فیروزالدین ڈسکوی

برصغیر کے ایک پنجابی، اردو، فارسی اور عربی کے ماہر، شاعر، مترجم اور لغت نویس
(مولوی فیروزالدین سے رجوع مکرر)

مولوی فیروزالدین فیروز ڈسکوی یا مولوی فیروزالدین (ولادت: 1864ء، ڈسکہ - وفات: 02 اپریل 1949ء، لاہور)[1] برصغیر کے ایک پنجابی، اردو، فارسی اور عربی کے ماہر، شاعر، مترجم اور لغت نویس تھے جو ساری عمر فارسی پڑھاتے رہے لیکن ان کا ادبی کام اس سطح کا ہے جو قابل صد ستائش ہے۔ کئی ادارے مل کر بھی اتنا کام نہیں کر سکتے۔ ان کی تیار کی ہوئیں عربی، فارسی اور اردو لغات آج بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ فیروز الغات کے لغت نویس مولوی فیروز الدین، فیروز سنز لاہور والوں نے بھی ان کی "لغاتِ فیروزی اردو" کو دستیاب اردو لغات میں بہتریں کہنا پڑا۔ عربی، فارسی، اردو اور پنجابی جیسی زبانوں کے بارے میں بھرپور مہارت رکھنے والے لغت نویس، فیروزالدین کی 89 کتابوں کی اب تک فہرست سامنے آئی ہے جب کہ ان کی تخلیقات اور تراجم کی تعداد ڈیڑھ سو سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

فیروزالدین ڈسکوی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1864ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈسکہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 اپریل 1949ء (84–85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مترجم ،  فرہنگ نویس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں فیروز اللغات اردو جامع   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مولوی فیروز الدین کا تعارف"