من مدھوڈو 2
من مدھوڈو 2 (کیوپڈ 2) 2019 جی ایک بھارتی تیلگو زبان کے رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس کواکنینی ناگ ارجن ، پی کرن، انناپورنا اسٹوڈیوز ، آنندنی آرٹس کری ایشنز ، وائکوم 18 موشن پکچرز کے بینرز تلے تخلیق کیا گیا اور فلم کے ہدایتکار راہل راویندرنہیں۔ فلم کے اداکاروں میں اکنینی ناگ ارجن ، رکل پریت سنگھ مرکزی کرداروں میں ہیں۔ دلم کی موسیقی چیتن بھاردواج نے ترتیب دی ہے۔ [1] [2] [3] یہ فلم ایلین چابیٹ کی ایک فرانسیسی فلم آئی ڈو (2006) کا آفیشل ری میک ہے اور اس فلم کا نام ناگ ارجن کی فلم من مدھوڈو (2002) سے متاثر ہوکر رکھا گیا ہے۔ [4] [5] [6] [7]
من مدھوڈو 2 | |
---|---|
Theatrical release poster | |
ہدایت کار | راہل راویندرن |
پروڈیوسر | اکنینی ناگ ارجن پی کرن |
تحریر | راہل رویندرن کٹو وساپرگاڈا (story /dialogues) |
منظر نویس | راہل راویندرن ستیہ آنند |
ستارے | |
موسیقی | چیتن بھاردواج |
سنیماگرافی | ایم سوکمار |
ایڈیٹر | چھوٹا کے پرساد بونتھلا ناگیشور ریڈی |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | وائکوم 18 موشن پکچرز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 155 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
فلم کی کہانی
ترمیمسمبا سیوا راؤ / سام (ناگ ارجن ) ایک ادھیڑ عمر کنوارا ہے اور پرتگال میں پیشے کے لحاظ سے پرفیومز کی خوشبو بنانے والا ہے۔ جوانی کے دور میں، اس کے گھروالوں کی روایتی ہراسانی اور فیملی ڈراما کے سبب سوما (کیرتھی سریش) کے ساتھ رشتہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ شادی کے نام سے دور بھاگتا ہے اور صرف بنا شادی کے رہنا ہی پسند کرتا ہے۔ لیکن ، برسوؓں بعد اس کے رویے میں تبدیلی نہ دیکھ کر اس کے گھروالے، ماں (لکشمی) اور 3 بہنیں (جھانسی ، دیودرشینی ، نشانتی) اسے 3 ماہ کے اندر شادی کرنے کا الٹی میٹم دیتی ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ، وہ ایک معاہدہ کرتا ہے اور ایک نو عمر لڑکی بار ویٹرس اونتیکا (رکل پریت سنگھ) کی خدمات حاصل کرتا ہے تاکہ چند ہفتوں کے لیے وہ اس کی منگیتر کی حیثیت سے کام کرے اور شادی کے دن اسے دھوکا دے کر فرار ہوجائے ، لہذا ، اس کے گھر والے خود ہی اسے تنہا چھوڑ دیں گے اور شادی کرنے پر زور نہیں دیں گے۔ اونتیکا ، اپنی مقتول بہن کے بیٹے کو قانونی طور اپنانا چاہتی ہے جس کے لیے پرتگالی قوانین کے مطابق بینک بیلنس ہونا لازمی ہے ، دنانچہ رقم کے لیے وہ بھی اس سے متفق ہوجاتی ہے۔ تاہم ، صورت حال اس وقت بدل جاتی ہے جب سیم کا گھرانہ جذباتی طور پر اونتیکا کے قریب ہوجاتا ہے اور یہاں تک کہ اونتیکا خود بھی سام کے گھروالوں کو پسند کرنے لگتی ہے۔ مگر منصوبے کے مطابق ، اونتیکا شادی کے روز بھاگ جاتی ہے، لیکن اس صدمے سے سام کی والدہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کردی جاتی ہیں۔ ماں کو خطرے سے بچانے کے لیے سام دوبارہ اونتیکا کی خدمات حاصل کرتا ہے اور اس بار یہ پلان بنایا جاتا ہے کہ وہ واپس آکر خاندان کے لوگوں کے ساتھ بھیانک سلوک کرے تاکہ لوگ اسے پسند نہ کریں اور اس کے بھاگ جانے پر کوئی دکھ بھی نہ ہو۔ اس پلان کو پورا کرنے کے لیے ، اونتیکا سام کی رہائش گاہ شفٹ ہوجاتا ہے، ایک ساتھ رتے ہوئے دو ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن عمر کے فرق کے سبب سام محبت کے معاملے میں اپنی خاموشی برقرار رکھتا ہے۔ غم سے دوچار اونتیکا کامیابی کے ساتھ اپنا معاہدہ مکمل کرلیتی ہے اور وہاں سے رخصت ہوجاتی ہے۔ آخر میں ، اونتیکا سے بچھڑ کر سیم کو احساس ہوتا ہے اور وہ اپنے گھروالوں کے سامنے کھڑا ہوکر اپنی اسکیموں کا اعتراف کرتا ہے اور اونتیکا سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے ، جسے اونتیکا بھی سن لیتی ہے ، لیکن وہاں سے چلی جاتی ہے۔ آخر میں، سام اونتیکا کو منالیتا ہے اور ان کی شادی کے ساتھ ایک خوشگوار نوٹ پر فلم ختم ہوجاتی۔
اداکار
ترمیم- ناگ ارجن اکنینی -بطور-سمبا سیوا راؤ "سام"
- رکول پریت سنگھ -بطور-اونتیکا
- راؤ رمیش -بطور-اٹھارو پشپاروجو ، سام کے چچا
- وینیلا کشور -بطور- کشور ، سیم کا اسسٹنٹ
- لکشمی-بطور- سیم کی ماں
- جھانسی -بطور- سورن لتا ، سیم کی بڑی بہن
- دیوادرشنی -بطور-سنگیتا ، سیم کی دوسری بہن
- روہنی -بطور- جنانی ، این جی او ڈائریکٹر
- نشانتی ایوانی -بطور- شویتا ، سیم کی چھوٹی بہن
مختصر کردار
ترمیم- سامنتھا اکنینی ایک آرکٹیکچر لڑکی جو سام کو ایک پل پر ملتی ہے
- کیرتھی سریش -بطور-سوما ، سیم کی پہلی محبت
- اکشرا گوڈا وہ لڑکی جس کو سام بار میں ملا
- برہمانندم-بطور- سوری بابو لونگھم
پروڈکشن
ترمیماس فلم کو اننا پورنا اسٹوڈیوز ، آنندی آرٹ کری ایشنز اور وائکوم 18 موشن پکچرز پروڈیوس کر رہے ہیں ۔ پرتگال کے کچھ مقامات پر کچھ اہم مناظر فلمانے کے بعد ، ٹیم شیڈول سمیٹ حیدرآباد واپس چلی گئی ۔ [8] [9] [10]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Zee News. (2019). Manmadhudu 2 to release in July. [online] Available at: https://zeenews.india.com/regional/manmadhudu-2-to-release-in-july-2203317.html [Accessed 17 May 2019].
- ↑ IMDb. (2019). Manmadhudu 2 – IMDb. [online] Available at: https://www.imdb.com/title/tt10076106/?ref_=nm_flmg_act_2 [Accessed 17 May 2019]
- ↑ "Manmadhudu 2 Team Releases Nagarjuna And Rakul Preet Singh Stills – Social News XYZ". Social News XYZ, 2019, https://www.socialnews.xyz/2019/04/26/manmadhudu-2-team-releases-nagarjuna-and-rakul-preet-singh-stills/.
- ↑ "'Manmadhudu 2' review: Something amiss in this rom-com"
- ↑ "Manmadhudu 2 movie review: Nagarjuna, Rakul Preet's film doesn't tap into its potentially rich emotional aspect- Entertainment News, Firstpost"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 2019-08-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2019
- ↑ "Manmadhudu 2 Movie Review | Nagarjuna | Manamdhudu 2 Rating | Manamadhudu 2 review"۔ Gulte (بزبان انگریزی)۔ 2019-08-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2019
- ↑ http://www.tupaki.com۔ "Manmadhudu 2 Review | Manmadhudu 2 Movie Review | Nagarjuna Manmadhudu 2 Review"۔ tupaki۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2019
- ↑ "Nagarjuna's Manmadhudu 2 Wraps Up A Hectic Schedule". Telugu360.Com, 2019, https://www.telugu360.com/nagarjunas-manmadhudu-2-wraps-up-a-hectic-schedule/
- ↑ "Manmadhudu 2 Wraps Up Portugal Schedule". Overseasrights.Com, 2019, https://overseasrights.com/latest/latestNews/manmadhudu-2-wraps-up-portugal-schedule
- ↑ Desk. "Manmadhudu 2 Teaser Out: Nagarjuna Is Back As A Casanova". India Today, 2019, https://www.indiatoday.in/movies/regional-cinema/story/manmadhudu-2-teaser-out-nagarjuna-is-back-as-a-cassanova-1548085-2019-06-13.