موبائل ایپ (انگریزی: Mobile app) ن کمپیوٹر پروگراموں کو کہتے ہیں جو سمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور دیگر موبائل نوعیتوں پر چلانے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ فیس بک، یو ٹیوب، گوگل پلے، گوگل سرچ، پندورا (Pandora), گوگل میپس، جی میل، انسٹا گرام، ایپل میپس وغیرہ موجودہ دور کے کچھ مقبول موبائل ایپ ہیں۔

روس اور دنیا کے تقریبًا ہر حصے میں استعمال ہونے والی موبائل ایپ واٹس ایپ کا ایک روسی زبان کے انٹرفیس کے ساتھ دستیاب اسکرین شاٹ

موبائل ایپس عمومًا ایپوں کی تقسیم کے ایسے پلیٹ فارموں کے ذریعے سے موجود ہوتے ہیں، جیسے کہ پلے اسٹور۔ اس کی شروعات 2008ء میں ہوئی تھی۔ ایپل ایپ سٹور، گوگل پلے اور بلیک بیری ایپ ورلڈ وغیرہ کچھ اہم ایپوں کی تقسیم کے پلیٹ فارم ہیں۔ کچھ ایپ مفت ملتے ہیں جبکہ دیگر کو خریدنا پڑتا ہے۔

ایپ کے ذریعے نگرانی

ترمیم

یوں تو ایپوں کے ان کے ڈیزائن کے حساب سے مختلف استعمالات ہوتے ہیں، تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں اس ان کا اضافی استعمال شروع ہوا۔ جرمنی جیسے کچھ ممالک نے ایسے اسمارٹ فون ایپ تیار کیے ہیں جو شہریوں کو خبردار کر سکتی ہیں کہ وہ کسی ایسے شخص کے قریب تو نہیں جو کووڈ 19 کے مرض میں مبتلا ہے۔ ایشیاء میں اسی طرح کی ایپس بڑے پیمانے پر استعمال کی جا رہی ہیں لیکن جرمنی میں شہریوں کی نجی معلومات استعمال کرنے کے قوانین بہت سخت ہیں۔ اس لیے عوام کو رضاکارانہ طور پر یہ ایپ استعمال کرنا پڑا۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم