مجیب الرحمان (بھارتی سیاستدان)
مجیب الرحمان ،ایک ہندوستانی سیاست دان اور قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں، جو 15ویں آسام اسمبلی میں ڈلگاؤں، آسام کے حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔انھوں نے گوہاٹی یونیورسٹی سے 2001ء میں بی ایل ایل کے ساتھ گریجویشن کیا۔
مجیب الرحمان (بھارتی سیاستدان) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | بھارت |
جماعت | آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
درستی - ترمیم |
دلگاؤں حلقہ سے، مجیب الرحمان نے 2006ء سے 2016ء کے درمیان تین بار آسام اسمبلی کے لیے انتخاب لڑا، تاہم انھیں ہر بار کانگریس کے سیاست دان الیاس علی نے شکست دی۔ 2006ءمیں، انھوں نے 36186 ووٹ حاصل کیے، جب کہ 2011 اور 2016ء میں، انھوں نے بالترتیب 58616 اور 74287 ووٹ حاصل کیے. انھوں نے 2021ء میں آسام اسمبلی میں چوتھی بار آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ٹکٹ پر دلگاؤں حلقہ سے انتخاب لڑا۔ انھوں نے مجموعی طور پر 55.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس بار انھوں نے کانگریس کے سیاست دان الیاس علی کو 55383 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔