واگھ کے مدمقابل فلم مرامبا سے کیا۔ [20]
2018 میں ، متھلا پالکر کو ہندی فلم کاروان میں پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ، جس میں شریک اداکار عرفان خان ، ذوالقرسلمان اور کرتی گھربندا تھے۔ فلم 3 اگست 2018 کو ریلیز ہوئی۔
2019 میں، انھوں نے نیٹ فلکس کی تیار کردہ فلم <i id="mwiw">چاپ اسٹکس</i> میں کام کیا، جس کے ہدایتکار، سچن یردی تھے۔ فلم میں ، انھوں نے نرما ( واش پاؤڈر برانڈ کے بعد ) نامی ایک پر اعتماد لڑکی کا کردار ادا کیا تھا ، جس کی زندگی اس وقت بدلتی ہے جب اس کی کار چوری ہوجاتی ہے اور مدد کے لیے وہ ابھے دیول کے کردار ادا کرنے والے ایک شیف سے ملتی ہے۔ [21] فی الحال انھوں نے ایک اشتہار کے لیے شوٹنگ مکمل کر لی ہے جو ٹیکو بیل کی کوئسالوپا (پنیر سے بھرا ایک فاسٹ فوڈ) کے متعلق ہے۔ اور اس کے علاقہ ان کا اگلامنصوبہ نیت فلکس فلم تری بھنگا ہے جسے اجے دیوگن پروڈکش کے بینر کے تحت رینوکا شاہانے بطور ہدایت کارہ بنارہی ہیں، اس نیٹ فلکس فلم کی کاسٹ میں متھلا پالکر کے ساتھ تنوی عظمی، کاجول، کنال روئے کپور بھی شامل ہیں۔ [22]
فلموں کی فہرست
ترمیمفلمیں
ترمیمسال | عنوان | کردار | ڈائریکٹر | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
2014 | ماجھا ہنی مون | روجوٹا | کرن اسنانی | مراٹھی | مختصر فلم |
2015 | کٹی بٹی | کوئل کبرا | نکھیل اڈوانی | ہندی | پہلی بولی وڈ فلم |
2017 | مرامبا | اندھو | ورون نارویکر | مراٹھی | پہلی فلم مراٹھی ، اس کردار کے لیے اپنا پہلا فلم فیئر ملا۔ |
2018 | کاروان | تانیا | اکرش کھورانہ | ہندی | ایمیزون پر دستیاب ہے |
2019 | چوپ اسٹکس | نرما | سچن یاردی | ہندی | نیٹ فلکس فلم |
ٹیلی ویژن اور ویب سیریز
ترمیممتھلا پالکر نے مندرجہ ذیل ٹیلی ویژن اور ویب سیریز میں کام کیا ہے: [23]
سال | عنوان | کردار | اسٹوڈیو |
---|---|---|---|
2016 – حال | گرل ان دی سٹی | میرا سہگل | بنداس |
لٹل تھنگز | کاویہ کلکرنی | نیٹ فلکس اور پاکٹ ایسز | |
2016 | آفیشل چوکیاگیری | ملی | ایرے |
2018 | لٹل تھنگز(سیزن 2) | کاویہ کلکرنی | نیٹ فلکس |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Mithila's cup-beat Marathi song 'Hichi Chal Turu Turu' goes viral. Here's what inspired the Dadar-based girl"۔ DNA India
- ↑ "Viral hit: Meet the girl who sang the Cups song, in Marathi"۔ ہندوستان ٹائمز
- ↑ "Mithila Palkar: 'I tried to run away from acting'"۔ Femina
- ↑ Shweta Parande (2 مئی 2016). "Maharashtra Day Song 'Maharashtra Desha' by Mithila Palkar and Gandhaar highlights drought situation in the beautiful Indian state (Video)". India.com (انگریزی میں). Retrieved 2019-06-16.
- ↑ "Forbes India 30 Under 30: Young and fearless"۔ Forbes India
- ↑ "Mithila Palkar: Viral sensation"۔ Forbes India
- ↑ "The story of Mithila Palkar's 'silent' relationship with her grandparents will leave you teary-eyed". The Indian Express (Indian English میں). 18 جولائی 2018. Retrieved 2019-06-17.
- ↑ Deeksha Sharma (27 مئی 2019). "Offline With an Internet Star: Mithila Palkar on Films, Life, Chai". The Quint (انگریزی میں). Retrieved 2019-06-18.
- ↑ Manali Shah (7 اپریل 2016). "Viral hit: Meet the girl who sang the Cups song, in Marathi". Hindustan Times (انگریزی میں). Retrieved 2019-06-17.
- ^ ا ب Sonya Dutta Choudhury (26 فروری 2018)۔ "What it takes to be an online star"۔ Live Mint۔ 2020-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ Suprateek Chatterjee (18 اپریل 2016). "The Girl From That Viral Marathi 'Cups' Video Speaks About Her Upcoming Web Series". HuffPost India (انگریزی میں). Retrieved 2019-06-17.
- ↑ "New MAGGI Ad 2015"۔ یوٹیوب
- ↑ "Tata Tea's 'Choti Patti Badi Patti' ad"۔ یوٹیوب
- ↑ "FilterCopy - News Darshan"۔ یوٹیوب
- ↑ "Mithila Palkar talks about her web-series 'Girl in the City'". The Indian Express (Indian English میں). 21 اپریل 2016. Retrieved 2019-06-17.
- ↑ "Mithila Palkar starrer 'Girl in the City's finale to bring big surprises". The Times of India (انگریزی میں). 21 جولائی 2016. Retrieved 2019-06-17.
- ↑ "Little Things, a web series, to be made into book"۔ دی ٹائمز آف انڈیا
- ↑ "Penguin Random House India to publish Little Things, A Book Based On The Popular Web Series By Pocket Aces"۔ پنگوئن رینڈم ہاؤز
- ↑ "Watch: Netflix releases trailer of Little Things 2; series premieres on October 5". India Today (انگریزی میں). 5 ستمبر 2018. Retrieved 2019-06-17.
- ↑ "America gets a taste of Muramba". The Times of India (انگریزی میں). 11 جون 2017. Retrieved 2019-06-17.
- ↑ "Chopsticks Review: A Coming-of-age Story Set in Dharavi Makes for Quirky Adventure"۔ News18۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-06
- ↑ "Mithila Palkar: Rising star"۔ The New Indian Express۔ 3 جون 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-17
- ↑ Ganesh Jain (28 مئی 2019). "Chopsticks Web Series: Come along with an intriguing element with lots of twists and turns". Cine Talkers (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2019-06-06.