مرزا شاہ عباس مغل شہزادے تھے۔ وہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے تھے۔ مرزا شاہ عباس کی ولادت 1261ھ بمطابق 1845ء میں لال قلعہ دہلی میں ہوئی۔ مرزا شاہ عباس کی والدہ ملکہ تاج محل تھیں۔ مکمل نام شہزادہ مرزا محمد شاہ عباس بہادر تھا۔ 1853ء میں انھوں نے اپنا حقِ تخت نشینی اپنے بڑے بھائی کے حق میں تسلیم کر لیا تھا۔ 21 ستمبر1857ء کو آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی گرفتاری کے ساتھ ہی ہندوستان سے سلطنتِ مغلیہ کا اختتام ہو گیا۔ ستمبر1857ء سے دسمبر1910ء تک شہزادہ مرزا شاہ عباس انگریزی تحویل میں زندگی بسر کرتے رہے۔ انھوں نے اتوار 22 ذو الحجہ 1328ھ بمطابق 25 دسمبر 1910ء کو 65 سال کی عمر میں لال قلعہ دہلی میں وفات پائی۔

مرزا شاہ عباس
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1845ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لال قلعہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 دسمبر 1910ء (64–65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یانگون   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد بہادر شاہ ظفر   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی

حوالہ جات ترمیم

      1. 1##
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔