محمود آفندی

ترک نقشبندی صوفی

شیخ محمود آفندی (1929ء - 2022ء)، جن کو عام طور پر محمود آفندی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کے شاگردوں میں حضرتلری آفندی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک ترک صوفی شیخ اور نقشبندی خالدیہ سلسلے کے بااثر رہنما جو جامع اسماعیل آغا کے امام رہے۔

امام   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاد عثمان اوغلو

محمود آفندی

(ترکی میں: Mahmut Ustaosmanoğlu ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1929ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تیوسانلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 جون 2022ء (92–93 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسکودار   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن ادرنہ قاپی شہیدلیغی قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی ،  عربی ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک سلسلہ نقشبندیہ   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

محمود آفندی ضلع اوف کے گاؤں مکو(اب تیوشانلی) میں ایک گاؤں کے امام کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 10 سال کی عمر میں اپنے والد کے زیر سایہ حافظ بن گئے اور 16 سال کی عمر میں اپنا اجازہ حاصل کرتے ہوئے مدرسہ کی تعلیم جاری رکھی۔ اس کے بعد انھوں نے اپنی چچا زاد سے شادی کی اور امام مسجد کے فرائض انجام دیے۔ [3]

نقشبندی سلسلہ

ترمیم

1952ء میں، محمود آفندی سے احسکاعلیٰ حیدر آفندی (گربزلر) سے ملاقات ہوئی، جو ایک نقشبندی شیخ تھے وہ ان کے مرشد بن گئے۔ علی حیدر آفندی نے انھیں 1954ء میں اسماعیل آغا مسجد [4] کا امام مقرر کیا۔ جہاں وہ سال 1996ء تک امام رہے، 1960ء میں علی حیدر آفندی کے انتقال کے بعد محمود آفندی کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ آیا اور وہ اس طریقت کے رہنما بن گئے۔ 1996ء میں، وہ اسماعیل آغا مسجد کے امام کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔[4]

1996ء کے بعد

ترمیم

محمود آفندی نے آنے والے سالوں میں، خاص طور پر 1997ء کے میمورنڈم کے بعد، تنہائی میں رہنے کی کوشش کی، لیکن طریقت میں اندرونی جھگڑوں کے ایک سلسلے کی وجہ سے ان کے تعلقات عوامی سطح پر آگئے۔ ان کے داماد خضر علی مراد اوغلو کو 1998ء میں قتل کر دیا گیا تھا اور 2006ء میں ایک امام بیرم علی اوزترک کو مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا اور جس شخص نے انھیں چاقو مار کر قتل کیا تھا اسے جماعت نے بلوے میں قتل کر دیا تھا۔[5][6][7]

رجب طیب ایردوان محمود آفندی کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔[8] ایردوان نے 2014ء میں صدارتی انتخابات سے ایک رات قبل محمود آفندی (استادعثمان اوغلو) کی خانقاہ کا انتہائی مشہور دورہ کیا۔[9]

وفات

ترمیم

محمود آفندی 23 جون 2022ء کو انفیکشن کی وجہ سے استنبول کے ہسپتال میں داخل ہونے کے دو ہفتے بعد انتقال کر گئے۔[10] نمازہ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mahmut Ustaosmanoğlu kimdir?
  2. Mahmut Ustaosmanoğlu hayatını kaybetti
  3. Biyografi.net
  4. ^ ا ب "Mahmut Efendi Hazretleri k.s."۔ 29 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2022 
  5. Ahmet Şık, Niyazi Dalyancı, habervesaire.com, 18 February 2010, Warfare between judiciary and government آرکائیو شدہ 2014-08-19 بذریعہ وے بیک مشین
  6. Hurriyet Daily News, 12 September 2006, Questions arise in Turkish Parliament over Ismailaga Mosque murder
  7. Today's Zaman, 5 March 2012, No progress in imam Bayram Ali Öztürk’s murder case in five years آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ todayszaman.com (Error: unknown archive URL)
  8. Today's Zaman, 28 April 2013, Cihaner may tell commission about how he wiretapped PM آرکائیو شدہ 2014-08-19 بذریعہ وے بیک مشین
  9. Erdoğan’dan Mahmut Ustaosmanoğlu'na sürpriz ziyaret
  10. https://haber.sol.org.tr/haber/ismailaga-cemaati-lideri-mahmut-ustaosmanoglu-oldu-339577