ڈاکٹر معین نظامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاعر، محقق اور اورینٹل کالج لاہور، جامعہ پنجاب کے پرنسپل اور فارسی کے پروفیسر ہیں۔ معین نظامی 27 دسمبر 1963ء کو معظم آباد، ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ میٹرک اور ایف اے میں وظیفہ حاصل کیا۔ بی اے کا امتحان جامعہ پنجاب سے پاس کیا اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فارسی اور اسلامیات کے مضامین میں یونیورسٹی میں اول آئے۔ ادبی ذوق و شوق انھیں ورثے میں ملا ہے۔ ان کے والد محترم پروفیسر صاحبزادہ غلام نظام الدین ایم اے (اردو - فارسی) شعرِ ناب، شاخِ گل، چاندنی کا شہر، ہو المعظم اور پیر گوہر جیسی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کا خاندان روحانی پیشوائی کی وجہ سے عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کے دادا خواجہ غلام سدید الدین، شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی کے خلیفہ اعظم ہیں۔ معین نظامی نہ صرف نامور شاعر ہیں بلکہ بلند پایہ ادیب بھی ہیں۔ ان کی مطبوعہ تصانیف میں النبی المعظم (سیرت رسول)، روشن چراغ (تصوف و معرفت)، جھلک (ادبی مضامین)، نیند سے بوجھل آنکھیں(مجموعہ کلام)، سر الشہادتین (سیرت امام حسین)، ایران میں برصغیر کے فارسی مطالعات، متروک (نظمیں)، اقبال شناسی، معبد (نظمیں)، تجسیم (نظمیں)، نیند سے بوجھل آنکھیں (غزلیں)، طلسمات (نظمیں)، استخارہ (غزلیں)[1]، معین الطریقت، نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں، گنج صدق[2] شامل ہیں۔ ان کے مضامین روحانی پیغام، ضیائے حرم اور روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہوتے ہیں۔ آپ شاعری میں احسان دانش سے تلمذ رکھتے ہیں۔[3]

معین نظامی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 دسمبر 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معظم آباد ،  ضلع سرگودھا ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 5   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے ،  پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ احسان دانش   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  پروفیسر ،  سوانح نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اورینٹل کالج لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حوالہ جات

ترمیم
  1. Bio-bibliography.com - Authors
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 18 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2017 
  3. ڈاکٹر شفقت قاضی، آئینہ احساس، انجمن ارباب ذوق، حجرہ شاہ مقیم، ضلع اوکاڑا،1986ء، ص414