مجیب الرحمن شامی
مجیب الرحمن شامی ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار ہیں جو اخبار روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر ہیں۔[1]
مجیب الرحمن شامی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، مصنف |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیممجیب الرحمن شامی نے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز 1 دسمبر 1990ء میں روزنامہ پاکستان سے کیا تب اس کے مالک اکبر علی بھٹی اور ایڈیٹر معروف صحافی ضیاء شاہد تھے۔ اپنے آغاز کے ساتھ ہی اخبار نے روزنامہ جنگ اور روزنامہ نوائے وقت کے بہت سے صحافیوں کو اپنے ہاں ملازمت دے دی۔ کچھ ہی عرصہ بعد ضیاء شاہد اس اخبار سے الگ ہو گئے۔ یکم جنوری 1999ء سے اس کی ادارت معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے سنبھالی۔ مجیب الرحمن شامی نے اپنا شام کا اخبار یلغار بھی جاری کیا۔ وہ ہفت روزہ ’’زندگی‘‘ اور ماہنامہ ’’قومی ڈائجسٹ‘‘ بھی شائع کرتے ہیں، جلسہ عام کے عنوان سے مستقل کالم بھی لکھتے ہیں۔[2][3] آپ روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف اور دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر کے سینئر تجزیہ کار بھی ہیں۔[4][5] مجیب الرحمٰن شامی کو ن لیگ کا حمایتی مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی ویب گاہ پر کبھی کبھار نامناسب مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Journalist Mujeeb-ur-Rehman Shami on Dawn (newspaper) اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2017
- ↑ "کالم اور مضامین :- مجیب الرحمن شامی"۔ روزنامہ دنیا
- ↑ Journalists visit Overseas Pakistanis Commission اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2017
- ↑ Profile of Mujeeb-ur-Rehman Shami on tv.com.pk website اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2017
- ↑ "Dunya News: Nuqta E Nazar-part all-2015-04-01-On today's Nuqta Nazar: MQ."۔ video.dunyanews.tv website۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2017