محروق
محروق (کرامیل، کیرامل / caramel) اصل میں شکر یا قند سے بنی ہوئی ایک ایسی چاشنی، شیرنی یا شیرے کو کہا جاتا ہے کہ جو دیر تک پکانے (زیادہ تپش یا آگ دکھانے) کے بعد سوختہ ہو کر گہرا بھورا یا خاکی ہو گیا ہو۔ یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ اگر محلولِ قند (یا بذات خود خشک قند و شکر) کو محترق (caramelize) کر دیا جائے تو محروق یا caramel حاصل ہوتا ہے۔
محروق | |||
محروق سے بنی ایک مصری (candy) یا نبات | |||
|
محروق یا کرامیل سے مراد عام طور پر بچوں کی مٹھائی یا مصری کی ہوتی ہے لیکن یہ ایک نہایت اہم کیمیائی مظہر ہے اور اس لفظ کا استعمال علم الادویہ، حکمت اور دیگر سائنسی مضامین (جیسے MS) میں پایا جاتا ہے۔ محروق کا لفظ بھی گو احتراق (combustion) کی طرح حرق سے ہی بنا ہے لیکن محروق اور احتراق کے مفہوم میں فرق اور ان کے انگریزی متبادلات کو مدنظر رکھنا اہم ہے جو ان کے متعلقہ صفحات پر تحریر کر دیا گیا ہے۔