محمد یونس بٹ

پاکستانی مزاح نگار

ڈاکٹر محمد یونس بٹ اردو ادب کے مشہور ادیب خاکہ نگار اور ڈراما نویس ہیں۔

محمد یونس بٹ
معلومات شخصیت
پیدائشی نام محمد یونس بٹ
پیدائش 4 جنوری 1962(1962-01-04)
گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان
قومیت پاکستان
عملی زندگی
صنف مزاح
موضوعات اردو
مادر علمی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
پیشہ مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر، نائب صدر
کارہائے نمایاں فیملی فرنٹ
ہم سب امید سے ہیں
ہم سب عجیب سے ہیں
متاثر شاعری
باب ادب

پیدائش

ترمیم

ڈاکٹر یونس بٹ کی ولادت 4 جنوری 1962ء کو گوجرانوالہ میں ہوئی۔

تعلیم و تربیت

ترمیم

ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ میں حاصل کی گورنمینٹ کالج گوجرانوالہ سے ایف ایس سی کیا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔

عملی زندگی

ترمیم

ایم بی بی ایس 1985ء میں کرنے کے بعد میو ہسپتال میں شعبہ نفسیات سے میڈیکل کیرئر کا آغاز کیا 1990 سے 1992 تک شیخ زید ہسپتال میں تعنیات رہے مختلف ٹی وی چینل پر ڈرامے لکھے ۔

مزاح نگار

ترمیم

ڈاکٹر یونس بٹ کا شمار اردو کے چند بڑے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ جیو ٹی وی پر ان کا پروگرام ہم سب امید سے ہیں اور دوسرا ایک مزاحیہ ڈراما ہم سب عجیب سے ہیں بھی مقبول ہے[1]

تصنیفات

ترمیم
  1. غُل دستہ
  2. عکس برعکس
  3. شناخت پریڈ
  4. حوائیاں
  5. کلاہ بازیاں
  6. افرا تفریح
  7. جوک در جوک
  8. لاف زنیاں
  9. تُو تُو میں میں
  10. بٹ تمیزیاں
  11. بٹ کاریاں
  12. بٹ صورتیاں
  13. بٹ پارے
  14. نوک جھوک
  15. شیطانیاں
  16. لاف پیک
  17. گھر مستیاں
  18. خرمستیاں
  19. مِس فٹ
  20. فیملی فرنٹ
  21. ہم سب اُمید سے ہیں
  22. یہ دُنیا ہے دِل والوں کی
  23. مزاحیات
  24. مزاح پرسی
  25. مزاح بخیر
  26. مزاح گردی
  27. خند کاریاں
  28. خندہ زن
  29. خندہ پیش آنیاں
  30. ڈبل ٹربل[2]

حوالہ جات

ترمیم