ملک احمد خان جنہیں احمد خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور امپائر تھا۔ ان کا فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر 1932 سے 1950 تک جاری رہا، جس میں 1947 میں تقسیم ہند سے پہلے ایک میچ کے علاوہ تمام میچ شامل تھے۔ انھوں نے 1953 میں فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا اور 1973 تک جاری رہا۔ انھوں نے مختلف پاکستانی مقامی میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیے۔

احمد خان
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ سے بلے بازی
گیند بازیدائیں ہاتھ کے میڈیم گیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1932پٹیالہ
1934–1944شمالی بھارت
1941مسلم
امپائرنگ معلومات
فرسٹ کلاس امپائر10 (1953–1973)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 8
رنز بنائے 133
بیٹنگ اوسط 11.08
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 31
گیندیں کرائیں 1,006
وکٹ 16
بالنگ اوسط 26.62
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 3/29
کیچ/سٹمپ 4/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 24 مئی 2015

احمد نے نومبر 1932 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی شروع کی۔ انھوں نے معین الدولہ گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں راولپنڈی اسپورٹس کلب کے لیے ایک میچ کھیلا۔ [1] وہ دائیں ہاتھ کے میڈیم تیز گیند بازتھے ، انھوں نے اپنے حریف فری لوٹرز کی واحد اننگز میں اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں 3/145 کے اعداد و شمار سے گیند بازی کی۔ اس میچ میں انھوں نے مستقبل کے ہندوستانی ٹیسٹ کھلاڑیوں امر سنگھ اور وجے مرچنٹ سمیت ایک اور کھلاڑی کی وکٹیں حاصل کیں۔ [2] احمد کی وہاں کی کارکردگی کے نتیجے میں سیزن کے آخر میں پٹیالہ کے لیے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی گئی، اس میچ میں انھوں نے پٹیالہ کے مہاراجا کے بیٹے یادویندر سنگھ کی کپتانی میں کھیلا۔ حریف دورہ کرنے والی سیلون کی قومی ٹیم تھی اور احمد نے سیلون کی پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کے دو بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کیں، جس کا اختتام 2/15 کے ساتھ ہوا۔ پٹیالہ [3] دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے، انھوں نے محمد نثار کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت کی، حالانکہ یہ سیلون کو 63 رنز سے جیتنے سے روکنے کے لیے کافی نہیں تھا۔

1947 میں تقسیم ہند کے بعد، احمد پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے۔ بطور کھلاڑی ان کے آخری بڑے میچ 1949-50 سیزن کے دوران ہوئے اور دونوں "کمانڈر ان چیف الیون" کے لیے تھے۔ احمد نے نومبر 1949 میں دورے پر آنے والی دولت مشترکہ الیون کی ٹیم کے خلاف، [4]راولپنڈی میں دو روزہ میچ کھیلا اور مارچ 1950 میں سیلون کے خلاف آٹھویں اور آخری فرسٹ کلاس میں شرکت کی۔ [1] اس کے بعد، امپائرنگ کا آغاز کرتے ہوئے، قائد اعظم ٹرافی کے افتتاحی 1953-54 سیزن کے دوران انھوں نے کمبائنڈ سروسز اور کراچی کے درمیان میچ میں امپائرنگ کی، اس طرح وہ رانجی اور قائد اعظم دونوں ٹورنامنٹس کے افتتاحی ایڈیشن میں شامل چند افراد میں سے ایک بن گئے۔ امپائرنگ کے اپنے ابتدائی چند سالوں کے دوران، احمد نے زیادہ تر کراچی میں امپائنگ کی، لیکن بعد میں انھوں نے پشاور کا رخ کیا۔ 1960 کے بعد کے چھ میں سے پانچ میچوں میں انھوں نے اسی شہر میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیے۔امپائر کی حیثیت سے ان کا آخری میچ تقریبا نو سال کے وقفے کے بعد 1973-74 پیٹرون ٹرافی کے دوران ہوا۔ [5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب First-class matches played by Ahmed Khan (8) – CricketArchive. Retrieved 24 May 2015.
  2. Freelooters v Rawalpindi Sports Club, Moin-ud-Dowlah Gold Cup Tournament 1932/33 (Semi-Final) – CricketArchive. Retrieved 24 May 2015.
  3. Patiala v Ceylon, Ceylon in India 1932/33 – CricketArchive. Retrieved 25 May 2015.
  4. Miscellaneous matches played by Ahmed Khan (8) – CricketArchive. Retrieved 24 May 2015.
  5. Ahmed Khan as umpire in first-class matches – CricketArchive. Retrieved 25 May 2015.

بیرونی روابط

ترمیم