مہر محمد نواز
مہر محمد نواز، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں[2] وہ 11 اکتوبر 1963 کو موضع ستیانہ، جھنگ میں پیدا ہوئے۔[3]
مہر محمد نواز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 اکتوبر 1963ء (61 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف [1] |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی | |
رکن سنہ 18 جولائی 2022 |
|
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیممہر محمد نواز نے 2018 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں PP-127 جھنگ-IV سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ناکام رہے۔ انھوں نے 26,765 ووٹ حاصل کیے اور انھیں 27,353 ووٹ حاصل کرنے والے آزاد امیدوار مہر محمد اسلم بھروانہ نے شکست دی۔ وہ جولائی 2022 کے پنجاب کے صوبائی ضمنی انتخاب میں پی پی 127 جھنگ-IV سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 71,648 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مہر محمد اسلم بھروانہ کو شکست دی، جنھوں نے 47,413 ووٹ حاصل کیے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://nation.com.pk/2022/07/17/punjab-by-polls-results-pour-in-as-pti-pml-n-battle-out-for-crucial-seats/
- ↑ "Mehar Muhammad Nawaz Election Results Pakistan"۔ 14 June 2023۔ 14 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2023
- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1649
- ↑ "Mehar Muhammad Nawaz Election Results Pakistan"۔ 14 June 2023۔ 14 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2023