محمد نزال ’’ابوبرا‘‘ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ہیں-

خاندان ترمیم

نزال کا تعلق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ سے ہے- وہ شادی شدہ ہیں اور چار بیٹوں کے باپ ہیں-

تعلیم ترمیم

نزال نے سائنس میں اپنی سیکنڈری تعلیم کی تکمیل کویت میں کی- کراچی یونیورسٹی، پاکستان میں انھوں نے کیمسٹری میں داخلہ لیا اور بی اے آنرز اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کی- دوران تعلیم وہ مسلم اسٹوڈنٹس یونین (اتحاد طلبہ المسلمین) کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

حماس تحریک سے وابستگی ترمیم

1989ء سے نزال حماس سے جڑ گئے-

1992ء سے وہ اردن میں حماس کے نمائندے کے طور پر اپنے فرائض انجام دیے- تاحال وہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن کی حیثیت سے اردن میں ذمہ داری انجام دے رہے ہیں-[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "حماس قیادت"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2018 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔