محمد عثمان (اماراتی کرکٹر)

محمد عثمان (پیدائش: 13 اکتوبر 1985ء) ایک پاکستانی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] [2] اس نے 21 جنوری 2016ء کو 2015-17ء آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [3] اس نے 27 جنوری 2016ء کو 2015-17ء آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نیدرلینڈز کے خلاف یو اے ای کے لیے اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا تھا۔ [4] انھوں نے 3 فروری 2016ء کو ہالینڈ کے خلاف اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ [5] اس نے 14 اگست 2016ء کو سکاٹ لینڈ کے خلاف 2015-17ء آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں اپنا ایک روزہ بین الاقوامی آغاز کیا۔ [6] اپریل 2017ء میں اس نے پاپوا نیو گنی کے خلاف 2015-17ء کے آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ کے پانچویں راؤنڈ میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنائی۔ [7]

محمد عثمان
ذاتی معلومات
پیدائش (1985-10-13) 13 اکتوبر 1985 (عمر 39 برس)
لاہور، پنجاب، پاکستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتمڈل آرڈر بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 67)14 اگست 2016  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
آخری ایک روزہ8 فروری 2022  بمقابلہ  سلطنت عمان
پہلا ٹی20 (کیپ 27)3 فروری 2016  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی2022 فروری 2022  بمقابلہ  نیپال
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 37 43 5 57
رنز بنائے 961 870 217 1,470
بیٹنگ اوسط 31.00 24.85 27.12 34.18
100s/50s 1/4 0/3 1/0 1/9
ٹاپ اسکور 102* 89* 103 102*
کیچ/سٹمپ 10/– 12/– 0/– 17/–
ماخذ: Cricinfo، 22 فروری 2022ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Muhammad Usman"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2016 
  2. "From Ahmed Raza to Zahoor Khan - 13 UAE players who would be great cover options during IPL 2020"۔ The National۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2020 
  3. "ICC Intercontinental Cup, United Arab Emirates v Netherlands at Abu Dhabi, Jan 21-24, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2016 
  4. "ICC World Cricket League Championship, 18th Match: United Arab Emirates v Netherlands at Abu Dhabi, Jan 27, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2016 
  5. "Only T20I: United Arab Emirates v Netherlands at ICCA Dubai, Feb 3, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2016 
  6. "ICC World Cricket League Championship, 26th Match: Scotland v United Arab Emirates at Edinburgh, Aug 14, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2016 
  7. "Usman's maiden ton gives UAE vital lead"۔ Gulf News۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2017