مہیش کمار ملانی

پاکستان میں سیاستدان

مہیش کمار ملانی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں جنرل سیٹ (غیر مخصوص نشست) جیتنے والے پہلے غیر مسلم ہیں۔ [2]

مہیش کمار ملانی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت خدمات، ضوابط اور رابطہ
آغاز منصب
06 اکتوبر 2022
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1962ء (عمر 61–62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تھرپارکر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی دور ترمیم

ان کا تعلق تھرپارکر کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے انھوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1996-97 میں کیا اور پی پی پی ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے صدر اور اقلیتی ونگ پی پی پی صوبہ سندھ کے صدر رہے۔ انھوں نے 2004 میں شوکت عزیز کے خلاف این اے 229 تھرپارکر پر الیکشن لڑا اور پھر 2008 میں دوبارہ این اے 229 تھرپارکر سے عام انتخابات میں حصہ لیا اور 2008-3013 تک پیپلز پارٹی کی اقلیتوں کی مخصوص نشست سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وہ این اے کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ اقلیتوں کے امور پر انھوں نے 2013 میں PS-61 تھرپارکر پر الیکشن لڑا اور 42,137 ووٹ حاصل کرکے ارباب گروپ کے ارباب نعمت اللہ (29,346) ووٹ لے کر اور PML-F کے رانا حمیر سنگھ کو (11,348) ووٹوں سے شکست دی۔ انھوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی پی اے ایس آن فوڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2018 میں ڈاکٹر مہیش ملانی نے 109,056 ووٹ حاصل کیے اور GDA کے ارباب ذکاء اللہ (89,290) ووٹوں سے شکست دی۔ [3] اور ایل ایف او 2001-02 کے بعد جنرل سیٹوں پر ایم این اے منتخب ہونے والے پہلے غیر مسلم بن گئے۔ [4] اس کے علاوہ این اے 222 میں 2018 میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جو 70.91 فیصد ہے۔ حال ہی میں انھیں نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے پورٹ فولیو کے ساتھ وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ [5]

مزید پڑھیے ترمیم

بیرونی ربط ترمیم

"مہیش کمار ملانی"، ذاتی تفصیل از سرکاری ویب سائٹ، قومی اسمبلی پاکستان، اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2022 

حوالہ جات ترمیم