مخدوم حسن قتال
شمس العارفین حضرت مخدوم مخدوم سیّد حسن شاہ قتال برصغیر میں سلسلہسہروردیہ کے معروف روحانی بزرگ ہیں۔ آپ کا مزار تحصیل کہروڑپکا، پاکستان سے پانچ کلومیٹر کی مسافت پر آپ کے نام سے منسوب"مخدوم حسن" نامی بستی میں موجود ہے۔ آپ علوم ظاہری و باطنی سے مالا مال تھے۔ آپ برصغیر پاک و ہند میں سلسلہ قادریہ کے بانی اور عظیم روحانی بزرگ حضرت سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی کے فرزند ارجمندہیں۔ آپ کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ مشہور بزرگ شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شاہ شمس تبریزی،لعل شہباز قلندر، جلال الدین رومی اور جلال الدین سرخ بخاری، بو علی شاہ قلندر، حضرت صدر الدین عارف ان کے ہم عصر اولیاء تھے۔[1]
مخدوم حسن قتال | |
---|---|
مخدوم حسن قتال کا زیر تعمیرمقبرہ۔ | |
لقب | •قطب زماں •شیخ المشائخ •پیر طریقت •قتال |
ذاتی | |
پیدائش | 625ھ |
وفات | |
مدفن | کہروڑ پکا،لودھراں، پاکستان |
مذہب | اسلام |
سلسلہ | سہروردیہ |
مرتبہ | |
دور | بارہویں/ تیرہویں صدی |
پیشرو | مخدوم عبدالرشید حقانی |
ولادت
ترمیمآپ کی ولادت27 رمضان المبارک (ھجری نامعلوم) کو [ملتان]] کے قریب قصبہ مخدوم رشید میں ہوئی۔
نسب
ترمیمآپ کا خاندانی تعلق ساداتِ بنی ہاشم سے ہے۔
ابتدائی تعلیم و تربیت
ترمیمحضرت مخدوم سیّد حسن شاہ قتال نے خالص علمی و روحانی اور صوفیانہ ماحول میں آنکھ کھولی اور بہت کم عمری میں مروجہ علوم کے مراحل طے کیے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی سے اور شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے قائم کردہ مدرسہ بہایہ سے بھی حاصل کی۔
اولاد
ترمیمحضرت مخدوم سیّد حسن شاہ قتالؒ کو الله نے چار فرزند عطا فرمائے جنھیں الله نے خو ب عزت عطا کی۔ حضرت مخدوم سیّد حسن شاہ قتالؒ کی اولادوں سے متعلق مقامی طور پر ایک روایت مشہور ہے کہ آپ کے چاروں فرزند سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے زندہ نہ رہے اور آپ کی کوئی نرینہ اولاد موجود نہیں۔ لیکن تحقیق کرنے کے بعد یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ روایت صرف ایک جھوٹی کہانی کی حد تک مشہور ہے۔ آپ کی نہ صرف نسل موجود ہے بلکہ کثیر تعداد میں آباد ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے مشہور سیاست دان پیر اقبال شاہ جن کا تعلق ضلع لودھراں کے علاقے "مخدوم عالی" سے ہے ، آپ ہی کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔
- مخدوم عالی سلطانؒ
- مخدوم سیّد نصر الله شاہؒ
- مخدوم سیّد محمد داؤد شاہ ؒ
- مخدوم سیّد محمد عیسی شاہؒ
برادران
ترمیم- مخدوم سیّد محمد سلطان شاہؒ۔
- مخدوم سیّد محمد ابو بکر ؒ(والد ماجد معروف روحانی بزرگ مخدوم سلطان ایوب قتال)۔
- مخدوم صدر الدین قتال ۔[2] [3]
وصال
ترمیمآپ کے وصال کے بارے میں متضاد بیان موجود ہیں کہ کس سن میں ہوا۔
مزار و مقبرہ
ترمیمآپ کا مزار مبارک تحصیل کہروڑ پکا ، لودھراں سے 5 کلومیٹر کی مسافت پر "مخدوم حسن" نامی گاؤں میں موجود ہے۔ آپ کے عرس سال کے چوتھے مہینے کنک (گندم) کی کٹائی کے موقع پر ہوتا ہے،اس موقعے پر ایک میلے کا اہتمام ہوتا ہے جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند حاضر ہوتے ہیں ۔ آپ کی درگاہ کا انتظام آپ ہی کی آل و اولاد کے ذمہ ہے ۔
” | تحقیق و ترتیب : مخدوم سیّد عدنان شاہ | “ |
حوالہ جات
ترمیم- حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی رحمۃ اللہ علیہ، جلد اول، حقانی اکیڈمی، مخدوم رشید ملتان۔
- منبع البرکت ترجمہ جامع الکرامات (بحوالہ ازواج و اولاد مخدوم عبد الرشید حقانی رحمتہ الله علیہ) صفحہ 46۔