اکشرا گوڑا
اکشرا گوڑا (پیدائش: ہرینی گوڑا؛ 24 دسمبر 1991ء بمقام بنگلور، کرناٹک) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔انھوں نے بالی وڈ اور تمل فلموں میں اداکاری کی ہے۔ اکشرا نے توپاکی میں خصوصی دکھائی دیں [1]اور تہوار فلم چتکبرے میں ایک کردار ادا کیا۔[2] اس کے علاوہ انھوں نے بہت سارے اشتہارات میں ماڈل کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ انھوں نے 2013ء میں پریادرشن کی فلم رنگریز سے بالی وڈ میں قدم رکھا ۔[3] اکشرا اجیت وشنووردھن کی تمل فلم ارمبم میں بھی نظر آئیں۔[4]
اکشرا گوڑا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | بنگلور، کرناٹک، بھارت |
24 دسمبر 1991
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 2011–تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیماکشرا گوڑا 24 دسمبر 1991ء کو کرناٹک کے بنگلور میں کاروباری جے پی ایس گوڈا اور گووری گوڈا کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کی ایک بہن ہمسا.ڈی دیپک ہیں اور ان کی ایک چھوٹی بہن، ہرشیتھا ہیں، جو 1999ء میں پیدا ہوئیں۔ اکشرا نے بنگلور کے نیو کیمبرج ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد انھوں نے بنگلور کے ایس کے آئی ٹی کالج میں انجینئری سے فارغ التحصیل ہونے سے قبل وجیا جونیئر کالج میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ ہائی اسکول میں رہتے ہوئے، وہ ریاستی سطح پر تھرو بال کھیلتی تھیں اور ٹیبل ٹینس میں بھی دلچسپی لیتی تھیں ، جبکہ وہ ماڈلنگ شوز میں باقاعدہ شرکت بھی کرتی تھیں۔
ذاتی زندگی
ترمیماپریل 2011ء میں رپورٹ کے مطابق اکشرا گوڑا کا تعلق بھارتی کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ سے تھا۔[5] اکشرا نے فورا. اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ محض میڈیا تخیل ہے۔[6][7] 2017ء کے ایک انٹرویو میں ، انھوں نے افسردگی پر قابو پانے کے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں بات کی۔[8][9]
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار | زبان | مزید |
---|---|---|---|---|
2011ء | اویارترو 420 | دیوتا | تمل | |
چٹکابرے - دے شیڈز آف گرے | پلک گریوال | ہندوستانی | میلہ فلم | |
2012ء | توپاکی | شویتا | تمل | خصوصی ظہور |
2013ء | رنگریز | جاسمین | ہندوستانی | بالی وڈ کی شروعاتی فلم |
ارمبم | دیکشا | تمل | ||
2014ء | ارومبو کتیرئی | رقاصہ | تمل | خصوصی ظہور |
2017ء | بوگان | اکشرا | تمل | |
سنگلی بنگلی کادھوا تورائے | تمل | خصوصی ظہور | ||
مایاون | تمل | فلم بندی جاری | ||
2017ء | پریمادلی | سپنا | کنڑا | فلم بندی جاری |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Akshara in Thuppakki"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 14 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2013
- ↑ "Chitkabrey - The Shades Of Grey"۔ Koimoi com۔ 13 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2019
- ↑ "Cinematographer Santosh Sivan's recommendation lands the newbie in Priyadarshan's film"۔ MID DAY India۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2013
- ↑ "I can't believe I was linked with Yuvraj Singh"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 21 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2013
- ↑ "Akshara is Yuvraj Singh's lucky charm"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 16 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2013
- ↑ "Model Akshara Gowda clarifies link-up rumour with Yuvraj Singh"۔ Dnaindia.com۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2013
- ↑ "I can't believe I was linked with Yuvraj Singh"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 21 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2013
- ↑ "I'm immune to negetive thoughts"۔ M.timesofindia.com۔ 08 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017
- ↑ "No shame in opening up"۔ دکن کرانیکل۔ 14 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017