ملو بھٹی وکرمارکا
ملو بھٹی وکرمارکا (انگریزی: Mallu Bhatti Vikramarka) ریاست تلنگانہ کی ریونت ریڈی حکومت میں نائب وزیر اعلٰی کے عہدے پر فائز ہوئے۔
ملو بھٹی وکرمارکا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جون 1961ء (63 سال) کھمم ضلع |
شہریت | بھارت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ حیدر آباد |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
لنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں ہائیڈروپاورپراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے تمام اقدامات کریں۔انہوں نے تھرمل پاور اسٹیشنوں میں 17 دن کی پیداوار کے لیے کوئلے کے کافی ذخائر دستیاب کروانے کی ہدایت دی۔ے کرشنا اوردریائے گوداوری کے آبگیرعلاقوں میں بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیڈروپاور پراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوارکی ضرورت کو اجاگرکیا۔ آج صبح مہاتما جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون میں تھرمل اور ہائیڈل پاور جنریشن کے سلسلہ میں وزیرموصوف نے جائزہ لیا۔[1]
تلنگانہ حکومت نے ڈوکرا (DWCRA) خواتین کو بلا سود قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت سرکار نے ستمبر 1982 میں دیہی علاقوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے ڈواکرا کو آئی آر ڈی پی کی ایک ذیلی اسکیم کے طور پر پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا تھا۔ تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی کوششیں کر رہی ہے۔ ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا، وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور تملا ناگیشور راؤ نے اتوار کے روز بھدراچلم، بھدرادری کوتا گوڈیم ضلع میں آئی ٹی ڈی اے کے دفتر میں منعقدہ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر بھٹی نے واضح کیا کہ اندرا کرانتی اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کی تمام ڈواکرا خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔[2]