محمود عزیز
محمود عزیز وہلوی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مضمون نگار، صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ سب رس کے سابق انتظامی مدیر ہیں۔ انھوں نے ریڈیو پر بچوں کے لیے ڈرامے بھی لکھے ہیں۔
محمود عزیز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 فروری 1941ء (83 سال) دہلی ، برطانوی ہند |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، خاکہ نگاری ، کالم نگار ، بچوں کے مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیممحمود عزیز 15 فروری، 1941ء کو کوچہ چیلاں، دہلی کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔1947ء میں 6 سال کی عمر میں اپنے والد عزیز الرحمٰن اور والدہ امت العزیز کے ساتھ کراچی منتقل ہو گئے۔ ابتدائی تعلیم سے بیچلر کی سند تک تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی۔ محمود عزیز کو ابتدا ہی سے لکھنے میں دلچسپی رہی، چنانچہ ریڈیو پاکستان سے بچوں کے ڈرامے لکھے اور ریڈیو پاکستان کے رسالے پاکستان کالنگ کے اسکرپٹ رائٹر رہے۔ روزنامہ نوائے وقت میں کالم نگاری کی، ہفت روزہ تکبیر اور فاتح سے بھی تعلق رہا۔ روزنامہ مقدمہ کراچی سنیئر اسٹنٹ ایڈیٹر کے ساتھ اس کے ادبی صفحہ اوراق ادب کے انچارج کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ خواجہ حمید الدین شاہد کی وفات کے بعد ان کے رسالے ماہنامہ سب رس کے انتظامی مدیر بھی رہے۔[1]
محمود عزیز کراچی کے ادبی رسائل اور اخبارات کے علاوہ سرگودھا کے سہ ماہی ابجد میں بھی ان کی تحریریں شائع ہوتی ہیں۔ وہ انجمن ترقی اردو پاکستان کے ترجمان ماہنامہ قومی زبان کے قلمی معاون ہیں۔کتابوں پر ان کے تبصرے ماہنامہ قومی زبان میں تواتر سے شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کی مختلف مضامین پر مشتمل دو کتابیں ذکر کچھ دلی والوں کا اور ہمارے کچھ شاعر و ادیب زیورِ طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں۔[1]