منیش ملہوترا
منیش ملہوترا ایک بھارتی فیشن ڈیزائنر ہے۔[2][3] وہ ہندی سنیما کی اداکاراؤں کے لیے ڈیزائننگ کرتا ہے۔ اس نے اپنا لیبل 2005ء میں شروع کیا تھا۔
منیش ملہوترا | |
---|---|
ایچ ٹی اسٹائل ایوارڈز کے دوران 2018ء میں منیش ملہوترا
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی، بھارت[1] |
5 دسمبر 1966
قومیت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | الفنسٹن کالج |
پیشہ | فیشن ڈیزائنر |
وجہ شہرت | بالی وڈ اسٹائلسٹ |
اعزازات | |
رنگیلا فلم میں ڈیزائننگ کے لیے فلم فیئر انعام اینتھیرن فلم کے لیے فلم فیئر انعام |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
2014ء میں اس کے لیبل کی ٹرن اوور 1 بلین بھارتی روپے (15 ملین امریکی ڈالر) ہو گئی تھی۔[4]
منیش ملہوترا نے اپنا کیریئر ایک ماڈل کے طور پر شروع کیا تھا، جب وہ ایلفنسٹن کالج میں تھا۔[5] ماڈلنگ میں اس کی کامیابی نے اس کو ایک ڈیزائنر کے روپ میں سامنے پیش کا۔ وہ اب ایک مشہور بالی وڈ فیشن ڈیزائنر ہے۔
فلمی کیریئر
ترمیم25 سال کی عمر میں، منیش ملہوترا نے جوہی چاولا کے لیے سورگ (1990ء) فلم میں لباس تیار کر کے بالی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی۔ پھر جب اس نے رنگیلا (1995ء) فلم میں ارمیلا ماتونڈکر کی اسٹائلنگ کے لیے فلم فیئر انعام جیتا تو اس کا اس کو بہت فائدہ ہوا اور اسنے کافی عزت حاصل کی۔ فلم صنعت میں اس کا کیریئر اس کو آگے لے گیا اور اس نے پھر بڑے ناموں کے لیے بھی کام کیے۔ اپنے کام کے دوران، اس کو کئی بلاک بسٹر فلموں اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
ملہوترا نے ہندی سنیما کی اداکاراؤں، کاجول، سری دیوی کپور، کرشمہ کپور، کرینا کپور خان، دیپکا پاڈوکون، قطرینہ کیف، کنگنا رنووت، عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے بچن کے لیے کام کیا ہے۔[6][7][8] وہ دنیا بھر میں اپنے کلیکشن پیش کر چکا ہے۔[9]
ملہوترا نے مائیکل جیکسن کا لباس پر بھی کام کیا تھا، جب مائیکل 1990ء کی دہائی میں بھارت آیا۔[10] اسنے جین کلاڈ وان دامے، ریز ودراسپون، کیلی مناگ اور جرمین جیکسن اور اس کی بیوی حلیمہ راشد کے لیے بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے ریاض کی رانی کے لیے بھی اس کے بیاہ کے وقت ڈیزائننگ کی تھی۔[11]
اس نے 'جی سوٹ' نام کی ایپلیکیشن گوگل کے ساتھ مل کر لانچ کی۔[12]
اس کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جرسی بھی منیش نے ہی ڈیزائن کی ہے۔
فیشن ڈزائننگ کی بدولت وہ اب تک کئی انعام اور اعزاز جیت چکا ہے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Profile: Manish Malhotra"۔ India Fashion Week۔ 2 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جنوری 2014
- ↑ "Celebrity Photo Gallery, Celebrity Wallpapers, Celebrity Videos, Bio, News, Songs, Movies"۔ 17 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2016
- ↑ By Priya Joshi, Friday (26 اپریل 2013)۔ "Manish Malhotra designing change"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2016
- ↑ "11 years, 11 questions: Manish Malhotra talks about his eponymous label | Latest News & Updates at Daily News & Analysis"۔ dna (بزبان انگریزی)۔ 2016-08-01۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017
- ↑ "Elphinstone College"۔ Wikipedia (بزبان انگریزی)۔ 2017-06-17
- ↑ "Manish Malhotra on 25 years of film, fashion and finding his voice"۔ VOGUE India (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017
- ↑ "Here Is A Look At Why Manish Malhotra Is The Most Successful Fashion Designer In Bollywood"۔ Farnaz Fever (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017
- ↑ "Earned Rs 500 in his first job, he now takes home crores every month; Manish Malhotra's journey is pure inspiration!"۔ YourStory.com (بزبان undefined)۔ 2017-03-28
- ↑ IANS (2017-02-12)۔ "Humbling to share design journey at Harvard Business School: Manish Malhotra"۔ Business Standard India۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017
- ↑ "Michael Jackson praises designer Manish Malhotra for his outfit"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017
- ↑ "Manish Malhotra « India Conference"۔ indiaconference.com (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017
- ↑ www.ETBrandEquity.com۔ "Google G Suite's new ad, 'All Together Now' showcases intelligent apps for businesses – ET BrandEquity"۔ ETBrandEquity.com (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017