محمد قلی قطب شاہ (پیدائش: 1565— وفات: 11 جنوری 1612ء) سلطنت قطب شاہی کے پانچویں سلطان تھے۔ ان کا دار السلطنت گولکنڈہ تھا۔ انھوں نے حیدرآباد شہر کی تعمیر کرکے اسے اپنا دار السلطنت بنایا۔ شہر حیدرآباد کو ایرانی شہر اصفہان سے متاثر ہوکر بنوایا یا۔سلطان محمد قلی قطب شاه اردو کے سب سے پہلے صاحب دیوان شاعر تھے -

محمد قلی قطب شاہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1565ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گولکنڈہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 جنوری 1612ء (46–47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت قطب شاہی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ بیگم سلطان (1589–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ابراہیم قلی قطب شاہ ولی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان گولکنڈہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 جون 1580  – 11 جنوری 1612 
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تاریخ

ترمیم

سلطان محمد قلی قطب شاہ، ابراہیم قلی قطب شاہ کے فرزند تھے۔ انھوں نے شہر حیدر آباد دکن کی تعمیر کی۔ ان کی (پہلی) راجدھانی گولکنڈہ سے شہر حیدرآباد کو منتقل کیا۔ شہر حیدرآباد کی تعمیری ڈیزائن ایرانی آرکٹکٹوں سے کی گئی۔

شہر حیدرآباد کو حضرت امام علی علیہ السلام کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اکثر لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ شہر حیدرآباد دلیروں کا شہر ہے۔

محمد قلی قطب شاہ نے 1591 ء میں شہر حیدرآباد کے درمیان میں چار مینار کی تعمیر کروائی۔

سلطان قلی قطب شاہ عربی، فارسی اردو اور تیلگو زبانوں میں ماہر تھے۔ ان کی شاعری فارسی اور اردو زبانوں میں ہے۔ اردو شاعری کا دیوان “کلیات قلی قطب شاہ[1] مشہور ہے۔ اور ان کو پہلا صاحب دیوان شاعر(اردو) مانا جاتا ہے۔

 
محمد قلی قطب شاہ کا مقبرہ، حیدرآباد دکن، بھارت

حوالہ جات

ترمیم
  • Luther, Narendra. Prince, Poet, Lover, Builder: Muhammad Quli Qutb Shah, The Founder of Hyderabad
ماقبل  قطب شاہی سلطنت
1580ء12 جنوری 1612ء
مابعد 

بیرونی روابط

ترمیم

مزید پڑھیے

ترمیم