مخدوم ہاشم جواں بخت

پاکستان میں سیاستدان

مخدوم ہاشم جواں بخت، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 27 اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ رہے۔ وہ اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔

مخدوم ہاشم جواں بخت
معلومات شخصیت
پیدائش 27 ستمبر 1979ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-259  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
مادر علمی میک گل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

مخدوم ہاشم جواں بخت 27 ستمبر 1979 کو پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے اسکول اور کالج کی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔ اور میک گل یونیورسٹی سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ [2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

مخدوم ہاشم جواں بخت 2013 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں PP-291 (رحیم یار خان-VII) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے مئی 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے مئی 2018 میں صوبائی اسمبلی سے استعفا دے دیا تھا[3] اور اپریل 2018 میں انھوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی۔ بخت پنجاب کے صوبائی الیکشن 2018 میں پی پی 259 (رحیم یار خان-V) اور پی پی 261 (رحیم یار خان-VII) سے پاکستان تحریک انصافکے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ 27 اگست 2018 کو بخت کو وزیر اعلیٰٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر خزانہ مقرر کیا گیا۔ وہ 2023 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پی پی 260 رحیم یار خان-VI سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1503
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "Notification"۔ www.pap.gov.pk۔ Punjab Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018 [مردہ ربط]
  4. "List of PTI Candidates for Provincial Elections In Punjab | 2023"۔ Pakistan Tehreek-e-Insaf (بزبان انگریزی)۔ 2023-04-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2023