محمد اکرم

نشان حیدر پاکستانی آرمی آفیسر

میجر محمد اکرم اعوان (19381971) پاک فوج میں فوجی افسر تھے۔ میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

محمد اکرم
 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 اپریل 1938ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈینگا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 دسمبر 1971ء (33 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بوگرا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات لڑائی میں مارا گیا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن بوآل مری اپ ضلع ،  دیناج پور ،  رنگپور ڈویژن ،  عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی پاکستان ملٹری اکیڈمی
ملٹری کالج جہلم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ آٹھویں پنجاب رجمنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ میجر   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1965ء ،  پاک بھارت جنگ 1971ء ،  جنگ ہلی   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فائل:Akram shaheed.jpg
میجر محمد اکرم شہید
میجر محمد اکرم میموریل

محمد اکرم اپنے ننھیال ضلع گجرات کے مشہور و معروف شہر ڈنگہ میں 4 اپریل 1938ء پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے اعوان خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

لیکن ان کا موضع نکہ کلاں،جہلم سے تعلق تھا جو ضلع جہلم میں واقع ہے

ابتدا میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لیے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

1965ء میں میجر محمد اکرم کو کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور انھوں نے1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیے۔

میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔ آپ کو 1971ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں لڑی گئی ہلی کی جنگ میں بہادری کے کارنامے دکھانے پر پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

ان کی یادگار بھی جہلم میں شاندار چوک کے ساتھ جہلم میں بنائی گئی ہے جب کہ تاریخ جہلم اور شہدائے جہلم از انجم سلطان شہباز میں ان کے مکمل سوانح موجود ہیں۔ نیز پروفیسر سعید راشد نے ان کے حوالے سے ایک کتاب شہید ہلی لکھی تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/243187 — بنام: Muḥammad Akram — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017

بیرونی روابط

ترمیم