موگلہ تحصیل تلہ گنگ کا ایک گاؤں ہے۔

فاصلہ

ترمیم

تلہ گنگ سے 17 کلومیٹر پر واقع ہے۔ ضلع چکوال سے تقریباََ 62 کلومیٹر پر واقع ہے۔ یونین کونسل دھولرسے 6 کلومیٹر پر واقع ہے۔

یونین کونسل

ترمیم

یہ نئی قائم ہونے والی یونین کونسل ہے یونین کونسل موگلا میں سدھیالی، ہاپھی،چکوڑا کالس،کولیاں، چیچیاں، ناڑا ،چونتریاں اور چک قادا پر مشتمل ہے۔

سہولیات

ترمیم

فون کے لیے پی ٹی سی ایل کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ موبائیل سروس بھی موجود ہے۔

زبان ولباس

ترمیم

پنجابی زبان یہاں کے لوگ بولتے ہیں۔ لباس میں شلوار، قمیص، دھوتی، کرتا اور پگڑی استعمال کی جاتی ہے۔

مذہب اسلام

ترمیم

مذہب اسلام سُنی ہیں

قومیں

ترمیم

موگلہ میں اعوان ، ملک، مندیال، فترشال اور اریال جیسی بڑی قومیں آباد ہیں۔

پیشہ

ترمیم

موگلہ کی عوام زیادہ تر کھیتی باڑی کرتی ہے۔

تعلیم

ترمیم

تعلیم کے اعتبار سے گورنمٹ مڈل اسکول موگلہ مرد و خواتین، جس کو بعد میں ہائی اسکول کا درجہ دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ پرائیوٹ اسکول نیو ڈان، نیوپنجاب اسکول مڈل تک تعلیم دے رہے ہیں۔ موگلہ میں کوئی کالج نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ تلہ گنگ کا رخُ کرتے ہیں۔

حکومت کی طرف سے نہ کوئی ڈسپنسری کا قیام ہے۔ جس کی وجہ سے عوام تلہ گنگ کا رُخ کرتی ہے۔

قریبی گاؤں

ترمیم

دھولر، کوٹ سارنگ، سگھر، ڈھوک ڈالی اور دودیال کا شمار موگلہ کے قریبی گاؤں میں ہوتا ہے۔