محمد محسن خان

پشتون مصنف اور مترجم

محمد محسن خان (ولادت: 1927ء - وفات: 14 جولا‎ئی 2021ء) پشتون مصنف اور مترجم تھے جو صحیح بخاری اور قرآن کے انگریزی ترجمے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ بنیادی طور پر صحیح البخاری اور قرآن کریم کے انگریزی ترجمے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ قرآن کریم کا ان کا انگریزی ترجمہ نوبل قرآن کے عنوان سے مشہور ہے، جس کو انھوں نے محمد تقی الدین ہلالی کے ساتھ مکمل کیا۔

محمد محسن خان
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1927ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 جولا‎ئی 2021ء (93–94 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف ویلز
جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

محمد محسن خان 1927ء میں پاکستان کے قصور میں پیدا ہوئے تھے۔[2] ان کے دادا دادی جنگ اور قبائلی تنازعات سے بچنے کے لیے افغانستان سے ہجرت کر پاکستان چلے گئے۔ ان کا تعلق پشتون قبائل کی ایک شاخ سے تھا جو افغانستان کے صوبہ قندہار کی وادی ارغستان میں رہتا تھا جہاں محسن خان نے اپنی بیشتر تعلیم مکمل کی۔[3][4]

خان نے جامعہ پنجاب سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور ویلز یونیورسٹی سے سینے کے امراض کا ڈپلوما حاصل کیا۔[2] یونیورسٹی آف ویلز میں تعلیم سے قبل، انھوں نے لاہور یونیورسٹی کے یونیورسٹی اسپتال میں کام کیا۔[2] بعد میں خان نے سعودی عرب کی وزارت صحت کے ساتھ کام کیا اور پھر سینے کے امراض کے لیے سادات اسپتال کے ڈائریکٹر مقرّر کے گئے۔[2] وہ مدینہ منورہ منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سنٹر میں سینے کے امراض (Chest Diseases) کے محکمہ کے چیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔[2] بعد میں وہ مدینہ کی جامعہ اسلامیہ کے کلینک کے ڈائریکٹر بنے۔[5]

تصانیف

ترمیم

محمد محسن خان کی کچھ کتابیں انگریزی زبان میں:

وفات

ترمیم

محمد محسن خان کی وفات 14 جولا‎ئی 2021ء کو سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں ہوئی۔[7][2] ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انھیں جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/109466 — بنام: Muḥammad Muḥsin Khān
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث شیخ ذاکر حسین۔ "Dr. Muhammad Muhsin Khan, Renowned Translator Of The Quran And Sahih Al-Bukhari Passes Away At 97"۔ The Cognate۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2021 
  3. Muhammad Muhsin Khan (1996)۔ The Translation of the Meanings of Sahih Al-Bukhari Arabic-English۔ Riyadh, Kingdom of Saudi Arabia: Darussalm Publishers and Distributers۔ صفحہ: 11۔ 16 جولا‎ئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2021 
  4. Muhammad M. Khan & Muhammad T. Al-Hilali, Biography of Dr. Muhammad Muhsin Khan. The Noble Quran, Dar-us-Salam Publications; 1 edition (March 1, 1999).ISBN 9960-740-79-X
  5. Muhammad Muhsin Khan۔ Sahih Bukhari (بزبان انگریزی)۔ Peace Vision۔ ISBN 978-1-4710-6369-5 
  6. DM Nassimi, A Thematic Comparative review of some of the English translations of the Qur'an, p 83.
  7. ^ ا ب "Dr. Muhammad Muhsin Khan passes away"۔ 15 جولائی، 2021