مریگیندر ناتھ دتا
مریگیندر ناتھ دتا (انگریزی: Mrigendra Dutta)، پیدائش: 27 اکتوبر، 1915ء - وفات: 3 ستمبر، 1933ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ مریگیندر ناتھ دتا 27 اکتوبر 1915ء کو پہاڑی پور، مدناپور، مغربی بنگال، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے مدناپور ٹاؤن اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ وہ آزادی کے لیے کام کرنے والی خفیہ تنظیم بنگال والنٹیئرز کے رکن تھے۔ 3 ستمبر 1933ء کو مدناپور پولیس گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران مدناپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ برنارڈ ای جے برج کو گولی مار کر ہلاک کرنے میں شریک ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے شدید زخمی ہو گئے۔3 ستمبر 1933ء کو مدناپور صدر اسپتال (حالیہ مدناپور میڈیکل کالج و اسپتال) میں فوت ہو گئے۔[1][2][3]
مریگیندر ناتھ دتا | |
---|---|
(بنگالی میں: মৃগেন্দ্রনাথ দত্ত) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1915ء مدناپور، مغربی بنگال ، بنگال پریزیڈنسی ، برطانوی ہند |
وفات | 2 ستمبر 1933ء (17–18 سال) مدناپور، مغربی بنگال |
وجہ وفات | فائرنگ کا تبادلہ |
طرز وفات | قتل |
شہریت | برطانوی ہند |
رکن | بنگال والنٹیئرز |
عملی زندگی | |
پیشہ | انقلابی |
مادری زبان | بنگلہ |
تحریک | تحریک آزادی ہند |
الزام و سزا | |
جرم | قتل |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 202
- ↑ "Emperor vs Nirmal Jiban Ghose And Ors. on 30 August, 1934"۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2022
- ↑ "Assassination Of Mr.B.E.J.Burge,I.C.S."۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2022