مقامات
مقامات ،مقام سے نکلا ہے جس سے مراد جگہ کے ہیں ۔ یہ ایک جغرافیائی اکائی ہوتی ہے مختلف شکلوں اور ہیئتوں میں ممکن ہے۔ مثلًا شہر ایک مقام ہو سکتا ہے جہاں گہری گھنی آبادی ہو اور طویل عمارتیں قریب قریب ہوں۔ گاؤں کی پہچان عام طور سے ہریالی، کھیتی، کم آبادی اور کشادہ علاقوں سے کی جاتی ہے۔ کئی شہروں اور گاؤں پر مشتمل ایک ریاست یا صوبہ ہو سکتا ہے۔ کئی صوبوں پر مشتمل ایک ملک ہو سکتا ہے۔ حالانکہ یہ کوئی طے شدہ بات نہیں ہے۔ سنگاپور اور ویٹیکن عملًا ایک شہر جیسا علاقہ رکھتے ہیں، مگر پھر بھی انھیں ملکوں کا درجہ حاصل ہے۔ کئی ملکوں پر مشتمل جغرافیہ کے خطے کو بر اعظم کہا جاتا ہے، جیسے کہ ایشیا اور افریقا۔ کئی ذیلی جغرافیائی تقسیمات بھی ہوتی ہیں، جیسے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کو بر صغیر کہا جاتا ہے۔