ممفس، مصر
29°50′58.8″N 31°15′15.4″E / 29.849667°N 31.254278°E
UNESCO World Heritage Site | |
---|---|
ممفس میں ہیروغلیفی علامات، جس کے پس منظر میں رعمسیس ثانی کا مجمسہ بھی نظر آرہا ہے۔ | |
اہلیت | ثقافتی: i, iii, vi |
حوالہ | 86 |
کندہ کاری | 1979 (تیسرا دور) |
ممفس یا منف (عربی: منف، انگریزی: Memphis، یونانی: Μέμφις) مصر میں واقع ایک عالمی ثقافتی مقام ہے۔ اس مقام کو 1979ء میں یہ درجہ ملا۔ یہ شہر قدیم مصر کا ایک بڑا شہر تھا، اُس وقت مصر میں تین حکومتیں تھیں: شمالی، وسطی اور جنوبی۔ وسطی مصر کے فرعون مینس نے ایک بڑے لشکر کے ہمراہ جنوبی مصر کے حکمراں سائت پر حملہ آور ہوا، سائت کو اس نے شکست دی اور جنوبی مصر کو اپنی سلطنت میں شامل کر لیا۔ اس کے بعد وہ شمالی مصر پر حملہ آور ہوا اور اسے بھی اپنی سلطنت میں شامل کر لیا۔ یوں پہلی بار مصر میں ایک متحدہ سلطنت قائم ہوئی، پھر مینس نے ہی ممفس کو تقریباً 3000 ق م میں قدیم مملکت کے عہد میں تعمیر کیا اور اپنا پایۂ تخت بنایا۔ آج کل ممفس دریائے نیل کے دامن میں قاہرہ سے 15 میل جنوب میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، اس کے آثار جنوبی قاہرہ کے علاقہ میت رہینہ میں پائے جاتے ہیں۔
محل وقوع
ترمیمممفس قاہرہ کے جنوب میں اور دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ میت رہینہ، دہشور وغیرہ شہر بھی اس کے قریب ہیں۔
تصاویر
ترمیم-
سقارہ میں واقع جوسر کا اہرام
-
نقشہ
-
محلِ وقوع
-
رعمسيس ثانی کا مجسمہ
-
رعمسيس ثانی کا مجسمہ
-
ممفس کا چھوٹا ابو الہول
-
معبد بتاح میں رعمسیس ثانی کے مجسمے کے اجزا