مولانا عبد الحق
12جنوری 1910ء کو اکوڑہ خٹک (ضلع نوشہرہ) میں پیدا ہوئے، دارالعلوم دیوبند سے دینی تعلیم مکمل کی، تقسیم ہند کے بعد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی بنیاد رکھی، حضرت مولانا عبد الحقؒ تین مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1970ء میں اجمل خٹک جیسے معروف سیاست دان کو مولانا مرحوم کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا، 1977ء میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نصر اللہ خٹک شکست کھا گئے اور 1985ء میں انھیں چارپائی پر پڑے ہوئے ہی علاقہ کے لوگوں نے قومی اسمبلی کا رکن چن لیا۔ 7 ستمبر 1988ء کو وفات پائی، مولانا سمیع الحق ان کے صاحبزادے تھے، [1]