سلطان الاولیاء حضرت مخدوم سیّد عالی سلطان خطہ پنجاب کے معروف روحانی بزرگ ہیں۔ آپ کا اصل نام "علی" تھا ۔ آپ اپنی منصفی کی وجہ "عالی پیر" اور پھر "مخدوم عالی" کے نام سے مشہور ہوئے اور اسی نام سے معروف ہیں۔آپ سلسلہ سہروردیہ کے صاحب کمال بزرگ ہیں۔ حضرت سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی کے پوتے ہیں۔

مخدوم سیّد عالی سلطان
دیگر ناممخدوم عالی
ذاتی
پیدائش
وفات
مخدوم عالی،ضلع لودھراں، پاکستان
مذہباسلام
دیگر ناممخدوم عالی
سلسلہسلسلہ سہروردیہ
مرتبہ
مقاممخدوم عالی،ضلع لودھراں پاکستان
دورچودہویں صدی
پیشرومخدوم حسن قتال
جانشینمخدوم داول قتال ؒ و دیگربے شمار۔

ولادت با سعادت ترمیم

آپ کی ولادت ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں ہوئی۔

نسب ترمیم

مخدوم سیّد عالی سلطان بن مخدوم حسن قتال بن مخدوم عبدالرشید حقانی۔

ابتدائی تعلیم و تربیت ترمیم

حضرت مخدوم سیّد عالی سلطان نے خالص علمی و روحانی اور صوفیانہ ماحول میں آنکھ کھولی اور بہت کم عمری میں مروجہ علوم کے مراحل طے کیے۔ ابتدائی تعلیم و تربیت آپ نے اپنے والد گرامی جو ایک کامل بزرگ تھے سے حاصل کی اور مزید تعلیم کے لیے ملتان کا رخ کیا۔

برادران ترمیم

  • مخدوم سیّد نصر الله شاہؒ
  • مخدوم سیّد محمد داؤد شاہ ؒ
  • مخدوم سیّد محمد عیسی شاہؒ

اولاد ترمیم

  • مخدوم سیّد داول شاہ قتالؒ
  • و دیگر۔

وفات ترمیم

آپ کی وفات ضلع لودھراں سے چند کلومیٹر کی مسافت پر قومی شاہراہ نمبر 5 سے منسلک آپ کے نام سے منسوب قصبے مخدوم عالی میں ہوئی اور اسی شہر کے قدیم قبرستان میں آپ آرام فرما ہیں۔

مزار کی تعمیر ترمیم

قدیم خاندانی ملفوظات سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ آپ نے وصیت فرمائی تھی کہ میری قبر پر چھت نہ ڈالی جائے۔ آپ کی اس ہدایت پر کچھ عرصہ عمل ہوتا رہا لیکن ہر سال عرس کے موقع پر آنے والے زائرین و عقیدت مندوں کی فرمائش پر آپ کے خاندان و سجادہ نشینوں کی جانب سے متعدد بار چھت کی تعمیر کی گئی جو ہر بار زمین بوس ہو جاتی تھی۔ ایسا دیکھنے کے بعد آپ کے مزار کی چار دیواری پر چھت ڈالنے کا کام روک دیا گیا۔ بلاآخر کچھ صدیوں بعد ایک بار پھر سے چھت ڈالنے کی کوشش کی گئی کہ قدرتی موسم و آفات سے محفوظ رکھا جا سکے تو اس بار چھت زمین بوس نہ ہوئی اور تاحال اسی حالت میں موجود ہے۔

شخصیات ترمیم

پاکستان کے قد آور سیاست دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیر اقبال شاہ آپ کی اولاد میں سے ہیں۔ اور تحصیل دنیا پور سے صوبائی اسمبلی کے MPA پیر عامر شاہ بھی آپ کی اولاد میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے کامل بزرگ و اولیاء ، مشاہیر اور دانشور آپ کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  • احوال و آثار مخدوم المسلمین حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی رحمتہ الله علیہ جلد اول صفحہ 15۔
تحقیق و ترتیب : مخدوم سیّد عدنان شاہ