محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے 11 چچا (عبد المطلب کے بیٹے) تھے اور آپ کے والد بارہویں بھائی عبد اللہ بن عبد المطلب تھے۔
- حارث بن عبدالمطلب
- ابوطالب
- زبیربن عبد المطلب
- حمزہ بن عبد المطلب
- ابولہب
- غیداق بن عبد المطلب
- مقوم بن عبد المطلب یا عبدالکعبہ بن عبد المطلب
- ضراربن عبد المطلب
- عباس بن عبد المطلب
- قثم بن عبد المطلب
- جحل بن عبد المطلب یا حجل
بعض نے مقوم کا ذکر نہیں کیا ان کے مطابق عبد الکعبہ کا نام مقوم ہے اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے 11 چچا تھے۔ دس کا قول بھی کیا گیا یعنی غیداق اور جحل کو شامل نہیں کیا۔ بعض نے قثم کو بھی شامل نہ کر کے تعداد 9 لکھی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ المواہب اللدنیہ جلد اول،احمد بن محمد قسطلانی،صفحہ578،فرید بکسٹال لاہور،2011ء