مراد راس
مراد راس، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو پنجاب کے سابق صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ہیں وہ 27 اگست 2018 سے 2021 تک عہدے پر رہے۔ وہ اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
مراد راس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جون 1969ء (55 سال) گجرات |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-159 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایچی سن کالج |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیممراد راس 6 جون 1969 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج سے حاصل کی۔ انھوں نے فنانس میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ایسٹرن کینٹکی یونیورسٹی سے 1993 میں کیا۔ انھوں نے 2010 میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری امریکن ہیریٹیج یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے حاصل کی۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیممراد راس 2013 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں PP-152 (لاہور-XVI) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[3] وہ 2018 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں پی پی 159 (لاہور-XVI) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ 27 اگست 2018 کو انھیں وزیر اعلیٰٰ عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مقرر کیا گیا۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1407
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018
- ↑ "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2018