مدھوبنی (انگریزی: Madhubani) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو بہار (بھارت) میں واقع ہے۔[1]


murliyachak
videha
قصبہ
ملک بھارت
ریاستبہار
ضلعمدھوبنی ضلع
بلندی56 میل (184 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل166,285
زبانیں
 • دفتریمیتھلی، ہندی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز847211
رمز ٹیلی فون06276
انسانی جنسی تناسب1000/942 مذکر/مؤنث
لوک سبھا حلقہمدھوبنی
ودھان سبھا حلقہمدھوبنی، بسفی
ویب سائٹmadhubani.bih.nic.in

تاریخ ترمیم

دربھنگہ (بشمول مدہوبنی)دریائے باگمتی کے مشرقی کنارے پر صوبہ بہار میں ترہت کمشنری کا ایک قدیم اور مشہور شہر ہے،یہ مدت مدید تک ترہت کا دارالصدور رہ چکا ہے، عہد ہنود اور خصوصاً سلاطین اسلامیہ کے دور حکومت میں اس کی حیثیت نہایت شاندار تھی،اب بھی یہ ضلع کا صدر مقام ہے،اس کا ماضی و حال دونوں گوناگوں خصوصیتوں کی وجہ سے خاص امیتازی شرف رکھتا ہے،اس کی تاریخی قدامت علمی عظمت،تمدنی شوکت،اور اسلامی یادگاریں ہندوستان کے اضلاع میں خاص مرتبہ رکھتی ہیں،اس کا ایک ایک گوشہ اور اس کا ایک ایک منہدم کھنڈر اپنے اندر شان جاذبیت رکھتا ہے۔

محمد بختیار خلجی کا دور حکومت اسلامیہ کے آثار میں محمد تغلق (752-725 بمطابق 1351–1324ء) کے برباد شدہ قلعہ کے نشانات ،عہد عالمگیری کی جامع مسجد و عید گاہ ،اور اسفند یار خان کا کنواں اب تک اپنے پر شوکت ایام سابقہ کی یاد میں مصروف ماتم ہیں

مدہوبنی ضلع دربھنگہ سے کب الگ ہوا؟ ترمیم

انگریزوں کے دور میں یکم جنوری 1875ء میں دربھنگہ ضلع بنا،اور ترہت کمشنری قائم کی گئی، جس میں دربھنگہ، مظفر پور، سارن اور چمپارن اضلاع یکجا کیے گئے، بقیہ حصہ الگ کر دیا گیا، پھر 1972 میں ضلع دربھنگہ سے مدہوبنی اور سمستی پور ضلع قائم کرکے دربھنگہ ڈویژن بنادیا گیا، لیکن شہر دربھنگہ کی موجودہ حدیں تقریباً یکساں رہیں ۔

تفصیلات ترمیم

مدھوبانی، بھارت کی مجموعی آبادی 166,285 افراد پر مشتمل ہے اور 56 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Madhubani, India"