معز الدین بہرام شاہ

سلطنت دہلی کا چھٹا مسلم حکمران جس نے 15 اکتوبر 1240ء سے 10 مئی 1242ء تک حکومت کی۔
(معز الدین بہرام سے رجوع مکرر)

معز الدین بہرام قرون وسطیٰ میں ہندوستان کی سلطنت دہلی کا چھٹا سلطان تھا جو خاندان غلاماں سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ شمس الدین التمش کا بیٹا اور رضیہ سلطانہ کا بھائی تھا۔ جب رضیہ بھٹنڈہ میں مقیم تھی تو بہرام نے اپنی بادشاہت کا اعلان کر دیا۔ امرائے چہلگانی اس کے معاون ومدد گار تھے یہ امرا بادشاہ گر کہلاتے تھے۔ رضیہ نے اپنے شوہر اور بھٹنڈہ کے سردار ملک التونیا کے ساتھ مل کر تخت واپس لینے کی کوشش کی لیکن گرفتار ہوئی اور ماری گئی۔

معز الدین بہرام شاہ
معلومات شخصیت
پیدائش 9 جولا‎ئی 1212ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 مئی 1242ء (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد التتمش   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
ناصر الدین محمود ،  رضیہ سلطانہ   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان خاندان غلاماں   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 اکتوبر 1240  – 10 مئی 1242 
رضیہ سلطانہ  
علاؤ الدین مسعود  

بہرام شاہ کا دوسالہ دور بے امنی کا دور رہا کیونکہ امرائے چہلگانی ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔ وہ بادشاہ کے حکم کو بھی تسلیم نہیں کرتے تھے ۔ اس کے دور کا ہم واقعہ منگولوں کا لاہور پر حملہ ہے۔ مغل سردار اوغدائی خان نے غزنی اور قندوز پر قبضہ جمانے کے بعد اپنے جرمیل دایار کو لاہور حملہ کرنے کے لیے روانہ کیا۔ سلطان دہلی کے پا س ان کامقابلہ کرنے کی ہمت نہ تھی اس کے امرا سازشوں میں مصروف تھے اس لیے پنجاب اور لاہور کا دفاع ممکن نہ تھا۔1240ء کے موسم سرما میں منگول وادئ سندھ پر حملہ آور ہوئے انھوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی عورتیں،بچے ،مرد ،بوڑھے سب ان کے ظلم کا نشانہ بنے۔ لاہوراور اس کے گرد و نواح کی تمام بستیوں کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد وہ واپس چلے گئے۔31 دسمبر1241ء کو منگول جرنیل ایک حادثہ میں دایار مارا گیا۔ بہرام شاہ اپنے دو سالہ دور اقتدار کے بعد 15 مئی 1242ء میں اپنی ہی فوجوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس کے مارے جانے کے بعد سلطان رکن الدین فیروزشاہ کے بیٹے علاؤ الدین مسعود شاہ نے اقتدار سنبھالا۔

حوالہ جات

ترمیم
ماقبل  سلطنت دہلی
1206ء1290ء
مابعد 
ماقبل  سلطان سلطنت دہلی
15 اکتوبر 1240ء – 10 مئی 1242ء
مابعد