نصر اللہ خان خٹک
نصر اللہ خان خٹک خیبر پختونخواہ کے چھٹے وزیر اعلیٰ رہے
نصر اللہ خان خٹک | |
---|---|
مناصب | |
خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلی | |
برسر عہدہ 3 مئی 1975 – 9 اپریل 1977 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1928ء پاکستان |
وفات | 2 نومبر 2009ء (80–81 سال) نوشہرہ |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سفارت کار ، سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمان کی ولادت 1923ء میں مانکی شریف نوشہرہ میں ہوئی
عملی زندگی
ترمیمنصر اللہ خان خٹک کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا، وہ 3 مئی1975سے9اپریل1977تک صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔۔[1] وہ پرویز خٹک کے کزن تھے ۔ نصراللہ خٹک نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اس وقت کیا جب وہ 1962 میں مانکی شریف یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے
انھوں نے 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کی ، جب پارٹی کا آغاز ہوا اور وہ ذو الفقار علی بھٹو کے قریبی دوست تھے۔وہ پی پی پی کے بانی رہنماؤں میں سے ایک تھے اور انھوں نے شمال مغربی سرحدی صوبے میں پارٹی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔ وہ اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران تیونس میں پاکستانی سفیر بھی رہے ۔ پی پی پی کے حیات محمد خان شیرپاؤ کے قتل کے بعد ان کو شمال مغربی سرحدی صوبے کا وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا جو اب خیبر پختونخوا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ وہ 1977ء کے الیکشن میں شکست کھا گئے اور کبھی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب نہیں ہوئے۔
اپنے بعد کے سالوں میں، انھوں نے تحریک استقلال میں شمولیت اختیار کی جسے بعد میں اصغر خان کی قومی جمہوری پارٹی (QJP) کہا جاتا ہے اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وفات
ترمیم2 نومبر 2009ء کو وفات پائی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2020