مسجد الرحمن (حلب)
مسجد الرحمن (عربی میں: جَامِع ٱلرَّحْمَٰن) حلب، شام کی ایک عصری مسجد ہے جو شاہ فیصل اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اسے 1994ء میں کھولا گیا تھا اور اس میں ابتدائی اموی فن تعمیر اور جدید مساجد کا مشترکہ انداز ہے۔ اس میں ایک بڑا مرکزی گنبد ہے۔ جس کے چاروں طرف 2 اونچے اور 4 چھوٹے مستطیل مینار ہیں۔ مسجد کی بیرونی دیواروں کو روایتی قرآنی صفحات کی شکل میں پتھروں سے سجایا گیا ہے، جن پر سورہ الرحمن کی کچھ آیات کندہ ہیں۔ [1]
مسجد الرحمن (حلب) جَامِع ٱلرَّحْمَٰن | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 36°12′59″N 37°08′18″E / 36.21639°N 37.13833°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | سوریہ |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
سنہ تکمیل | 1994 |
تفصیلات | |
گنبد | 1 |
مینار | 6 |
نگار خانہ
ترمیم-
غروب آفتاب کے وقت مسجد.