برہمانندم
برہمانندم کنگنتی (پیدائش 1 فروری 1956) ایک بھارتی فلم اداکار اور کامیڈینجو بنیادی طور پر تیلگو سنیما اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے تمل، کنڑا اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ اسکرین کریڈٹ لینے والے زندہ اداکار کے لیے شامل ہے.[3] 2009ء میں انھیں بھارتی فلم انڈسٹری سنیما میں ان کی شراکت کے لیے پدم شریسے نوازا.[4] برہمانندم کو بھارت کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، خاص طور پر اس کی مزاحیہ تاثرات کے لیے مشہور ہیں.[5][6] انھوں نے 1000 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے[7][8] اور یہ ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ اداکاری کرنے والے مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک ہے۔ برہمانامم نے بہتین مزحیہ اداکاری کے لیے پانچ ریاستی نندی ایوارڈز، ایک فلم فئیر ایوارڈ ساؤتھ، چھ سنے ما ایوارڈ اور تین سییما ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ اپنی مقبولیت اور ہٹ فلموں کی وجہ سے برہمانند نے جولائی 2015 میں اپنی فیس بڑھاکر 1 کروڑ روپے کردی تھی جس کے بعد سے اب وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی مزاحیہ اداکار بھی بن گئے ہیں۔ [9][10]
برہمانندم | |
---|---|
(تیلگو میں: బ్రహ్మానందం)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 فروری 1956ء (68 سال) ساتتیناپالی |
رہائش | حیدر آباد |
شہریت | بھارت [2] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مزاحیہ اداکار |
مادری زبان | تیلگو [2] |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو [2] |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
برہمانندم | |
---|---|
(تیلگو میں: బ్రహ్మానందం)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ستے ناپلّی, آندھرا پردیش, بھارت |
1 فروری 1956
رہائش | حیدرآباد، دکن, بھارت |
قومیت | بھارتی |
زوجہ | لکشمی کنگنتی |
اولاد | 2 (راجا گوتم کنگنتی، سدھارتھ کنگنتی) |
والدین | کنگنتی ناگالنگاچاری کنگنتی لکشمی نرسماہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، مزاحیہ فنکار |
مادری زبان | تیلگو [2] |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو [2] |
اعزازات | |
پدم شری (2009), گنیز بک ورلڈ ریکارڈ | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمبرہمانندم یکم فروری 1956 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ستے نپلّی گنٹور ضلع کے متپلہ گاؤں میں پیدا ہوئے. ان کے خاندان کی مالی حالت بہت خراب تھی. جس کی وجہ سے وہ پورے خاندان میں واحد ایسے فرد تھے، جس نے ایم اے تک تعلیم حاصل کی. پوسٹ گریجویشن کے بعد، اس نے اٹٹولی(ایک شہر جوآندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں ہے) کے کالج میں تیلگو لیکچرر کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کیا. وہ اکثر کالج کے طالب علموں اداکاروں کی نقل اتار کر ہنساتے رہتے تھے۔ [11][12][13] برہمانندم نے لکشمی سے شادی کی اور ان کے ساتھ دو بیٹے راجا گوتم اور سدھارتھ ہیں۔ وہ راجا گوتم کے بیٹے کی پیدائش کے ساتھ 2017 میں دادا بھی بن گئے۔ [14]
ابتدائی کیرئیر
ترمیمایک بار انھوں نے اٹٹولی کالج ڈراما مقابلہ میں بہترین معاون آرٹسٹ انعام حاصل کیا، جس کے بعد ان کی دلچسپیاں ڈراما کی طرف بڑھ گئی۔ اس دوران اس دور کے مشہور تیلگو فلموں کے ڈائریکٹر، جندھایلا نے پہلی بار برہمانندم کو ٹی وی ڈراما 'مودابائی' میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا. وہ ان کے اداکاری سے بہت متاثر ہوئے اور انھوں نے 1985ء 'چنتاب بائی' نامی فلم میں برہمانندم کو ایک چھوٹی سے کردار کی پیشکش کی، اس فلم کے ہیرو چرن جیوی تھے۔ اس فلم سے برہمانندم کی فلم کیریئر کی شروعات ہوئی. اس کے بعد، جندھایلا کی دوسری فلم 'آہا نا پلاناٹا' میں ان کا کردار تھوڑا زیادہ تھا جسے لوگوں کی طرف سے بہت پسند کیا کیا۔ اس فلم کے بعد، وہ تیلگو فلمی دنیا میں مشہور ہو گئے. [9]
منتخب فلمیں
ترمیمبرہمانندم 1000 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں یہاں صرف ان کی چند خصوصی فلموں کی فہرست دی جارہی ہے۔
- 1987: آہا نا پلاناٹا، بطور گوندلو
- 1990: جگدیکا ویروڈو اتیلوکا سندری، بطور وچتر کمار
- 1992: بابائی ہوٹل، بطور رام چندر مورتی
- 1993: راجیندروڈو گجیندروڈو، بطور بینگ منیجر
- 1993: منی، بطور خان دادا
- 1993: جمبا لکڑی پمبا، بطور آنندم
- 1993: اببائی گارُو، بطور ہاؤس کیپر
- 1994: یمالیلا (ہندی ری میک: تقدیر والا 1995)، بطور چترگپت
- 1994: علی بابا ارادجانو ڈونگالو، بطور چور
- 1994: مگرو مونگالو، بطور اسسٹنٹ ڈانسر
- 1995: اللوڈو مجاکا، بطور ابولو/ مس ڈاکوٹا
- 1997: اننا مئیا (ہندی ڈب: تریپتی شری بالاجی ۔ ناگا ارجنا)، بطور پنڈت
- 1997: سبھ کنشلو، بطور مصنف
- 1998: باواگارُو باگننارا؟ (ہندی ری میک : کنوارہ - گووندا؛ ہندی ڈب: نمبر 1 مرد)، بطور گوپی
- 1998: پردیسی (1998 فلم)
- 1999: پریماکو ولیارا، بطور شراب کی دکان کا مالک
- 2001: نووُ ناکو ناچؤ (تمل ری میک: وسی گارا - وجے)، بطور فوٹوگرافر
- 2002: اندرا (ہندی ڈب: اندرا دا ٹائیگر)، بطور پنڈت
- 2002: سندادے سندادی،(ہندی ری میک: شادی نمبر1 - سنجے دت) بطور پولان راجا
- 2002: من مدھوڈو، بطور سوری بابو لاونگم
- 2003: سمہدری (ہندی ڈب: یمراج ایک فولاد ۔ این ٹی آر جونئیر)، بطور تالوپولو
- 2004: آدوی راموڈو (ہندی ڈب: اسٹرونگ مین بادل ۔ پربھاس)، بطور پُلی راجا
- 2004: وینکی (ہندی ڈب: پولیس پولیس ۔ روی تیجا)، بطور جی کے گجالا
- 2005: ایوادی گولا وادیدھی، بطور شنکر دادا پی ایم پی
- 2005: اتھاڈو (ہندی ڈب: چیتا۔ دا پاور آف ون ۔ مہیش بابو؛ ہندی ری میک ایک دا پاور آف ون ۔ بوبی دیول)، بطور کٹٹو
- 2006: پوککری (ہندی ری میک: وانٹڈ ۔ سلمان خان)، بطور برہمی سافٹ وئیر انجینئر
- 2006: وکرمارکوڈو (ہندی ری میک: راؤڈی راٹھور۔ اکشے کمار)، بطور دوُوا ابولو
- 2007: یما دونگا (ہندی ڈب: لوک پرلوک ۔ این ٹی آر جونئیر)، بطور چترگپت
- 2007: دھیی (ہندی ڈب: سب سے بڑی ہیرا پھیری ۔ وشنو منچو)، بطور چیری
- 2008: کرشنا (ہندی ڈب کرشنا دا پاور آف ارتھ ۔ روی تیجا)، بطور بوبی
- 2008: جلسہ (ہندی ڈب: جلسہ ۔ پون کلیان)، بطور پرنو
- 2008: ریڈی (ہندی ری میک: ریڈی ۔ سلمان خان)، بطور میک ڈونلڈ مورتی
- 2009: کونچم اشتم کونچم کشتم، بطور گچی بولی دیواکر
- 2009: کک (ہندی ری میک: کک ۔ سلمان خان)، بطور حلوہ راج/ پراگو پرکاش راج
- 2010: ادھورس (ہندی ڈب: نمبر ون جڑواں ۔ این ٹی آر جونئیر)، بطور بھٹیاچاریہ (بٹّو)
- 2010: نمو ویکنکاٹٰشا (ہندی ڈب: رکھوالا پیار کا ۔ وینکاٹیش)، بطور پیرس پرساد
- 2010: برنداونم (ہندی ڈب: سوپر کھلاڑی ۔ این ٹی آر جونئیر)، بطور کرائے کا جھوٹا باپ
- 2010: اورینج (ہندی ڈب: رام کی جنگ ۔ رام چرن)، بطور پپی
- 2011: ڈوکاڈو(ہندی ڈب: دا رئیل ٹائیگر ۔ مہیش بابو)، بطور پدم شری
- 2012: جولائی (ہندی ڈب: ڈیینجرس کھلاڑی ۔ اللو ارجن)، بطور چور
- 2013: جافا، بطور جاسمین فلگودا/ جافا
- 2013: نائیک (ہندی ڈب: ڈبل اٹیک ۔ رام چرن)، بطور جلیبی
- 2013: بالپو (ہندی ڈب: جانی دشمن ۔ روی تیجا)، بطور کریزی موہن
- 2013: اتتارنتکی داریدی (ہندی ڈب: ڈیرنگ باز ۔ پون کلیان)، بطور بادام بھاسکر
- 2013: بادشاہ (ہندی ڈب: راؤڈی بادشاہ ۔ این ٹی آر جونئیر)، بطور پدمنبھا سمہا
- 2014: ننینڈالے (کنڑا فلم) (ہندی ڈب: ڈٰیشنگ کُندی ۔ پونیت راجکمار)، بطور سچن
- 2014: ریس گروم (ہندی ڈب: لکی دا ریسر ۔ اللو ارجن)، بطور کِل بِل پانڈے
- 2014: رابھسا(ہندی ڈب: سوپر کھلاڑی 2 ۔ این ٹی آر جونئیر)، بطور راجو
- 2014: لوکیم (ہندی ڈب: ربردست دل والا ۔ گوپی چند)، بطور سپّی ٹیکسی ڈرائیور
- 2015: سن آف ستیا مورتی (ہندی ڈب: سن آف ستیا مورتی ۔ اللو ارجن)، بطور کوڈا رام بابو
- 2015: ڈوہچے (ہندی ڈب: ووردھ لیٹس فائٹ بیک)، بطور بلٹ بابو
- 2015: بروس لی - دی فائٹر (ہندی ڈب: بروس لی - دی فائٹر - رام چرن)، بطور سوزوکی سبرمنیم عرف پیٹر عرف پکوڈی
- 2015: ایلوکا مجاکا (ہندی ڈب: اینگری گنیش ۔ وینیلا کشور)، بطور چوہا
- 2016: گرام (ہندی ڈب: گرام ۔ آدی)، بطور پی کے
- 2016: سردار گبر سنگھ (ہندی ڈب: سردار گبر سنگھ ۔ پون کلیان)، بطور شیکھر سنگھ
- 2016: سرئنوڈو (ہندی ڈب: سرئنوڈو ۔ اللو ارجن)، بطور اُوما پری کا پڑوسی
- 2017: کھیدی نمبر 150(ہندی ڈب:کھلاڑی نمبر 150 - چرن جیوی)، بطور ڈوبرمین
- 2018: ایم ایل اے
- 2018: سلی فیلو
- 2018: آچاری امریکہ یاترا
اعزازات
ترمیم- شہری اعزاز
- جنوری 2009, میں بھارتی حکومت نے برہمانندم کو سنیما میں فنون کے لیے چوتھے بڑا شہری اعزاز پدم شری, سے نوازا[15]
گنیز بک ریکارڈ
- گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ سب سے زیادہ اسکرین کریڈٹ لینے والے زندہ اداکار کے لیے.[3]
- فلم فئیر برائے بہترین کامیڈین (تیلگو) - برائے فلم بابائی ہوٹل (1992)[16]
- نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین - منی (1993)
- نندی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکار - انّنا (1994)
- نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین - اناگنگا اوکا روجو (1995)
- نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین مرد - ونودھم (1996)
- نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین مرد - ریڈی (2008)
- نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین مرد - ریس گروم (2014)
- سنے ما برائے بہترین کامیڈین - من مدھوڈو, دھیی, کونچم اشتم کونچم کشتم, ادھورس & ڈوکاڈو
- سییما ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین - ڈوکاڈو', بادشاہ اور ریس گروم
- دیگر
- Hyderabad Times Film Awards Best Actor in a Comic Role - Dookudu (2011)[17]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت https://en.wikipedia.org/wiki/Brahmanandam
- ^ ا ب پ ت ٹ ث https://en.wikipedia.org/wiki/Brahmanandam — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولائی 2018
- ^ ا ب "Most screen credits for a living actor more than 950"۔ guinnessworldrecords.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2014
- ↑ "The Hindu : Front Page : List of Padma awardees 2009"۔ Chennai, India: hindu.com۔ 26 January 2009۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2014
- ↑ M.L. Narasimham (22 August 2011)۔ "It's a mad mad comedy"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
- ↑ "Brahmanandam felicitated"۔ The Times of India۔ 18 May 2011۔ 27 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
- ↑ Brahmanandam breaks 1000 film record - The Times of India Dated 29 January 2015 Retrieved 10 February 2015
- ↑ "Brahmanandam"۔ IMDb۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2018
- ^ ا ب "Brahmanandam is now a grandfather"۔ deccanchronicle.com/ (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-15۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2017
- ↑ "Actor Brahmanandam gets paid Rs.3Lakhs as his daily payment..."۔ www.jointscene.com۔ 16 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2011
- ↑ "HC asks Mohan Babu to return Padma Shri - The Times of India"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
- ↑ "Andhra Pradesh high court asks Telugu actors Mohan Babu, Bramanandam to return Padma Shri - The Times of India"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
- ↑ "SC orders Mohan Babu to file an affidavit - The Times of India"۔ The Times of India۔ 17 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "برہمانندم پر ہندی مضمون"۔ deccanchronicle.com/ (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-15۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2017
- ↑ "Padmasri for Bramanandam"۔ IndiaGlitz
- ↑ "Manikchand Filmfare Awards: Sizzling at 50"۔ BSNL۔ 21 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2009
- ↑ "The Hyderabad Times Film Awards 2011"۔ The Times of India۔ 24 June 2012۔ 18 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
بیرونی روابط
ترمیم- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر برہمانندم
- https://viralvilla.online سواشیرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ viralvilla.online (Error: unknown archive URL) پر