محبوب الہی مخمور

پاکستانی بچوں کےمصنف
(محبوب الٰہی مخمور سے رجوع مکرر)

محبوب الٰہی مخمور ایک پاکستانی مصنف ہیں۔ جو ماہنامہ انوکھی کہانیاں کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔ محبوب الہی مخمور نے ماہ نامہ انوکھی کہانیاں، کراچی کا آغاز اگست 1991ء میں کیا تھا۔ اس میں منفرد موضوعات پر خاص نمبر بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔سال 2021ء میں نذیر حسین انبالوی نمبر اور نوشاد عادل نمبر شائع کیے۔ سعید عباس، محمد عرفان رامے اور نوشاد عادل جیسے معروف ادیب اسی رسالے سے اُبھر کر سامنے آئے ہیں۔

محبوب الہی مخمور

معلومات شخصیت
پیدائش 8 جنوری 1963ء (61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
مناصب
مدیر اعلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
اگست 1991 
در ماہنامہ انوکھی کہانیاں  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ بچوں کے مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں ماہنامہ انوکھی کہانیاں   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ادبی زندگی

ترمیم

محبوب الٰہی مخمور نے بچوں کے لیے لکھنے سے ابتدا کی پھر بڑوں کے لیے بھی لکھا۔ان کی کہانیوں کو دعوۃاکیڈمی اسلام آباد شعبہ بچوں کے ادب نے اپنی کتابوں میں بھی شامل کیا۔محبوب الٰہی مخمور کی زیرِادارت شائع ہونے والے رسالےماہنامہ انوکھی کہانیاں سے بھی متعدد کہانیوں کو شعبہ بچوں کے ادب نے اپنے مجموعوں پھول و تتلیاں اور گلدستہ کی زینت بنایا۔اس کے علاوہ گذشتہ 30 سال سے ماہنامہانوکھی کہانیاں ان کی زیرِادارت شائع ہو رہاہے۔اگست 1991ء سے تاحال محبوب الٰہی مخموراس کے مدیر ہیں۔

اعزازات وانعامات

ترمیم
  • ماہنامہ ٹوٹ بٹوٹ مصنف ایوارڈ۔1980ء
  • ماہنامہ ٹوٹ بٹوٹ مصنف ایوارڈ۔1989ء
  • کتاب ستاروں سے آگے۔یوبی ایل ایکسی لینس ایوارڈپاکستان بھرسے تین بہترین کتابوں میں سے ایک نامزدگی 2019ء
  • کاروانِ ادب پاکستان ادبی ایوارڈ 2015ء
  • ماہنامہ نٹ کھٹ ایورڈ۔بہترین ادیب 2017ء
  • بچوں کے مشرق کی جانب سے بہترین کہانی نویسی کے مقابلے میں پہلاانعام1978ء
  • دعوۃاکیڈمی اوریونیسف کی جانب سے1993ء میں بچوں کے لیے بہترین رسالہ’انوکھی کہانیاں‘شائع کرنے پرپاکستان بھرمیں تیسرے بہترین میگزین کاایوارڈاورنقدانعام۔
  • دعوۃاکیڈمی کی جانب سے1994ء میں بچوں کے لیے بہترین رسالہ’انوکھی کہانیاں‘شائع کرنے پرپاکستان بھرمیں دوسرے بہترین میگزین کاایوارڈاورنقدانعام۔
  • دعوۃاکیڈمی اوریونیسف کی جانب سے1996ء میں بچوں کے لیے بہترین رسالہ’انوکھی کہانیاں‘شائع کرنے پر2000ء میں اوّل انعام۔
  • بہترین ایڈیٹربرائے ماہنامہ بچوں کارسالہ1998ء S.S.O گولڈمیڈل۔
  • نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے منظورشدہ تین کتابوں کی اشاعت اورپانچ پانچ سوکتابوں کی خریداری 1999ء
  • نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے منظورشدہ مزیدکتابوں کی اشاعت اورپانچ پانچ سوکتابوں کی خریداری 2000ء
  • 2001ء میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے مسودہ”مردِحق“پردس ہزارروپے کاانعام اورتعریفی سند۔
  • 2002ء میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے مسودہ”زندہ جاوید“پردس ہزارروپے کاانعام اورتعریفی سند۔
  • 2003ء میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے مسودہ”روشن مینار“پردس ہزارروپے کاانعام اورتعریفی سند۔
  • 2013ء کتاب’قائد اعظم محمدعلی جناح بانی ئ پاکستان‘نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • 2015ء کتاب ’محمدعلی جناح‘ پرنیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • 2016ء کتاب’ہمارے قائد اعظم‘پرنیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • 2017ء کتاب’عظیم قائدمحمدعلی جناح نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • 2018ء کتاب’بے مثال محمدعلی جناح‘پرنیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • 2019ء کتاب’مثالی اورقابل ِرشک رہنماقائداعظم‘پرنیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • 2020ء کتاب’علامہ اقبال ایک تاریخ سازشخصیت‘پرنیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • ایک جہدمسلسل قائد اعظم محمدعلی جناح2014ء نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے صدارتی ایوارڈ۔
  • جنرل سیکریٹری بزم ِادب، سراج الدولہ کالج کراچی1984ء
  • نائب صدرپولیٹیکل سائنس سوسائٹی سراج الدولہ کالج کراچی۔1986ء
  • مدیرمعاون سراج الدولہ کالج میگزین 1986ء
  • کتاب امن مشن کی پنجاب اسکول لائبریری پروجیکٹ کے تحت دس ہزارکتابوں کی خریداری اورایک لاکھ روپے رائیلٹی۔
  • جنرل سیکریٹری کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ایمپلائزیونین گزشتہ15سال سے۔
  • گذشتہ43 سال سے بڑوں اوربچوں کے ادب سے وابستگی اور30سال سے ’انوکھی کہانیاں‘ان کی زیرادارت باقاعدگی سے شائع ہورہاہے۔
  • محترم حکیم محمدسعید، ڈاکٹرمحموداحمدغازی، ڈاکٹرانیس احمد، ملک معراج خالد، آفتاب شعبان میرانی، اقبال یوسف اوربیگم ثاقبہ رحیم الدین سے انعامات وایوارڈحاصل کیے۔
  • شعبہ بچوں کاادب، بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آبادانتخاب میں ’پھول اورتتلیاں نمبر2 میں ’انوکھی کہانیاں‘سے پانچ تحریروں کی اشاعت۔سنہ 1993ء

تصنیفات

ترمیم

محبوب الٰہی مخمورنے بچوں کے لیے لکھنے سے ابتداکی پھربڑوں کے لیے بھی لکھا، یہ کہاجائے کہ خوب لکھاہے بے جانہ ہوگا۔ان کی کہانیوں کودعوۃاکیڈمی اسلام آبادشعبۂ بچوں کے ادب نے اپنی کتابوں میں بھی شامل کیا۔محبوب الٰہی مخمورکی زیرِادارت شائع ہونے والے رسالے’انوکھی کہانیاں‘سے بھی متعددکہانیوں کوشعبۂ بچوں کے ادب نے اپنے مجموعوں پھول وتتلیاں اورگلدستہ کی زینت بنایا۔اس کے علاوہ گذشتہ30 سال سے ماہنامہ’انوکھی کہانیاں‘ان کی زیرِادارت کامیابیو کے جھنڈے گاڑرہاہے۔اگست 1991ء سے تاحال ستمبر2021ء تک محبوب الٰہی مخموراس کے مدیرہیں۔

  • کتاب”آغازِسفر“زیرِاہتمام شعبۂ بچوں کاادب وعوۃاکیڈمی اسلام آبادسنہ 1990ء۔اس میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی ”ملاپ“شامل ہے۔
  • کتاب”کالاچور“زیرِاہتمام شعبۂ بچوں کاادب دعوۃاکیڈمی اسلام آبادسنہ 1990ء میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی شامل ہے۔
  • بڑی اماں ناشرالٰہی پبلی کیشنز 2000ء میں ان کی تحریرشامل ہے۔
  • ”پتھرکے آنسو“۔2016ء۔رابعہ بک ہاؤس، لاہور۔
  • شکست ِشب افسانوں کامجموعہ۔سنہ 2000ء ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • اک ٹوٹاہواآنسو(افسانے)۔سنہ 2000ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • پہلاقدم(منتخب کہانیاں)۔سنہ 1999ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی(اس مجموعے میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی بھی شامل ہے)۔
  • دیوار(منتخب کہانیاں)سنہ 1999ء۔ناشر:الٰہی اپبلی کیشنزکراچی(اس مجموعے میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی بھی شامل ہے۔
  • ’قائد اعظم، پاکستان اوربچے‘۔سنہ 2000ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔(اس میں محبوب الٰہی مخمورکی تحریر’قائد اعظم، پاکستان اوربچے‘شامل ہے)۔
  • آپ بیتیاں حصّہ اوّل (تین سو ساٹھ صفحات) 2015ء شریک مدیر(محبوب الٰہی مخمورکی آپ بیتی بھی شامل ہے)۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • آپ بیتیاں حصّہ دوم(سات سو چار صفحات)2021ء شریک ِمدیر۔
  • سوہنی دھرتی(بچوں کے لیے کہانیاں)۔2011ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • ایک جہدمسلسل محمدعلی جناح۔2014ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • امن مشن(بچوں کے لیے)۔2009ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • خالق ِپاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح۔2012ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • محمدعلی جناح سے قائد اعظم تک۔2015ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • ہمارے قائد اعظم۔2016ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • عظیم قائدمحمدعلی جناح۔2017ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • محمدعلی جناح بے مثال رہنما۔2018ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • مثالی اورقابل ِرشک رہنمامحمدعلی جناح۔2019ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • علامہ اقبال ایک تاریخ سازشخصیت۔2020ء۔ناشر:الٰہی پبلی کیشنزکراچی۔
  • رب چاہی۔(منتخب کہانیوں کامجموعہ)2016ء۔(اس میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی’عیدکی خوشیاں‘شامل ہے)۔ناشر:علم وعرفان‘لاہور۔
  • بھوت(انوکھی کہانیاں میں شائع شدہ منتخب کہانیوں کامجموعہ)2016ء۔(جس میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی’زندہ جاوید‘بھی شامل ہے) ناشر:علم وعرفان، لاہور۔
  • ستاروں سے آگے(سائنس فکشن پرمبنی تین کہانیوں کامجموعہ، جس میں محبوب الٰہی مخمورکی کہانی’سوہنی دھرتی‘بھی شامل ہے)۔2016ء۔ناشر:علم وعرفان، لاہور۔

نثری کاوشیں

ترمیم

محبوب الٰہی مخمورکی شائع شدہ تحاریر کی فہرست

حوالہ جات

ترمیم